حکومت کا پیٹرول کی قیمت میں کمی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پٹرول کی نئی قیمت کا اطلاق 29 مارچ 2025 سے ہوگا، نوٹیفکیشن
وفاقی حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کمی کا اعلان کردیا اور فنانس ڈویژن نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ فنانس ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے ردوبدل کی بنیاد پر صارفین کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کے حوالے سے کام کیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ موٹر اسپرٹ اینڈ ایچ ایس ڈی کی نئی قیمتوں کا آغاز 29 مارچ 2025 سے ہوگا۔حکومت نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے کی کمی کردی ہے، جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 254 روپے 63 پیسے ہوگی جبکہ اس سے قبل فی لیٹر قیمت 255 روپے 63 پیسے تھی۔اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں کوئی ردو بدل نہیں کیا گیا ہے اور فی لیٹر قیمت بدستور 258 روپے 64 پیسے رہے گی۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: فی لیٹر قیمت
پڑھیں:
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
کراچی:عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو سونے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس کی سطح پر مستحکم رہا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باعث مقامی سطح پر فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر مستحکم رہا۔
اسی طرح مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 23 روپے کے اضافے سے 4035 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3600 روپے کے نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔