’کراچی کے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں‘، گورنر سندھ کا بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس کو خط
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے بڑھتے ٹریفک حادثات پر چیف جسٹس پاکستان کو خط لکھ دیا۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں ٹریفک حادثات کو لسانی یا سیاسی رنگ نہ دینے پر سب کا اتفاق ہوگیا، شرجیل میمن
گورنر سندھ نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔ رواں برس اب تک ہونے والے حادثات میں 70 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
گورنر سندھ نے خط میں لکھا کہ 24 مارچ کو ملیر ہالٹ پر پانی کے ٹینکر نے موٹرسائیکل سوار میاں بیوی کو کچل دیا۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ٹریفک حادثات پر ایکشن لیں، اس وقت انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات کیخلاف جماعت اسلامی کی سندھ ہائیکورٹ میں درخواست
کامران ٹیسوری نے خط میں لکھا کہ سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جانا ضروری ہے، ضروری اس امر کی ہے کہ کراچی کے شہریوں کی زندگیاں محفوظ بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews چیف جسٹس پاکستان خط لکھ دیا زندگیاں داؤ پر کامران ٹیسوری گورنر سندھ وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیف جسٹس پاکستان خط لکھ دیا زندگیاں داؤ پر کامران ٹیسوری گورنر سندھ وی نیوز ٹریفک حادثات گورنر سندھ کراچی میں کی وجہ سے چیف جسٹس
پڑھیں:
مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
پشاور:گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ضلع ٹانک کے علاقے مانجھی خیل میں قائم چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ اعلیٰ حکام سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
اپنے بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ہندوستان کے پروردہ خوارج کی مذموم کارروائی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے میں ہونے والی شہادتوں پر پوری قوم غمزدہ ہے اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ ان کے علاج میں کسی قسم کی کوتاہی نہ ہو۔
فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں غمزدہ خاندانوں اور شہید اہلکاروں کے ساتھیوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔
انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی، زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ملک میں امن و استحکام کے لیے دعا بھی کی۔