دنیا کی سب سے چھوٹی بکری نے گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
کیرالہ (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے کسان کی پالتو بکری کرومبی نے دنیا کی سب سے چھوٹی بکری کے طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق یہ کھیل کود کرنے والی کینیڈین پگمی بکری جو 2021 میں پیدا ہوئی اپنے ٹھوس جسم اور جینیاتی بونے پن کے باعث مشہور ہے۔
کرومبی کا قد صرف 1 فٹ 3 انچ ہے جبکہ اس کی ٹانگوں کی لمبائی 21 انچ سے زیادہ نہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اس چھوٹے قد کی بکری کا ایک بچہ بھی ہے۔
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان نوبل امن انعام کے لیے نامزد
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں جاری ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولین مقابلے کے فائنل مرحلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی تھرو 82.73 کی۔
پہلی تھرو کے بعد ان کی ساتویں پوزیشن تھی جبکہ دوسری باری میں ان کا تھرو فاؤل ہوگیا۔
ارشد ندیم نے تیسری باری میں 82.75 میٹر تھرو کی تاہم وہ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔
میڈل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے ارشد ندیم کا ابتدائی تین باریوں کے بعد ٹاپ آٹھ میں رہنا ضروری تھا۔
بھارت کے نیرج چوپڑا 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ میڈل کی دوڑ سے باہر ہوگئے۔
ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیشورن والکوٹ نے 88.16 میٹر کی تھرو کرکے گولڈ میڈل جیت لیا۔