میں خطرے میں ہوں؛ عمر ایوب عید پر کسی سے نہیں ملیں گے
اشاعت کی تاریخ: 30th, March 2025 GMT
سٹی42: خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے کسی رہنما پر کبھی دہشتگردوں کا حملہ نہ ہونے کی بحث کے دوران اچانک عمر ایوب نے عید کے دنوں میں کسی سے عید نہ ملنے کا فیصلہ سنا دیا۔ ان کا دعویٰ ہے کہ ان کی سکیورٹی خطرے میں ہے۔
پی ٹی آئی کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عمر ایوب نے مبینہ سیکورٹی خدشات کے باعث اپنی سیاسی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں۔
لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری
عمر ایوب نےعید ک اپنے گھر پر گزارنے اور کہیں نہ آنے جانے کا عندیہ دیا ہے۔
عمر ایوب نے بتایا ہے کہ انہوں نے صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر "سیکورٹی خدشات" کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کی طرف سے عمر ایوب کی سکیورٹی کو اچانک خطرہ لاحق ہو جانے کی باتیں اس وقت سامنے آ رہی ہیں جب کئی روز سے یہ بحث چل رہی ہے کہ خیبر پختونخوا مین جہاں دہشتگردوں کی سرگرمیاں قابو سے باہر ہیں، وہاں پی ٹی آئی کے کسی لیڈر پر کبھی کوئی حملہ نہیں ہوتا۔ اس کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ پی ٹی آئی کی خیبر پختونخوا حکومت اور پی ٹی آئی کے رہنما خارجی دہشتگردوں کے خلاف کبھی کچھ نہیں بولتے۔
لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد
اب پی ٹی آئی کے رہنما نے اچانک خود کی سکیورٹی کو خطرہ ہونے کا بیان دیا ہے لیکن یہ نہیں بتایا کہ ان کی سکیورٹی کو کس سے خطرہ ہے۔
عمر ایوب کی سکیورٹی کے انتظامات اب بھی معمول کے مطابق ہیں۔ ان کے ساتھ موجود رہنے والے سکیورٹی گارڈوں کی تعداد میں کسی کمی بیشی کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے عمر ایوب کو خصوصی پروٹوکول حاصل ہے اور وفاقی حکومت کی طرف سے ان کی اور ان کے گھر کی حفاظت کے لئے خصوصی سکیورٹی انتظامات کئے جاتے ہیں۔ جب وہ خیبر پختونخوا میں ہوتے ہیں تب بھی انہیں قانون کے مطابق خصوصی سکیورٹی حاصل رہتی ہے بلکہ ان کی اپنی حکومت ہونے کی وجہ سے انہیں اضافی اہمیت دی جاتی ہے۔
بھارت؛ مسجد میں دھماکہ، عید سے قبل خوف و ہراس
Waseem Azmet.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا پی ٹی ا ئی کے عمر ایوب نے کی سکیورٹی
پڑھیں:
بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان بطور ثبوت جمع کروادیا
بھارتی حکومت نے ایف اے ٹی ایف میں علی امین گنڈاپور کا بیان بطور ثبوت جمع کروادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)بھارتی حکومت نے وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف)میں بطور ثبوت جمع کروا دیا ہے۔
علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے بیان کو اپنے موقف کی تائید قرا ردیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیف کمرشل آفیسر پیسکو طاہر معین کو عہدے سے ہٹا دیا گیا،نوٹیفکیشن سب نیوز پر چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی کے نفاذ کیلئے اعلی سطحی اجلاس ،کیو آر کوڈ کے ذریعے ادائیگیوں کا آغاز... وفاقی کابینہ نے افغانستان کے ساتھ تجارتی ٹیرف میں رعایتوں کی منظوری دیدی خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کے خلاف اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال شروع چینی وافر مقدار میں دستیاب ، قیمت بھی عام آدمی کی دسترس میں ہے ،برسات کے مینڈک کی طرح خاص وقت پر چینی کا...Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم