لاہور: 9 سال کے بھتیجے سے بدفعلی اور قتل، چچا گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں 9 سالہ بچے سے بدفعلی اور قتل کا معمہ حل ہوگیا۔
9 سال کے بچے کو قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق بچے کو اس کے چچا نے بدفعلی کے بعد قتل کیا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 9 سال کے بھتیجے کو زیادتی کے بعد رسی کا پھندا ڈال کرقتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو بے دردی سے قتل کیا اور لاش ملنے سے لے کر تدفین تک تمام کارروائی میں گھر والوں کےساتھ ساتھ رہا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور ڈیفنس فیز 5 میں گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد
لاہور:ڈیفنس بی کے علاقے فیز 5 میں ایک گھر کی بیسمنٹ سے 53 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
اطلاع ملتے ہی ڈیفنس بی پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے موقع سے شواہد اکٹھے کر لیے۔
پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کر دیا، متوفی کی شناخت 53 سالہ اویس کے نام سے ہوئی۔
ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق واقعے کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقات کی جا رہی ہیں، جبکہ مزید کارروائی ضابطے کے مطابق عمل میں لائی جا رہی ہے۔