اسلام آباد میں ڈمپر الٹنے سے کئی گاڑیاں دب گئیں نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ خوف ناک حادثہ آئی جے پی روڈ پر پیش آیا ہے جس میں ڈمپر گاڑیوں پر الٹ گیا جے کے باعث گاڑیوں میں موجود چار افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ادارے اور پولیس وہاں پہنچ گئے اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید

453 افراد شدید زخمی ، ملبے میں دبی صرف 10 نعش نکالی جاسکی ہیں ، صحت حکام
امداد کے تلاش میں سرکردہ یومیہ متعدد افراد کی شہادتیں ، درجنوں افراد زخمی ہوچکے

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم از کم 79 فلسطینی شہید ہوئے ہیں، جن میں 23 امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں، جب کہ 453 افراد زخمی ہوئے ہیں، جیسا کہ علاقے کی وزارتِ صحت نے بتایا۔اسی مدت کے دوران، پچھلے اسرائیلی حملوں کے ملبے سے مزید 10 لاشیں بھی نکالی گئیں، وزارت نے مزید بتایا۔بیان میں کہا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیل کی غزہ پر جنگ کے نتیجے میں کل 59,587 فلسطینی شہید اور 143,498 زخمی ہو چکے ہیں۔بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ 279 ایسی اموات کو بھی سرکاری اعداد و شمار میں شامل کیا گیا ہے جن کی عدالتی کمیٹی نے تصدیق کی، اور جو پہلے لاپتہ افراد میں شامل تھیں۔وزارتِ صحت کے مطابق، 27 مئی کو اسرائیل کی جانب سے نیا امدادی نظام نافذ کیے جانے کے بعد سے اب تک 1,083 امداد کے متلاشی افراد شہید اور 7,275 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کی کالے شیشوں اور غیر نمونہ،فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف کارروائی، 182گاڑیوں کے چالان
  • یہودی درندوں کے حملوں سے 79 مسلمان غزہ میں شہید
  • ملک بھرمیں ساڑھے چارسال کے دوران 79 خود کش حملے، 690 افراد جاں بحق
  • موٹروے ایم-5 پر بس حادثہ، ایک مسافر جاں بحق، کتنے زخمی ہوگئے ،انتہائی افسوسناک خبر آگئی
  • اسلام آباد میں گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ لازمی قرار
  • بارشوں کے باعث مزید 10 افراد جاں بحق، 13 زخمی
  • بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
  • اسلام آباد میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں پر ایم ٹیگ لگانا لازمی ہوگا: چیئر مین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے: رپورٹ
  • ملک بھر میں بارشوں سے 118 بچوں سمیت 245 افراد جاں بحق ہوئے،  رپورٹ