اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں گزشتہ ہفتہ کے دوران معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق 27مارچ کوختم ہونے والے ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1383روپے ریکارڈکی گئی جوپیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.

25فیصدزیادہ ہے، پیوستہ ہفتہ میں ملک کے شمالی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1380روپے ریکارڈکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

ملک کے چنوبی شہروں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت گزشتہ ہفتہ کے 1382روپے پرمستحکم رہی۔گزشتہ ہفتہ کے دوران اسلام آبادمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1375روپے، راولپنڈی 1333روپے،گوجرانوالہ 1400روپے،سیالکوٹ 1380روپے،لاہور1450روپے،فیصل آباد1370روپے،سرگودھا1368روپے،ملتان 1384روپے،بہاولپور1427روپے،پشاور1380روپے اوربنوں میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1350روپے ریکارڈکی گئی، اسی طرح کراچی میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت 1314روپے، حیدرآباد1340روپے، سکھر1450روپے، لاڑکانہ 1400روپے، کوئٹہ 1450روپے اورخضدارمیں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت روپے ریکارڈکی گئی۔

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں سیمنٹ کی فی بوری کی اوسط ریٹیل قیمت

پڑھیں:

ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(نمائندہ جسارت)ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ ہوا ہے جس کے سبب مجموعی قرض 84 ہزار ارب سے زاید ہوگیا۔حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے فریم ورک کے تحت پاکستان کے ذمے قرضوں سے متعلق وزارت خزانہ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 سال میں پاکستان کے ذمے قرضوں کا تناسب 70.8 فیصد سے کم ہو کر
60.8 فیصد پر آنے کا تخمینہ ہے، مالی سال 2026ء سے 2028ء کی درمیانی مدت میں قرض پائیدار رہنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ حکام کے مطابق رپورٹ میں معاشی سست روی کو قرضوں کی پائیداری کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا گیا ہے، ایکسچینج ریٹ اور سود کی شرح میں تبدیلی قرض کا بوجھ بڑھا سکتی ہے، بیرونی جھٹکے اور موسمیاتی تبدیلی قرض کے خطرات میں اضافہ کر سکتے ہیں، فلوٹنگ ریٹ قرض کی بڑی مقدار سے شرح سود کا خطرہ بلند رہے گا، پاکستان کے ذمے مجموعی قرضوں کا 67.7 فیصد ملکی قرض ہے۔

 

نمائندہ جسارت گلزار

متعلقہ مضامین

  • سونے کی قیمت میں پھر کئی سو روپے کا اضافہ
  • سونے کی فی تولہ قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
  • اوپیک ممالک کا تیل کی پیداوار میں اضافے پر اتفاق  
  • اسلام آباد، ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہونے لگا
  • چینی عوام کی پہنچ سے دور، مختلف شہروں میں قیمت 220 روپے کلو تک پہنچ گئی
  • ملک میں چینی کی قیمت 210 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
  • حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ