جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی کی وائرل رمضان ٹرانسمیشن کیلئے مشکور
اشاعت کی تاریخ: 29th, March 2025 GMT
جویریہ سعود رواں سال رمضان کی سب سے بڑی نشریات کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
ایکسپریس ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے تمام پروگرامز اور سیگمنٹس پر ریٹنگز اور ویوز بہترین رہے جنہیں عوام کی جانب سے بھی خوب سراہا گیا۔ پیارا رمضان کی نشریات کے کئی ویڈیو کلپس بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئے۔
جویریہ سعود ایکسپریس ٹی وی پر پیارا رمضان کی میزبانی کر رہی ہیں اور خاص طور پر مولانا آزاد جمیل کے ساتھ ان کا سیگمنٹ پورے مہینے وائرل رہا ہے۔
A post common by Express TV (@entexpresstv)
ناظرین کی جانب سے دلچسپ کالز، الیکٹرک میٹر کے وظیفے سمیت کئی چیزوں کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے۔ جویریہ سعود سال 2025 کے لیے پاکستانی ٹیلی ویژن پر اپنی سب سے بڑی ٹرانسمیشن بنانے میں کامیاب رہیں۔
حال ہی میں یاسر حسین رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے اور انہوں نے اسے وائرل ہونے اور اس سال اس کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن کے لیے اعلیٰ درجہ بندی حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔
A post common by Express TV (@entexpresstv)
جس پر پیارا رمضان کی میزبان جویریہ سعود نے کہا کہ وہ ہر چیز کے لیے رب کی شکر گزار ہیں اور وہ ہمیشہ نیت پوری لگن کے ساتھ ہر کام کرتی ہیں اس ہی لئے خدا انہیں کامیاب بھی کرتا ہے۔
میزبان نے عوام کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے پیارا رمضان کی ٹرانسمیشن کو پورا ماہ دیکھا اور اسے پسند کر کے اسے کامیاب بنایا۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پیارا رمضان کی جویریہ سعود
پڑھیں:
سرفراز نواز کا اپنی بیماری سے متعلق وائرل تصویر پر بیان سامنے آگیا
سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اپنی تصویر سے متعلق بیان جاری کردیا۔
اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریورس سوئنگ کے بانی لیجنڈری فاسٹ بولر نے موقف اختیار کیا ہے کہ روٹین کا سالانہ چیک اپ ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر پر لوگ مختلف کمنٹس کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ’میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں۔ سال کے بعد اپنا چیک اپ کراتا ہوں، جو ایک روٹین ہے۔ اس کے علاوہ فکر والی کوئی بات نہیں۔‘
واضح رہے سرفراز نواز اپنے اہل خانہ کے ساتھ طویل عرصے پہلے پاکستان سے لندن منتقل ہوچکے ہیں۔