وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت سے ملاقات میں ان کو سال 2024ء میں ادارے کی کارکردگی بارے بتایا۔ انہوں نے بریفنگ دی کہ انشورنس محتسب انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامیوں اور دھوکہ دہی پر مبنی انشورنس پالیسیوں کی فروخت کے خلاف شکایات کا ازالہ کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی انشورنس محتسب نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو ادارے کی سالانہ رپورٹ 2024ء پیش کر دی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی انشورنس محتسب ممتاز علی شاہ کی ملاقات ہوئی، انشورنس محتسب نے صدر مملکت کو سال 2024ء میں ادارے کی کارکردگی بارے بتایا۔ انہوں نے بریفنگ دی کہ انشورنس محتسب انشورنس کمپنیوں کی بدانتظامیوں اور دھوکہ دہی پر مبنی انشورنس پالیسیوں کی فروخت کے خلاف شکایات کا ازالہ کر رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2024ء میں انشورنس محتسب نے شکایت کنندگان کو 2.

32 ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا، انشورنس محتسب نے 2024ء میں 5،827 شکایات کا ازالہ کیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے غریب اور کمزور انشورنس پالیسی ہولڈرز کو انصاف کی جلد فراہمی پر زور دیا۔

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی زرداری صدر مملکت ادارے کی

پڑھیں:

سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار

لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی سائنسدانوں نے مرغیوں کی ایک نئی نسل تیار کر لی جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے۔
یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے سائنسدانوں نے یونی گولڈ کے نام سے مرغیوں کی یہ نئی نسل تیار کی ہے جو سالانہ 200 سے زیادہ انڈے دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انڈوں کی یہ پیداوار روایتی دیسی مرغیوں کی پیداوار سے تقریباً 3 گنا زیادہ ہے۔یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کے مطابق مرغیوں کی اس نئی نسل’یونی گولڈ‘ کو مقامی پولٹری کی پیداوار بڑھانے کے لیے تیار کیا گیا ہے جس نے وسطی اور جنوبی پنجاب میں عام کم سے درمیانے درجے کے ان پٹ سسٹم کے تحت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔

یہ نسل ایک سال میں 200 سے زیادہ انڈے دے سکتی ہے جبکہ مرغیوں کی جو عام دیسی نسلیں ہیں وہ سال میں 70 سے 80 انڈے دیتی ہیں۔
اس کے علاوہ اس نسل میں فیڈر لوڈ کم ہے اس وجہ سے یہ ہیٹ اسٹریس کو برداشت کرتی ہیں۔
پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ کی مالی اعانت سے تیار کی گئی مرغیوں کی یہ نئی نسل درآمد شدہ پولٹری نسلوں پر انحصار کم کرنے اور دیہی زندگی کے پائیدار ذرائع کو فروغ دینے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
وزیر اعظم شہباز نے یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2025 کا آغاز کر دیا، اپلائی کرنے کا طریقہ یہ ہے

پاکستان کیخلاف ایک اور بھارتی منصوبہ بے نقاب، پاکستانی قیدیوں کو استعمال کرنے کا خدشہ

متعلقہ مضامین

  • جھوٹی شکایات والے ہوشیار؛ 20 لاکھ جرمانہ اور 5 سال تک قید کی سزا دی جاسکتی؛چیئرمین نیب
  • 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک جائزہ رپورٹ جاری
  • مہنگائی کا دباؤ کم؛ 2024ء میں ملکی مجموعی معاشی حالات میں بہتری آئی، اسٹیٹ بینک
  • سالانہ 200 انڈے دینے والی مرغیوں کی نئی نسل تیار
  • پاکستان آنے کیلئے جواصول دنیا کیلئے وہی افغان شہریوں کیلئے بھی ہیں: طلال چودھری
  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • سابق کپتان عروج ممتاز نے ڈاکٹر بن کر علاج بھی کرڈالا
  • نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے خود مختار ادارہ قائم
  •   سابق وومن کرکٹ کی کپتان عروج ممتاز نے حسن علی کے بالوں کا نیا سٹائل بنا دیا
  • حکومت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کی جگہ نئی خود مختار ایجنسی قائم کردی