صوبائی وزیر امجد علی شاہ نے کاٹلنگ واقعے کی درست معلومات دی ہیں، سلمان اکرم راجہ
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ صوبائی وزیر ڈاکٹر امجد علی شاہ نے کاٹلنگ واقعے کی درست معلومات دی ہیں۔
اپنے بیان میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کور کمیٹیوں نے بیرسٹر سیف کے گزشتہ روز کے بیان کے کچھ حصوں پر مایوسی کا اظہار کیا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حملے کی مذمت کرتی ہے جس میں معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ، محفوظ رہیں
اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔ ذرائع کے مطابق مریم اورنگزیب حادثے میں محفوظ رہیں جبکہ گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں سینئر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ پیچھے سے آنے والی گاڑی نے بریک نہ لگائی جس وجہ سے حادثہ پیش آیا، بغیر لائسنس خاتون گاڑی چلا رہی تھی جس سے بریک نہ لگی۔ مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ الحمدللہ! اللہ تعالیٰ کا شکر ہے میں آپ کی دعاؤں سے محفوظ ہوں۔