سکردو میں یوم القدس ریلی سے علامہ حسن ظفر نقوی کا خطاب
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور گلگت بلتستان کی صورتحال ایک جیسی ہے، دونوں خطوں کے عوام کا کڑا امتحان لیا جا رہا ہے، یہاں کے عوام کی زمینوں پر قبضے کیلئے منظم سازشیں ہو رہی ہیں، منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کہ چند سالوں میں یہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جائے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی زمینوں پر قبضے کی بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، یہاں کے علمائے کرام اور عوام الناس میں دورریاں پیدا کی جا رہی ہیں، لہذا یہاں کے عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا، یہاں کے عوام کو اپنے حقوق کیلئے کھڑا ہونا ہوگا۔ سکردو میں القدس ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فلسطین جلتا رہا، مگر مسلمان تماشہ دیکھتے رہے، متحد ہوئے بغیر اسلام دشمن طاقتوں کو شکست نہیں دی جا سکتی، ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ ہم ہر مظلوم کی حمایت اور ہر ظالم کی مخالفت کریں گے، اللہ کی طاقت ہمارے ساتھ ہے اور ہمیں یقین ہے کہ مظلومین ہی دنیا میں راج کریں گے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ پاراچنار اور گلگت بلتستان کی صورتحال ایک جیسی ہے، دونوں خطوں کے عوام کا کڑا امتحان لیا جا رہا ہے، یہاں کے عوام کی زمینوں پر قبضے کیلئے منظم سازشیں ہو رہی ہیں، منصوبہ بندی کر لی گئی ہے کہ چند سالوں میں یہاں کی ڈیمو گرافی تبدیل کی جائے، ہمیں سو سال پیچھے دھکیلنے کی کوششیں ہو رہی ہیں، ہمیں مارا جائے اور ہم جواب دیں تو ہمیں دہشتگرد کہا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور عوام الناس میں دورریاں پیدا کی جا رہی ہیں، اس مقصد کی تکمیل کیلئے کچھ لوگ ہمارے درمیان گھس گئے ہیں، بڑی سازشیں ہو رہی ہیں، عوام کو ہوشیار رہنا ہوگا۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.
youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سازشیں ہو رہی ہیں حسن ظفر نقوی یہاں کے عوام
پڑھیں:
ملالہ یوسف زئی کا ادارہ تعلیم و آگاہی کیلئے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان
—فائل فوٹوملک میں سیلاب کے بعد ملالہ یوسف زئی نے ادارہ تعلیم و آگاہی کے لیے 2 لاکھ ڈالر گرانٹ کا اعلان کردیا۔
ملالہ یوسف زئی نے ماونٹین انسٹیٹیوٹ فارایجوکیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ کے لیے 30 ہزار ڈالر گرانٹ کا بھی اعلان کیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب نے ہر صوبے میں تباہی مچائی ہے، سیلاب سے لوگ اور اسکول شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ان کا دل پاکستانیوں کے ساتھ ہے، ہمیں ریلیف کی کوششوں میں مدد کرنے لیے کام کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان میں بہت سے اسکولوں کو نقصان پہنچا ہے، طلبا بالخصوص لڑکیاں تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے سے قاصر ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ مل کر لوگوں کی مدد کرنا ہوگی، آج ہم تمام پاکستانیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بچوں کو دوبارہ کلاس رومز تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدام کریں گے۔