بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں: دفترِ خارجہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
شفقت علی خان— فائل فوٹو
دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت اقلیتوں کے حقوق کا چیمپئن بننے کی پوزیشن میں نہیں۔
دفترِ خارجہ میں بریفنگ میں انہوں نے کہا ہے کہ بھارت مسلسل اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی کرتا آ رہا ہے، وہاں اقلیتوں کے خلاف واقعات حکومتی عناصر کی ملی بھگت سے ہوتے ہیں۔
شفقت علی خان نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف نفرت اور تشدد کو فروغ دیا جا رہا ہے، بھارت میں اقلیتوں پر ریاستی جبر کے شواہد موجود ہیں۔
حکومت پاکستان نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے کی رپورٹس کا نوٹس لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں شہریت ترمیمی قانون اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک ہے، بھارتی حکومت کو دوسروں پر تنقید کے بجائے اپنی اقلیتوں پر توجہ دینی چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت میں بابری مسجد کی شہادت اور اس کی جگہ مندر کی تعمیر اقلیتوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، بھارت میں مساجد اور درگاہوں پر حملے معمول بن چکے ہیں، بھارت کو مسلمانوں سمیت تمام اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانا چاہیے۔
ترجمان نے کہا کہ پاکستان میں ریاستی ادارے اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اقلیتوں کے بھارت میں نے کہا کہ کہ بھارت
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں سیاحوں پر حملہ، دفتر خارجہ کا اظہار افسوس
دفتر خارجہ پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پیش آنے والے حملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، جس میں غیر ملکی سیاح نشانہ بنے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اننت ناگ کے علاقے میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں، جس میں سیاحوں کی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔ ہم جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں۔‘
مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد کا سیاحتی مقام پر حملہ، 27 افراد ہلاک
ترجمان نے واقعے کو انسانی جانوں کے ضیاع سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں اس قسم کے سانحات سے بچا جا سکے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی عوام نے بھارتی میڈیا کا پروپیگنڈا مسترد کردیا، ’انڈین فالس فلیگ آپریشن‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالیہ برسوں میں کشیدگی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مسلسل عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ پاکستان متعدد بار عالمی برادری سے مطالبہ کر چکا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اننت ناگ بھارت پاکستان خارجہ شفقت علی خان دفتر خارجہ مقبوضہ کشمیر مودی