Nawaiwaqt:
2025-10-04@16:58:12 GMT

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی ایک سالہ شاندار کارکردگی

اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات کی ایک سالہ شاندار کارکردگی

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزارت اطلاعات و نشریات کے مختلف محکموں کی گزشتہ ایک سال کے دوران کارکردگی نمایاں رہی جس میں ڈیجیٹل کمیونیکیشن، میڈیا ریگولیشن اور بین الاقوامی روابط میں نمایاں پیشرفت ہوئی۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے مرتب کردہ رپورٹ میں وزارت کے مختلف شعبہ جات کی کاوشوں کو اجاگر کیا گیا۔ گزشتہ سال کے دوران پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ (پی آئی ڈی) نے حکومتی ترجیحات اور قومی استحکام کے فروغ کے لئے مربوط مواصلاتی حکمت عملی نافذ کی۔ اس کے اہم اقدامات میں ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لئے میٹا نیریٹو کمیٹی کا قیام، نظرثانی شدہ نیشنل ایکشن پلان کی تشہیر اور 4500 سے زائد صحافیوں کی معاونت شامل ہیں۔ پی آئی ڈی نے 7646 پریس ریلیز، 456 پالیسی مضامین جاری کئے اور 600 سے زائد پریس کانفرنسوں کا انعقاد کیا۔ اس کے علاوہ حکمت عملی کو بہتر بنانے کے لئے سنٹیمنٹ اینالیسز کا استعمال کیا گیا اور شہری تعلیم اور قوم یکجہتی پر مہمات شروع کی گئیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کا ایک اور شعبہ ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلی کیشنز (DEMP) پاکستان کی فلم اور نشریاتی پالیسی کے تحت میڈیا مانیٹرنگ، خبروں کے تجزیئے اور مواد کی تیاری کا انتظام کرتا ہے۔ یہ ادارہ حکومتی میٹا نیریٹو سے ہم آہنگ موضوعاتی دستاویزی فلمیں تیار کر رہا ہے اور میڈیا تجزیئے کے لئے مصنوعی ذہانت سے چلنے والا مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا چکا ہے۔ DEMP نے سفارت کاری، سرمایہ کاری اور ثقافت کے فروغ کے لئے کثیر اللسانی مواد تخلیق کیا۔ سال 2024ء میں پاکستان ٹیلی ویژن نے ڈراموں، مزاحیہ پروگراموں، موسیقی، ٹاک شوز، سفر ناموں اور بچوں کے پروگراموں سمیت متنوع مواد کے ذریعے شمولیت اور ثقافتی ورثے کو فروغ دیا۔ نمایاں پروگراموں میں’’ بخت ہزاری‘‘، ’’ہوئے تم اجنبی‘‘ اور ’’سلطان عبدالحمید ثانی ‘‘شامل تھے جبکہ قومی تقریبات کی کوریج اور خصوصی نشریات بھی پیش کی گئیں۔ پی ٹی وی نیوز نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) سمٹ اور وفاقی بجٹ جیسے اہم ایونٹس کی کوریج کی جبکہ پی ٹی وی ورلڈ نے ایچ ڈی اپ گریڈیشن مکمل کی اور اشاروں کی زبان کے بلیٹنز متعارف کروائے۔ انٹرنیشنل ریلیشنز ڈویژن نے چین اور آذربائیجان کے ساتھ میڈیا تعاون کے معاہدے کئے پاکستان براڈ کاسٹنگ کارپوریشن کی بحالی کا عمل جاری ہے۔ بزنس پلان کے تحت اشتہارات، پراپرٹی لیزنگ، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ، او ٹی ٹی اور ڈیجیٹل بل بورڈز کے ذریعے سالانہ 3 سے 5 ارب روپے کی آمدنی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نجی الیکٹرانک میڈیا کے نظم و نسق اور فروغ کا ذمہ دار ہے۔ یہ ادارہ 142 سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، 171 ایف ایم ریڈیو سٹیشنز اور 3587 کیبل نیٹ ورکس کی نگرانی کر رہا ہے۔ گزشتہ سال پیمرا نے دو سیٹلائٹ ٹی وی چینلز، ایک ایف ایم سٹیشن اور 92 کیبل نیٹ ورکس کے لائسنس جاری کئے۔ اس کے مصنوعی ذہانت پر مبنی مانیٹرنگ سسٹم نے کوریج 50 سے بڑھا کر 250 ٹی وی چینلز تک کر دی۔  2024 کیلئے انفارمیشن سروس اکیڈمی 100 ملین روپے کے بجٹ کے ساتھ میڈیا پروفیشنلز کی ترقی کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایکسٹرنل پبلسٹی (ای پی) ونگ نے سیاحت اور ثقافتی سفارت کاری کو فروغ دیا۔ میڈیا وفود اور دستاویزی فلموں میں معاونت فراہم کی جن میں روسی ٹی وی کی سفری فلم اور نیٹ فلکس کی ’’   ‘‘Super Rich Strangers  شامل ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: وزارت اطلاعات کے لئے

پڑھیں:

گرلز سپورٹس کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اہم اقدم کالجز میں پیڈل ٹینس ،فسٹال کورٹس بنا دئیے، محی الدین وانی نے افتتاح کیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد(آئی این پی )وزارت بین الصوبائی رابطہ نے گرلز سپورٹس کے فروغ کیلے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد کے کالجز کو جدید پیڈل ٹینس اور فسٹال کورٹس کا تحفہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی نے وفاقی پارلیمانی سیکرٹری کرن عمران ڈار اور ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ یاسر پیرزادہ کے ہمراہ جدید سہولیات سے آراستہ ان سہولیات کا افتتاح کیا جو اسلام آباد کالج فار گرلز ایف ایٹ ون اور آئی ایم سی جی ایف سیون فور میں بنائے گئے ہیں۔ اس موقع پر وفاقی سیکرٹری محی الدین وانی کا کہنا تھا کہ یہ اقدام حکومت کے اس وژن کی عکاسی کرتا ہے جس کے تحت طلبہ کو زیادہ مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ وہ فعال رہیں، ٹیم ورک سیکھیں اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔انہوں نے کہا کہ ہم اسلام آباد کے نوجوانوں کیلے خوشخبری لا رہے ہیں۔ کھیل اور طلبہ مل کر ایک مضبوط مستقبل کی ضمانت ہیں۔ یہ نئی سہولیات ہماری نئی نسل کے لیے تحفہ ہیں۔

خبر ایجنسی گلزار

متعلقہ مضامین

  • پی ایم اینڈ ڈی سی پورٹلز اور سروس ڈیلیوری کی شاندار کارکردگی، درخواستوں کی پراسیسنگ صرف 3 تا 4 دن میں مکمل
  • 21 سالہ ٹک ٹاک اسٹار اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں؛ موت کی وجہ سامنے آگئی
  • پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم کی افغانستان کے خلاف شاندار کارکردگی، سیریز 1-3 سے جیت لی
  • سندھ میں پیپلز پارٹی کے 17 سالہ دور میں 17 منصوبے گنوا کر دکھائیں‘ عظمیٰ بخاری کا چیلنج
  • وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،نوٹیفکیشن جاری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری
  • حکومت آزاد کشمیر میں جاری احتجاج اور مسائل کو مکالمے اور قانونی راستوں سے حل کرنے کیلئے پرعزم ہے، امید ہے کہ باہمی مکالمے کے ذریعے تمام مسائل مثبت اور پرامن ماحول میں حل ہو جائیں گے،وفاقی وزیر احسن اقبال کی میڈیا سے گفتگو
  • ملک کے دو ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست، پی اے اے آڈٹ رپورٹ جاری
  • گرلز سپورٹس کیلئے وزارت بین الصوبائی رابطہ کا اہم اقدم کالجز میں پیڈل ٹینس ،فسٹال کورٹس بنا دئیے، محی الدین وانی نے افتتاح کیا
  • وائس آف امریکہ دیوالیہ قرار دے دیا گیا