پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے، پاکستانی سفیر
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
بیجنگ : چین کے صوبہ ہائی نان میں منعقدہ بوآو فورم فار ایشیاء کی سالانہ کانفرنس میں شریک چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پاکستان جدید شعبوں میں چین کی جدت طرازی پر بہت توجہ دیتا ہے اور فعال طور پر اس کی حمایت کرتا ہے۔ اپنی جدت طرازی پر مبنی ترقیاتی حکمت عملی پر انحصار کرتے ہوئے ، چین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ، سبز ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
یہ ‘نئے معیار کی پیداواری قوت چین کی اقتصادی ترقی کا انجن ثابت ہو رہی ہے۔جمعہ کے روز خلیل ہاشمی کا ماننا ہے کہ گزشتہ دو سالوں میں چین نے ایک پیچیدہ بین الاقوامی ماحول میں اپنی معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے ہیں جو چینی حکومت کی بہترین پالیسی کے نفاذ اور اقتصادی ایڈجسٹمنٹ اور کنٹرول کی صلاحیتوں کو مکمل طور پر ثابت کرتا ہے۔ انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ چین سالانہ جی ڈی پی نمو 5فیصد کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بنیادی ڈھانچے کی تعمیر پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے تعاون کے پہلے مرحلے کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔
فی الحال فریقین تعمیرات کے دوسرے مرحلے کو فعال طور پر فروغ دے رہے ہیں، جس میں زرعی جدیدکاری اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جائےگی.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔