پاکستانی سینما انڈسڑی کے زوال کی اصل وجہ کیا۔۔؟ معمر رانا نے بتا دیا۔
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا نے کہا ہے کہ سینما انڈسٹری کی بقا ء کے لئے زیادہ سے زیادہ فلموں کی ضرورت ہے ،پاکستانی فلمیں نہ بننے کی وجہ سے بالی ووڈ کی فلموں کو جگہ ملی اور اسی وجہ سے سینما مالکان بھارتی فلموں کو اپنے سینمائوں میں نمائش کے لئے پیش کرتے رہے ۔ انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ جس کسی نے بھی کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہو وہ اس سے آمدن کی توقع بھی رکھتا ہے ، پاکستان میں سالانہ 14سے 16فلمیں نمائش کے لئے پیش کی جاتی ہیں جس سے سینما انڈسٹری بحرانی کیفیت سے دوچار ہو جاتی ہے ۔ پاکستان میں مسلسل فلموں کی نمائش کے ساتھ سالانہ کم سے کم 60سے 70فلمیں ضرور بننی چاہئیں۔ فی الوقت تو فلم انڈسٹری کے حالات انتہائی تشویشناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جنرل ساحر کا دورہ ترکیہ، ڈیفنس انڈسٹری فیئر میں شرکت
اسلام آباد (خبرنگار خصوصی) بین الاقوامی دفاعی شعبے میں جدید ترین جدید ٹیکنالوجی اور رجحانات کا حامل 17واں بین الاقوامی دفاعی صنعتی میلہ ترکیہ کے شہر استنبول میں جاری ہے اور اس صنعتی میلے میں پاکستان کی نمائندگی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے اپنے دورے کے دوران ترکیہ کے قومی دفاع کے وزیر جنرل (ریٹائرڈ) یاسر گلر، آذربائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل حسنوف ذاکر اصغر اوگلو، آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع گربانوف اگل سلیم اوگلو اور ترک چیف آف جنرل جنرل متین گوراک سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے دوطرفہ فوجی تعاون سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔