بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوک راسموسن نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے بیان پر کہا ہے کہ انکا ملک گرین لینڈ میں سکیورٹی کو بہتر کرنے کیلئے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بزور طاقت گرین لینڈ ضم کرنے کے حوالے سے دیئے گئے بیان پر ڈنمارک کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ لارش لوک راسموسن نے امریکی صدر کی انتظامیہ کے بیان پر کہا ہے کہ ان کا ملک گرین لینڈ میں سکیورٹی کو بہتر کرنے کے لیے مزید سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہم امریکا کے ساتھ مزید تعاون کے لیے ہر وقت تیار ہیں۔ ڈنمارک کے وزیرِ خارجہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہم اس لہجے کو پسند نہیں کرتے، جو استعمال کیا گیا ہے۔

آپ اپنے قریبی حلیفوں سے اس انداز میں گفتگو نہیں کرتے، میں اب بھی سمجھتا ہوں کہ ڈنمارک اور امریکا قریبی اتحادی ہیں۔ اس سے پہلے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے بیان میں کہا تھا کہ ڈنمارک نے گرین لینڈ کے لوگوں کے ساتھ درست نہیں کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ جہاں تک گرین لینڈ کو ضم کرنے کا تعلق ہے، میں اس معاملے میں فوجی قوت کے استعمال کو خارج از امکان قرار نہیں دے سکتا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امریکی صدر گرین لینڈ کہا ہے کہ

پڑھیں:

ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم

ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار دے دیا گیا۔

امریکی وفاقی جج کا کہنا ہے کہ شہریوں سے ووٹ ڈالنے سے قبل شہریت کے ثبوت طلب نہیں کیے جاسکیں گے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو ووٹنگ کے لیے وفاقی سطح پر ایسی شرط عائد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ مارچ میں جاری ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈر میں شہری ہونے کا ثبوت لازمی قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • وینیزویلا سے جنگ کا امکان کم مگر صدر نکولس مادورو کے دن گنے جاچکے، ڈونلڈ ٹرمپ
  • روس اور چین بھی ایٹمی تجربات کرتے ہیں مگر بتاتے نہیں، امریکی صدر ٹرمپ کا انکشاف
  • اینویڈیا کی ایڈوانسڈ چپس کسی کو نہیں ملیں گی، ٹرمپ کا اعلان
  • حماس کیجانب سے 3 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں واپس کرنے پر خوشی ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایٹمی دھماکے نہیں کر رہے ہیں، امریکی وزیر نے صدر ٹرمپ کے بیان کو غلط ثابت کردیا
  • سیاسی درجہ کم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے چاہییں: عطااللہ تارڑ نے پی ٹی آئی سے بات چیت کا عندیہ دے دیا
  • پینٹاگون کی یوکرین کو ٹوماہاک میزائل دینے کی منظوری
  • ٹرمپ کا انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم
  • امریکا کے دوبارہ ایٹمی تجربات دنیا کے امن کے لیے خطرہ، ایران
  • ٹرمپ کا وفاقی انتخابات سے متعلق حکم نامے کا اہم حصہ کالعدم قرار