نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ، لاہور بلیوز نے پشاور ریجن کو شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے فائنل میں لاہور بلیوز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پشاور ریجن کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پشاور ریجن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے کپتان افتخار احمد نے 33 گیندوں پر 34 اور محمد ذوالکفال نے 32 رنز کی اننگز کھیلی لاہور بلیوز کی جانب سے سلمان مرزا نے 21 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عرفان نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہدف کے تعاقب میں لاہور بلیوز نے 16 اوورز میں صرف ایک وکٹ کے نقصان پر کامیابی حاصل کر لی عمر صدیق نے 46 گیندوں پر 64 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے جنید علی نے 30 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی یہ لاہور بلیوز کا پانچواں نیشنل ٹی ٹوئنٹی ٹائٹل ہے پشاور کے صاحبزادہ فرحان کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، انہوں نے 7 اننگز میں 189 کے اسٹرائیک ریٹ سے 605 رنز بنائے جن میں 3 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں شامل تھیں، فائنل سمیت ایونٹ کے تمام میچز جیو سوپر پر براہ راست نشر کیے گئے
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: لاہور بلیوز
پڑھیں:
پاکستان اور ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز: اہم خبر سامنے آگئی
پاکستان اورویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے میچز شیڈول کے تحت ہی کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی نے ون ڈے میچز کو ٹی ٹوئنٹی میچز میں تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔ تاہم، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے پہلے سے طے پروگرام کے مطابق ہی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع کردی ہے۔
امریکا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے 25 اور 30 ڈالرز ٹکٹ کے نرخ ہیں۔ون ڈے میچز کے ٹکٹس آٹھ اور پانچ ڈالر میں خریدے جاسکتے ہیں۔
ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے 8 سے 12 اگست تک مجوزہ ون ڈے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا بھی آغاز کردیا ہے۔
ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میچز کے ٹکٹس ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی ویب سائٹ کے ذریعے آن لائن خریدے جاسکتے ہیں۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 31 جولائی سے ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز فلوریڈا امریکا میں ہوگی۔دوسرا میچ دو اگست جبکہ تیسرا تین اگست کو شیڈول ہے۔
پہلا ون ڈے میچ آٹھ اگست کو ٹرینی ڈاڈ اینٍڈ ٹابگو کے برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 10 اگست کو اسی مقام پر رکھا گیا ہے جبکہ تیسرا ون ڈے 12اگست کو طے ہے۔