وفاقی وزارتوں، محکموں سے تین سال کیلئے غیرملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی حکومت نے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے وفاقی وزارتوں اور محکموں سے آئندہ تین سال کے لیے براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا ڈیٹا طلب کرلیا ہے۔
سرمایہ کاری بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ تمام وفاقی وزارتوں اور محکموں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق وزارتوں کو بھجوائے جانے والے مراسلے سے موصول ہونے والے ڈیٹا کے ذریعے متعلقہ شعبوں میں براہ راست بیرونی سرمایہ کاری لانے والے منصوبوں کی تفصیل جمع کی جائے۔
بورڈ آف انوسٹمنٹ نے ان منصوبوں کا ڈیٹا جمع کرانے کی تاریخ 9 اپریل مقرر کی ہے، سرمایہ کاری بورڈ وزیراعظم آفس کے اشتراک سے ایف ڈی آئی کا جامع روڈمیپ تیار کررہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ مراسلے میں وزارتوں سے کہا گیا ہے کہ موجودہ اور آئندہ تین سال کے ایف ڈی آئی منصوبوں کا ڈیٹا جمع کیا جا رہا ہے۔
وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے ماتحت اداروں کو 4 اپریل تک ڈیٹا جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے اور یہ ڈیٹا براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری براہ راست کا ڈیٹا
پڑھیں:
وفاق کےملازمین کے بچوں کیلئے مالی سال 26-2025کے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان
سٹی42: وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے لیے وفاقی ملازمین کے بچوں کے لیے وظیفہ ایوارڈز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ وظائف خدمت گزار، ریٹائرڈ اور فوت شدہ وفاقی ملازمین کے بچوں کو دیے جائیں گے تاہم پاکستان پوسٹ، ٹیلی کام، ریلوے، نادرا، ایم ای ایس اور دیگر کارپوریشنز کے ملازمین اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔
گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے بچوں کو پانچویں جماعت سے آگے وظائف دیے جائیں گے، جبکہ گریڈ 5 سے 16 کے بچوں کے لیے چھٹی جماعت سے وظائف کا اہتمام کیا گیا ہے۔ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے بچوں کو گیارہویں جماعت سے آگے وظائف دستیاب ہوں گے۔ وظائف حفاظ اور میرٹ کی بنیاد پر بھی دیے جائیں گے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
قرآن پاک حفظ کرنے والے بچوں کے لیے بھی نقد انعامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ میٹرک اور ایف اے میں 80 فیصد یا اس سے زائد نمبر حاصل کرنے والے امیدوار اہل قرار پائیں گے، جبکہ ایف ایس سی یا ایسوسی ایٹ ڈگری میں 80 فیصد یا زائد نمبر لینے والے بھی وظائف کے لیے اہل ہوں گے۔
درخواست فارم 31 اکتوبر 2025 تک جمع کرانے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے، اور نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ