شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کے کیچ چھوڑنے کی عادت سے تنگ
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
شائقین کرکٹ پاکستانی کھلاڑیوں کی کیچ ڈراپ کرنے کی عادت سے تنگ آگئے۔
پاکستانی کھلاڑیوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں بھی کیچ چھوڑنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کی شکست کا ذمے دار بالرز کو قراردیدیا۔
شائقین کرکٹ کی طرف سے کھلاڑیوں پر کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
میچ کے دوران سلمان علی آغا نے محمد علی کی گیند پر مارک چیپمین کا کیچ اس وقت ڈراپ کیا جب وہ 5 رن پر کھیل رہے تھے، چیپمین نے 132 رن کی اننگز کھیلی۔
میچ کے دوران نسیم شاہ نے بھی ایک کیچ ڈراپ کیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ایس ایل 10، بھارتی براڈکاسٹرز کا پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ
پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث 2 درجن سے زائد بھارتی براڈکاسٹرز نے پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی کا اعلامیہ جاری
پاک بھارت کشیدگی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن پر اثر انداز ہو رہی ہے، قومی سلامتی کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بھارتی شہریوں کو 48 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کا کہا گیا ہے، جس کے باعث بھارتی براڈ کاسٹرز کو بھی پاکستان چھوڑنا پڑرہا ہے۔
براڈکاسٹرز نے پی ایس ایل انتظامیہ کے ساتھ اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، انہوں نے تمام سٹاف ممبران کو بھی کوئی بیان نہ دینے کی ہدایت کی ہے۔
اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران نے کہا ’پی سی بی اور وزارت خارجہ پی ایس ایل پروڈکشن کے لیے آنے والے بھارتی شہریوں کے ویزوں کے معاملے کو دیکھ رہے ہیں، ہماری ذمہ داری انہیں سیکیورٹی فراہم کرنا تھی، جس کا انتظام ان کی حیثیت کے مطابق کیا جارہا تھا۔‘
یہ بھی پڑھیں: ہمارے شہریوں کو کچھ ہوا تو بھارتی شہری بھی محفوظ نہیں رہیں گے، وفاقی وزرا
فیصل کامران کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل انتظامیہ اور براڈ کاسٹرز موجودہ صورتحال کو سنبھالنے کے طریقے تلاش کررہے ہیں۔
دوسری جانب پی ایس ایل انتظامیہ پی ایس ایل 10 کی براڈکاسٹنگ کے لیے پہلے سے موجود عملے کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے افراد کو بھی طلب کرنے پر غور کررہی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارتی براڈکاسٹرز پی ایس ایل پی ایس ایل پروڈکشن