فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فیصل آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کا مرتکب تیسرا ملزم بھی گرفتار کرلیا۔
ڈکیتی اور زیادتی کے مقدمے میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں، عدالت نے تیسرے گرفتار ملزم کو بھی شناخت پریڈ کےلیے جوڈیشل ریمانڈ پر بھیج دیا۔
مرکزی ملزم علی شیر اور فیصل پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل جاچکے ہیں، تینوں ملزمان کیخلاف 25 مارچ کو موٹروے کے قریب خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔
فیصل آباد میں ڈکیتی اور خاتون سے اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیے گئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا گیا، مقدمے کے گرفتار 2 ملزمان پہلے ہی ڈسٹرکٹ جیل میں جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
پولیس کے مطابق فیصل آباد موٹروے کے قریب اجتماعی زیادتی کیس کے تیسرے ملزم عمر حیات کو گزشتہ روز منکیرہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا، مقدمے کے دو ملزمان علی شیر اور فیصل پہلے ہی جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں۔
ساندل بار میں 3 مسلح ڈاکوؤں نے دوران واردات 25 مارچ کی رات ایک خاتون کو اس کے شوہر کی موجودگی میں مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزمان کی شناخت ہونے پر پولیس نے 2 ملزمان علی شیر اور فیصل کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ تیسرا ملزم عمر حیات بھی گرفتار کرلیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جوڈیشل ریمانڈ پر اجتماعی زیادتی بھی گرفتار فیصل ا باد زیادتی کا خاتون سے
پڑھیں:
ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث اشتہاریوں سمیت 9 ملزمان گرفتار
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملتان میں کارروائی کر کے انسانی اسمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث گینگ کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے ملتان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایات پر انسانی سمگلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کے دوران اشتہاریوں سمیت 9 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا گیا۔ انسانی سمگلروں کو ملتان اور بہاولپور کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں غوث بخش ، عطا الحسن عرف چاند شاہ ، محمد شوکت، محمد وقاص، اسامہ اشرف، محمد دین محمد، منو رام اور اظہر اقبال بھی شامل ہیں۔
ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے جبکہ ملزم غوث بخش نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 8 لاکھ روپے ہتھیائے۔
ایف آئی اے کے مطابق اشتہاری ملزم محمد شوکت نے شہری کو دبئی کا ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 5 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم سال 2023 سے اشتہاری ہے۔
ملزم چاند شاہ نے شہری کو دبئی بھجوانے کی غرض سے 1 لاکھ 80 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم ملازم حسین نے شہری کو ایمپلائمنٹ ویزہ فراہم کرنے کے عوض 20 لاکھ روپے سے زائد ہتھیائے۔
اسی طرح ملزم محمد وقاص نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 13 لاکھ 35 ہزار روپے ہتھیائے، ملزم اسامہ اشرف نے سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 5 لاکھ 63 ہزار روپے ہتھیائے۔
اشتہاری ملزم محمد دین محمد شہری کو عمرہ کی غرض سے سعودی عرب بھجوانے کے لیے 2 لاکھ روپے ہتھیائے جبکہ ملزم منو رام نے شہری کو عرب امارات کا ویزہ فراہم کرنے کے لئے 9 لاکھ روپے بٹورے۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم اظہر اقبال نے شہری کو سعودی عرب ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 7 لاکھ روپے ہتھیائے اور پھر ملزمان شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے جس کے بعد وہ رقوم وصول کر کے روپوش ہوگئے تھے۔
ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جس میں اہم پیشرفت اور انکشافات کا امکان بھی ہے۔