2025-07-26@00:54:19 GMT
تلاش کی گنتی: 560
«بھی گرفتار»:
راولپنڈی میں ایک اور لڑکی غیرت کے نام پر قتل، عدالت کا قبر کشائی کا حکم، 8افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تھانہ پیرودھائی کی حدود فوجی کالونی میں غیرت کے نام پر لڑکی کے مبینہ قتل کا افسوسناک واقعہ سامنے آ گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے عدالت سے مقتولہ کی قبرکشائی کی اجازت حاصل کرلی ہے۔عدالت میں علاقہ مجسٹریٹ قمر عباس تارڑ نے قبرکشائی کے لیے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل طلب کر لیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہم معاملے کی تہہ تک پہنچنا چاہتے ہیں۔عدالت نے ایس ایچ او اور ٹی ایم اے حکام کو حکم دیا ہے کہ قبر پر اہلکاروں کو تعینات کیا...
گھوٹکی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25جولائی 2025)گھوٹکی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت پراسرار طور پر جاں بحق، پولیس نے دو ملزمان علی راجپوت اور عدنان راجپوت کو گرفتار کرلیا ہے تاہم واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہ ہوسکا،ای سیکشن پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کردی،ٹک ٹاکر سمیرا راجپوت کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ سمیرا کو اس کے سابق شوہر نے مبینہ طور پر زہردے کر قتل کیا ہے۔قبل ازیں بھی پشاور کے علاقے ورسک روڈ پرمعروف خاتون ٹک ٹاکر سائیکو ارباب پراسرارطور پر جاں بحق ہوگئی تھیں جس کی نعش پوسٹمارٹم رپورٹ کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی تھی۔ پولیس نے گھر سے اہم شواہد اکٹھے کرکے انکوائری شروع کردی تھی۔بتایاگیاتھا کہ خاتون ٹک ٹاکر کی ہلاکت سے...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیاہے کہ حکومت نے اس سال 26 ارب ڈالر قرض لیا، پاکستان کا قرض کم نہیں ہو رہا،وہیں کھڑاہے، قرض سے نکلنے کیلئے برآمدات بڑھانا ہوں گی، معروف صنعتکار عارف حبیب نے کہا کہ مائننگ اچھا موقع ہے،ہم اس پر تیزی سے کام نہیں کر سکے، پاکستان کو غیر ملکی سرمایہ کاری کا بھی مسئلہ ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں تعلیم کم،ٹیکس،بجلی اور گیس کی قیمتیں زیادہ ہیں، حکومتی اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹیکسز زیادہ ہیں، این ایف سی ایوارڈ کم کرنا چاہیے،جس سے وفاق پر دبائو کم ہو گا، ٹیکسز کی شرح...
لاہور (نیوز ڈیسک) کینٹ کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اور بانی پی ٹی آئی کو طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کینٹ کچہری لاہور نے بانی پاکستان تحریک انصاف کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے اور انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو 30 جولائی کو طلب کر لیا اور سمن نوٹس اڈیالہ جیل حکام کے نام جاری کر...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے رہنما شبلی فراز کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے کی سماعت لاہور کینٹ کچہری م یں ہوئی، جہاں عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ سہیل رفیق نے کی، جنہوں نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کیا۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری عدالت نے اسی کیس میں بانی پی ٹی آئی کو بھی سمن جاری کیے ہیں، جو عمران خان کے جیل میں قید ہونے کے باعث بذریعہ...
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سنجیدی ڈیگاری میں دہرے قتل کے کیس کی سماعت ہوئی، کیس میں مقتولہ کی والدہ کو گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کر دیا گیا۔عدالت نے مقتولہ خاتون بانو کی والدہ گل جان بی بی کو 2 روز کے ریمانڈ پر سیریس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع کوئٹہ کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ نے بیٹی کے قتل کو بلوچی رسم و رواج کا حصہ قرار دیتے ہوئے اسے سزا قرار دیا تھا اور مبینہ قاتلوں کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔مقتولہ بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آ یا تھا جس...
ڈیگاری میں پیش آئے دوہرے قتل کے ہولناک واقعے میں تفتیش کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے۔ واقعے میں ملوث مرکزی ملزم جلال، جو مقتولہ بانو بی بی کا سگا بھائی بتایا جا رہا ہے، تاحال گرفتار نہیں ہو سکا۔ پولیس کے مطابق، وائرل ویڈیو میں جلال کو مقتولین پر فائرنگ کرتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے جبکہ وزیراعلیٰ بلوچستان اور آئی جی پولیس کی جانب سے سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف...
گیبرڈ نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اوباما دور کے اعلیٰ حکام نے دانستہ طور پر ٹرمپ کی جیت کو روسی مداخلت سے جوڑنے کے لیے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس تیار کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے پیش رو باراک اوباما کو نشانے پر لے لیا ہے۔ چند روز قبل اپنی انتظامیہ کی جانب سے اوباما پر 2016 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بعد، ٹرمپ نے اب ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایف بی آئی اہلکاروں کو اوباما کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر...
امریکی شو براوو کی سابق ریئلٹی اسٹار ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو وال مارٹ میں لڑکی پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق براوو کے ریئلٹی شو "تھکر دین واٹر" میں نظر آنے والی ڈائمنڈ ٹینکرڈ کو ٹینیسی کے شہر اینٹی اوک کے ایک وال مارٹ میں خاتون پر حملے اور چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 21 سالہ ٹینکرڈ نے سیلف چیک آؤٹ لائن میں ایک لڑکی کو پیچھے سے بالوں سے پکڑا اور مار پیٹ شروع کر دی۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ وہ ایک پتھر بھرے ہوئے جراب سے خاتون کے چہرے پر وار کر رہی ہیں۔ حملے کے دوران...
راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر 2024 کے احتجاج سے متعلق تین مقدمات میں سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت 10 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے عدم گرفتاری اور پیشی سے گریز پر یہ اقدام اٹھایا ہے، جبکہ پولیس کی چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں جو فوری کارروائی کا آغاز کریں گی۔ پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں ملزمان کے خلاف درج مقدمات کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 25 جولائی کو مقرر کی ہے اور ملزمان و ان کے وکلا کو نوٹسز...
بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔ سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ...
بھارتی ریاست اترپردیش کے شہرغازی آباد میں ایک حیران کن انکشاف ہوا ہے، اسپیشل ٹاسک فورس نے ایک جعلی سفارتخانہ پکڑا ہے۔ اس جعلی سفارتخانے میں مہنگی سفارتی نمبر پلیٹس والی گاڑیاں کھڑی تھیں، جعلی سفارتی پاسپورٹس اور دفتر میں وزارت خارجہ کی جعلی مہریں موجود تھیں۔ پولیس نے ہرش وردھن جین نامی شخص کو گرفتار کیا ہے جو اس دھوکہ دہی کا مرکزی کردار بتایا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہرش وردھن جین نے ایک پرتعیش 2 منزلہ عمارت کرائے پر لے کر اسے ‘ویسٹارکٹکا’ کے سفارتخانے کے طور پر پیش کیا تھا۔ ویسٹارکٹکا ایک مائیکرونیشن (خودساختہ ریاست) ہے جسے کسی بھی خودمختار ملک کی جانب سے تسلیم نہیں کیا گیا، اسے 2001 میں امریکی بحریہ کے...
ٹیلیگرام کے معروف نیوز چینل ’بازا‘ کے ایڈیٹر انچیف کو ماسکو میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کے وکیل نے روسی سرکاری میڈیا کو بتایا کہ پولیس نے چینل کے مرکزی دفتر پر بھی چھاپہ مارا۔ 2022 سے بازا کی سربراہ گلیب تریفونوف کو ان کے گھر کی تلاشی کے بعد حراست میں لیا گیا، وکیل الیکسی میخالچک نے ریاستی خبر رساں ایجنسی طاس کو بتایا کہ یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا تریفونوف پر کوئی الزام عائد کیا گیا ہے یا نہیں۔ Police in Moscow carried out searches at the editorial office of the Baza Telegram channel and at the home of its editor-in-chief Gleb Trifonov on Tuesday. pic.twitter.com/mFX3j3OZOH — Novaya Gazeta Europe...
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس...
—فائل فوٹو سوات کے مدرسے میں معصوم بچے کی ہلاکت پر ایک استاد کو گرفتارکر لیا گیا جبکہ 2 کی تلاش جاری تھی۔ ڈی پی او سوات نے بتایا ہے کہ مدرسے میں مزید بچوں پر تشدد کے انکشافات پر مزید 9 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دفعہ 302 کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سوات: استاد کے مبینہ تشدد سے 14 سال کا طالبعلم جاں بحقاستاد کے تشدد کے بعد فرحان کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ڈی پی او سوات کا کہنا ہے کہ مدرسے سے بچوں پر تشدد میں استعمال ہونے والا سامان بھی...
تاجک نژاد سوشل میڈیا اسٹار اور ’بگ باس 16‘ کے معروف ترین شرکا میں شامل عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر مختصر وقت کے لیے حراست میں لیے جانے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی مینجمنٹ کے مطابق وہ اب بالکل آزاد ہیں اور دبئی میں ایک ایوارڈ تقریب میں شرکت کی تیاری کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے گلوکار عبدو روزق کو دبئی میں کیوں گرفتار کیا گیا؟ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں ابتدائی طور پر دعویٰ کیا گیا تھا کہ عبدو روزق کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چوری کے ایک مبینہ الزام کے تحت گرفتار کیا گیا، جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی...
کراچی: ڈسٹرکٹ سینٹرل کے علاقے بلال کالونی میں پولیس اور ڈکیت گینگ کے درمیان 12 جولائی کی رات مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں گروہ سے تعلق رکھنے والے دو خطرناک ملزمان توحید اور دانش کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ گرفتار ملزمان بھتہ خور گروہ کے شوٹر اور متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے جاری کردہ بیان کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق 8 رکنی جرائم پیشہ گروہ سے ہے، جو بھتہ نہ دینے والے تاجروں، دکانداروں اور ریسٹورینٹ مالکان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔ گزشتہ ماہ خواجہ اجمیر نگری کی حدود میں...
تاجکستان سے تعلق رکھنے والے دنیا کے سب سے چھوٹے قد کے معروف گلوکار اور سوشل میڈیا اسٹار عبدو روزق کو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ بھارتی ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 16ویں سیزن میں شرکت کرنے والے مشہور تاجک اسٹار کی پبلک ریلیشنز کمپنی نے اس گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔ کمپنی کے مطابق عبدو روزق کو ہفتے کی صبح یورپی ملک مونٹی نیگرو سے واپسی پر دبئی ایئرپورٹ پر حراست میں لیا گیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ عبدو روزق کے خلاف کیا الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم ان کی ٹیم کے ایک نمائندے نے عرب میڈیا کو بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی ہے کہ انہیں چوری کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔...
بھکر: "بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی؟" یہ کہاوت اُس وقت سچ ثابت ہوئی جب بھکر میں ایک جعلی ایس پی کو اصل ایس پی شوکت علی نے گرفتار کرا دیا۔ خود کو پولیس آفیسر ظاہر کر کے لوٹ مار اور دھوکا دہی کرنے والا ملزم ارباز آخر کار قانون کی گرفت میں آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق سرائے مہاجر تھانے کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی ایس پی کو حراست میں لیا۔ ملزم کے قبضے سے پولیس یونیفارم، چھڑی، ٹوپی، اور وائرلیس سیٹ بھی برآمد کیا گیا۔ ایس پی بھکر شوکت علی کے مطابق ارباز نہ صرف عام شہریوں بلکہ مختلف محکموں کو بھی بلیک میل کرتا رہا ہے۔ ایس پی کا کہنا تھا...
کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سعودیہ سے والد کے انتقال پر آنے والے نوجوان جبران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے سفاک ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پرویز نے 2 روز قبل 25 سالہ جبران کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ نوجوان اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، جمعرات کی شب بھی ملزم کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچہ معاویہ شدید زخمی ہوا تھا جسے بچے کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا ہے۔ یہ پڑھیں: کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل گرفتار ڈکیت نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا...
اسلام آباد: افغان شہریوں کو غیر قانونی ای ویزا اجرا کے میگا اسکینڈل کی وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ سیل میں درج مقدمے کی تحقیقات کے دوران تفتیشی ٹیم میں سب انسپکٹر سمیت دو اہلکار ملزمان سے رشوت ستانی میں ملوث نکلے جنہیں گرفتار کرکے مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) تشکیل دے دی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے وفاقی دارالحکومت میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکاروں کی مبینہ ملی بھگت سے افغان باشندوں کو اسپانسرشپ کے ذریعے غیرقانونی ای ویزوں کے میگا اسکینڈل کا سراغ لگا کر مقدمہ درج کرکے پی آئی ڈی کے انفارمیشن اسسٹنٹ نادر رحیم اور افغان...
آصف رضوی ،عرفان نقوی ،جلیس صدیقی ، عاصم خان ، ظفر جہنگی خان اور انسپکٹر ذوالفقارودیگر ڈائریکٹر جنرل شاہ میر بھٹو کی میٹنگ میں افسران کو بلا کر حراست میں لیا گیا ،مزید گرفتاریاں متوقع کراچی کے علاقے لیاری میں عمارت گرنے کے بعد متعلقہ افسران کے خلاف گھیرا تنگ کردیا گیا، سندھ بلڈنگ کنٹرول کے دفتر میں جاری میٹینگ کے دوران پولیس نے نامزد افسران کو حراست میں لے لیا ،، چھاپہ اس وقت مارا گیا جب نئے ڈی جی ایس بی سی اے شاہ میر بھٹو چارج لینے کے بعد تمام افسران کے ساتھ اپنے دفتر میں پہلااجلاس کر رہے تھے ،چھاپہ مارٹیم نے تمام افسران کو کانفرنس روم میں میٹنگ کے بہانے بلایا تھا،حراست میں لئے جانے...
کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 8 افسران اور عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر انسانی جانوں کے ضیاع پر قتلِ خطا اور مجرمانہ غفلت جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا کے مطابق بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں 4 جولائی کو ایک بوسیدہ 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 8 افسران کو گرفتار کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹوں کو والد سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ ڈان نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پرجاری بیان میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے سابق شوہر تقریباً 2 سال سے قید تنہائی کاشکار ہیں۔جمائمہ گولڈ سمتھ نے الزام عائد کیاکہ پاکستانی حکومت کی جانب سے دھمکی دی جارہی ہے کہ اگر ان کے بیٹوں نے پاکستان جا کر ان سے ملنے کی تو انہیں بھی گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا جائے گا، ایسا کسی جمہوریت یا میں نہیں ہوتا، یہ سیاست نہیں، بلکہ ذاتی...
لندن(نیوز ڈیسک)لندن سے تعلق رکھنے والی جمائمہ گولڈ اسمتھ، جو پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ہیں، ایک بار پھر اپنے بچوں کے حق کے لیے آواز بلند کرتی نظر آئیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے بیٹے قاسم اور سلمان کو نہ صرف اپنے والد سے بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی، بلکہ پاکستان آنے کی صورت میں انہیں گرفتاری کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ جمائمہ نے کہا کہ عمران خان گزشتہ دو برس سے قید تنہائی میں زندگی گزار رہے ہیں اور ان کے بیٹوں کو یہاں تک کہ ایک فون کال کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)زمین کی گردش میں معمول سے تیز رفتاری آنے والی ہے، جس کے باعث ہمارے دن معمول سے چند ملی سیکنڈز چھوٹے ہو جائیں گے۔ سائنسدانوں کے مطابق آئندہ ہفتوں میں، خصوصاً 9 جولائی، 22 جولائی اور 5 اگست 2025 کو، چاند کے مخصوص زاویوں کی وجہ سے زمین کی گردش میں ایسا ہلکا سا اضافہ ہوگا کہ ہر دن تقریباً 1.3 سے 1.51 ملی سیکنڈز کم لمبا محسوس ہوگا۔ عموماً ایک مکمل دن کی مدت 86,400 سیکنڈز یعنی چوبیس گھنٹے ہوتی ہے، لیکن زمین کی گردش مستقل نہیں رہتی۔ زمین پر کششِ ثقل کے اثرات، شمسی و قمری کشش، سیارے کے اندر اور سطح پر موجود مادّے کی حرکت اور یہاں تک کہ موسمی اور زلزلے جیسے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں آبادی میں بے قابو اضافہ ایک نیا بحران بن کر ابھر آیا ہے۔ ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ نہ صرف بنیادی سہولیات پر بوجھ بڑھا رہا ہے بلکہ تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت جیسے حساس شعبے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اس صورتحال کو “نیشنل ایمرجنسی” قرار دیتے ہوئے شرحِ پیدائش کو کنٹرول کرنے کو قومی ترجیح بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں وزارت صحت کی جانب سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ صحت، آبادی، اور مذہبی اسکالرز نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں آبادی کے تیز رفتار اضافے سے پیدا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیئف: یوکرین نے جاسوسی کے الزام میں چینی باپ بیٹے کو گرفتار کر لیا۔غیر ملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کیف کی جانب سے بدھ کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ یوکرین کے نیپچون اینٹی شپ میزائل پروگرام کی جاسوسی کرنے کے الزام میں چین سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو بیٹے سمیت حراست میں لیا گیا ہے۔خیال رہے کہ یہ پروگرام کیف کی ابھرتی ہوئی ملکی دفاعی صنعت کا اہم حصہ ہے، جو روسی حملوں کے خلاف یوکرین کے دفاع میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔یاد رہے کہ یوکرین کی سیکیورٹی سروس (ایس بی یو) کے اس اعلان سے کیف کے اس مؤقف کو تقویت ملی ہے جس میں اس نے حالیہ مہینوں میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
کراچی: شہر قائد کے علاقے انچولی کے قریب ڈبل کیبن کی ٹکر سے نوجوانوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جبکہ پولیس نے ڈرائیور کو بھی حراست میں لے لیا ایکسپریس نیوز کو موصول سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈبل کیبن سڑک پر غلط سمت (رانگ وے) آرہی ہے اور اسی دوران ڈرائیور تیز رفتاری میں دوسری سڑک پر جانے کی کوشش کی تو موٹرسائیکل سوار گاڑی سے ٹکرائے اور اچھل کر دور فٹ پاتھ پر گرے۔ ویگو کے پیچھے بھی دو سیکیورٹی اہلکار بھی بیٹھے ہوئے تھے جبکہ حادثے کو دیکھ کر ڈرائیور نے گاڑی بھگا دی تاہم واقعے کے بعد سڑک پر دیکھتے ہی دیکھتے لوگوں کی بڑی تعداد جمع ہو گئی۔...

افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب, وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے , گرفتاریاں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) افغان شہریوں کو جعلی سپانسرشپ پر ای ویزوں کے اجرا کا سکینڈل بےنقاب ہوگیا, جعلی ویزوں کے اجرا میں وزارت خارجہ اور پی آئی ڈی کے اہلکار بھی ملوث نکلے. ترجمان نے کہا کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ سیل نے کارروائی کرتے ہوئے 6 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا جب کہ 2 افغان باشندے موقع پر گرفتار کرلیے، 4 کروڑ روپے کی مشکوک رقم بینک اکاؤنٹ میں جمع کی گئی، ویزوں کیلئے جعلی اسپانسرشپ اور شناختی کارڈ استعمال کئے گئے۔مقدمے کے متن کے مطابق گروہ اس دھندے سے ملک کی سالمیت کو بھی خطرے میں ڈال رہا تھا۔ ایران کے سپریم لیڈر جنگ کے بعد منظر عام پر آ گئے تمام ویزے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈاؤن کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لیے گئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے ایک شخص کو گرفتار کیاگیا اور دو ایف آئی آر درج کی گئیں جبکہ فیصل آباد میں بھی 2 شیر تحویل میں لیے گئے...
لاہور (نیٹ نیوز) صوبہ پنجاب میں غیرقانونی طور پر شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 13 شیروں کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ پانچ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے یہ کارروائی دو روز قبل لاہور میں ہونے والے اس واقعہ کے بعد سامنے آئی ہے جب جمعرات کو ایک شیر نے فارم ہاؤس کی دیوار پھلانگنے کے بعد شہریوں پر حملہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کو زخمی کیا تھا۔ حکومت پنجاب کی جانب سے جاری پیغام کے مطابق کریک ڈاؤن شروع کیا گیا۔ 22 مقامات کی انسپکشن کی گئی ہے۔ لاہور میں ہونے والی کارروائی میں چار شیروں کو تحویل میں لیا گیا اور اس احاطے کو سیل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (خصوصی رپورٹ / محمد علی فاروق) پاکستان میں جعل سازی کا عفریت خطرناک حد تک پھیل چکا ہے۔ جعلی ڈاکٹروں، پولیس افسران، انسپکٹروں کے بعد اب جعلی جج بھی منظر عام پر آ گیا ہے، جس کی گرفتاری نے پورے نظام کی کمزوریوں کو عیاں کر دیا ہے۔ یہ بڑھتا ہوا رجحان نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں بلکہ عدالتی اور انتظامی نظام کے لیے بھی لمحہ فکریہ بن چکا ہے، جہاں عوام کو حکومتی اداروں کے نام پر بے دریغ لوٹا جا رہا ہے۔ پولیس نے خود کو ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ظاہر کرنے والا ایک جعلساز رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ یہ شخص ایک “فلمی” انداز میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے...
محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کاکریک ڈان، 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد، 5 افراد گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے کے واقعے کے بعد پنجاب حکومت حرکت میں آگئی ۔محکمہ جنگلی حیات نے صوبے میں بغیر لائسنس شیر رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈان شروع کردیا۔محکمہ جنگلی حیات نے کریک ڈان کے دوران 24 گھنٹوں میں 13 شیر برآمد کر کے 5 افراد کو حراست میں لے لیا اور 5 مقدمات بھی درج کرلیے۔ ترجمان وائلڈ لائف نے بتایا کہ صرف لاہور سے 4 شیر بازیاب کرکے 4 افراد گرفتار کیے ہیں۔اسی طرح گوجرانوالا سے بھی 4 شیر برآمد کر لییگئے، ملتان میں 3 شیر بازیاب کرکے...
پولیس نے عوام الناس سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ کیخلاف اقدامات کے واضح احکامات ہیں۔ ہوائی فائرنگ کے بعد اندھی گولی سے شہریوں کو خطرہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوائی فائرنگ میں ملوث ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پشتون آباد تھانے کے حدود میں ہوائی فائرنگ کرنے والے ایک ملازم عبدالرحمان کے پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم سے پسٹل اور راؤنڈ بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے ہوائی فائرنگ سے اجتناب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ کے خلاف اقدامات کے واضح احکامات ہیں۔ ہوائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شکایت پر سخت نوٹس لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور ایم ایس عدنان غفار کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا، ڈی سی کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 20 بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا نوٹس لیا تھا۔ وزیراعلیٰ نے سرکاری اسپتال پاکپتن کا دورہ کیا، انہوں نے دورے کے دوران سی ای او اور ایم ایس کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، اس سے پاکپتن کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں 20 بچوں کی اموات پر محکمہ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کی تھیں۔ذرائع نے بتایا کہ محکمہ صحت پنجاب اور کمشنر ساہیوال کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اسپتال کے اچانک دورے کے دوران 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ہی دونوں افسران کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار اور سی ای او ڈاکٹر سہیل کو حراست میں لے لیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے مبینہ طور پر حقائق چھپانے کی کوشش کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16 سے 22 جون کے دوران اسپتال میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 20 معصوم جانوں کے ضیاع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فوری ردعمل، اسپتال پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا تو مریضوں اور لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دیے، جس پر وزیراعلیٰ نے ذمہ داران کے خلاف کڑا ایکشن لیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل اصغر اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عدنان غفار کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔ ڈی سی پاکپتن کو بھی عہدہ چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔مریم نواز نے مریضوں کی جانب سے اسپتال میں ادویات کی عدم دستیابی، پارکنگ مافیا کی لوٹ مار اور عملے کی لاپرواہی کی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے اسپتال کے اسٹورز میں موجود ادویات کے...

مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار
پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن کا دورہ کیا، ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزیراعلیٰ پنجاب نے موقع پر سی ای او ہیلتھ او ر ہسپتال کے ایم ایس کو گرفتار کرنے کے آرڈر جاری کئے جس کے بعد پولیس نے سی ای اوہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دونوں افسران سہیل اصغر اور عدنان غفار کو ہسپتال کے میٹنگ روم سے اپنی حراست میں لیا، پولیس نے دونوں افسران کو موقع پر ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکرنے کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے...

ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب, 3 سابق اعلی افسر گرفتار
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ریلوے کنسٹرکشن پاکستان لمیٹڈ میں اربوں روپے کی کرپشن کا بڑا اسکینڈل بے نقاب کیا ہے جہاں جعلی بینک گارنٹی کیس میں تین سابق اعلی افسران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔یہ کارروائی چیئرمین بورڈ آف ڈائریکٹرز پاکستان ریلوے کیرج فیکٹری ڈاکٹر نعیم نیازی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف کی گئی۔ایف آئی اے کے مطابق مقدمہ الزام نمبر 37/2025 میں زیر دفعہ 109، 409، 420، 468، 471 اور انسدادِ بدعنوانی ایکٹ 1947 کی دفعہ 5(2) کے تحت جن افسران کو گرفتار کیا گیا ہے، ان میں سید نجم سعید ، سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر، RAILCOP اسلام آباد، محمد زبیر حسین، سابق کنٹرولر فنانس اینڈ اکانٹس اور مہرالنسا ، سابق ڈائریکٹر...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف قومی اسمبلی کے چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان کو گرفتاری سے ایک رات قبل یہ پیشکش کی گئی تھی کہ جہاز لاہور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے آپ ملک سے باہر چلے جائیں لیکن عمران خان نے انکار کر دیا ۔ ملک عامر ڈوگر نے نجی ٹی وی جیونیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس دن عمران خان کو گرفتار کیا گیا ، اس رات بھی ان کے قریبی دوست بھیجے گئے تھے اور پیغام پہنچایا گیا کہ آپ کو صبح گرفتار کر لیا جائے گا آپ ملک سے باہر چلے جائیں، جہاز لاہور ایئر پورٹ پر کھڑا ہے ، آپ نے دنیا کے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">رام اللہ:اسرائیلی قابض فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں تازہ چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران 30 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا، جن میں سات ہائی اسکول کے فلسطینی طلبہ بھی شامل ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی قیدیوں کے امور پر کام کرنے والے گروپ فلسطینی پرزنر سوسائٹی کے ترجمان کاکہنا ہےکہ یہ گرفتاریاں علی الصبح کی گئیں، جب طلبہ اپنے ثانوی جماعت کے حتمی امتحانات کی تیاریوں میں مصروف تھے۔ترجمان کے مطابق چھاپے خاص طور پر شمالی ضلع سلفیت کے علاقے دیر استیا میں مارے گئے، جہاں چھ طلبہ اور ان کے بعض والدین کو بھی گرفتار کیا گیا، ایک اور طالبعلم کو طولکرم سے حراست میں لیا گیا، بعد ازاں والدین کو رہا کر دیا...
لانڈھی یونس مل کے قریب بس کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مین کورنگی روڈ پر واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل نوجوان کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں نوجوان کا پاؤں شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی یونس مل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی۔ ایس ایچ او قائد آباد خوشی محمد نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 43 سالہ شمس الدین کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھا جبکہ حادثہ بس کی ٹکر پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے بس چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ بس...
بلوچستان حکومت اور سرکاری ملازمین کی تنظیموں پر مشتمل گرینڈ الائنس کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، جس کے بعد گرینڈ الائنس نے ایک ہفتے سے جاری احتجاجی تحریک کو مؤخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ میں ہونے والے مذاکرات کے پہلے دور کے بعد سامنے آیا، جس میں حکومت نے کوئٹہ اور مچھ جیل میں قید تمام گرفتار ملازمین کی فوری رہائی کا فیصلہ کیا۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے تمام مقدمات اور محکمانہ کارروائیاں بھی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اجلاس کے دوران بلوچستان حکومت نے ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے صوبائی وزیر میر شعیب نوشیروانی کی سربراہی میں ایک مذاکراتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔...
لاہور سے معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ جس کے بعد کاشف ضمیر کا اعتراف جرم اور معافی مانگنے...
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو ایک بار پھر گرفتار کرلیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاشف ضمیر کی چند روز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پر ایکشن لیتے ہوئے کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کے خلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ کاشف ضمیر کو سی سی ڈی اقبال ٹاون نے گرفتار کیا۔ ٹک ٹاکر کے ساتھ سی سی ڈی نے اس کے 13 گارڈز کو بھی گرفتار کیا۔ کاشف ضمیر کے گارڈز سے اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا گیا...
—فائل فوٹو کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں بھارتی خفیہ تنظیم ’را‘ کے لیے کام کرنے کے الزام میں شاہ لطیف ٹاؤن سے گرفتار 4 ملزمان کو پیش کر دیا گیا۔عدالت نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی درخواست مسترد کر دی۔عدالت نے چاروں ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور کیس کے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر کیس کا چالان طلب کر لیا۔ کراچی: ’را‘ کے مبینہ ایجنٹس کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا عدالت نے حکم دیا کہ تفتیشی افسر 2 جولائی کو ملزمان کو پیشرفت رپورٹ کے ساتھ دوبارہ پیش کریں تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ گرفتار چاروں ملزمان بھارتی خفیہ ایجنسی را سے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02جولائی 2025) ٹک ٹاکرکاشف ضمیرکو ایک بارپھر اسلحے کی نمائش کرنے پرگرفتارکرلیا گیا، سی سی ڈی نے کاشف ضمیر کے 13گارڈز کو بھی حراست میں لیکران سے بھی اسلحہ قبضہ میں لے لیا، ٹکرٹاکرکاشف ضمیرکو سی سی ڈی اقبال ٹاؤن نے گرفتارکیا، کاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج ہیں۔ٹک ٹاکر کیخلاف اسلحہ کی نمائش سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمات درج ہوئے۔ کاشف ضمیر کی چندروز سے باوردی مسلح گارڈز کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی تھیں جس پرپولیس نے ٹک ٹاکرکاشف ضمیر اور اس کے سیکیورٹی گارڈز کے خلاف تھانہ سی سی ڈی میں مقدمات درج کئے تھے۔ پولیس کی جانب سے کاشف ضمیر کے...
کراچی: ویگو میں سوار ڈاکوؤں نے 30 اپریل کی شب اورنگی ٹاؤن کے 20 قصابوں کو میر پور خاص مویشیوں کی خریداری کے لیے جاتے ہوئے لوٹا تھا جس کا مقدمہ گڈاپ تھانے میں درج ہے حساس ادارے نے مویشیوں کے بیوپاریوں سے 95 لاکھ کی ڈکیتی میں ملوث 5 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جس میں 2 پولیس اہلکار بھی بتائے جاتے ہیں جبکہ گروہ میں دیگر 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 مفرور ڈاکوؤں کی تلاش کا عمل جاری ہے. اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ 30 اپریل کی رات سپر ہائی وے پر ویگو گاڑی میں سوار ڈاکوؤں نے اورنگی ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے 20 قصابوں سے 95 لاکھ روپے نقد اور موبائل فونز...
جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ٹک ٹاکر سمیت گرفتار 4 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو 13 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمے میں مزید گرفتار 4 ملزمان کو پولیس نے پیش کیا۔ ملزمان میں اداکارہ یسرا، نمرا، شہریار اور شہروز شامل ہیں۔ عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، عدالت نے آئندہ سناعت پر تفتیشی افسر کو مقدمے کا چالان پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 26 جون کی رات پی ای سی ایچ ایس میں گھر پر ڈکیتی کی، ملزمان 13 کڑور روپے کیش، گھڑیاں، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز لیکر فرار ہوئے...
ترکیہ کے ایک ہفت روزہ میگزین میں خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ اور حضرت موسیٰ علیہ السلام سے منسوب گستاخانہ خاکہ شائع کیے جانے کے بعد شدید عوامی ردعمل سامنے آیا ہے، جس کے نتیجے میں خاکے کے خالق کارٹونسٹ سمیت ایڈیٹوریل ٹیم کے کئی افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ترک میڈیا کے مطابق یہ متنازع خاکہ 26 جون 2025 کے شمارے میں شائع کیا گیا، جس میں پیغمبر اسلام ﷺ کے حوالے سے توہین آمیز تاثر دیا گیا، اس اقدام پر ملک بھر کے مذہبی حلقوں میں شدید غصہ دیکھنے میں آیا۔ یہ بھی پڑھیں: توہین رسالت کے مجرم کی سزا کیا ہوگی؟ وفاقی وزیر نے بتادیا استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری...
فائل فوٹو۔ تحریک انصاف کے گرفتار سینئر رہنماؤں نے جیل سے تحریر کیے گئے خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا مشورہ دیا ہے۔ لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ فائل فوٹو۔ متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ بانی نے 10 محرم...

پی ٹی آئی کے گرفتار 5سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط، حکومت اور پارٹی رہنماؤں کو کیا ’’ مشورہ‘‘ دیدیا ؟ جانیے
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں نے جیل سےخط تحریر کیا ہے ۔ خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا ’’مشورہ‘‘ دیا گیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ احد رضا میر اور دنانیر مبین کی نئی تصویر وائرل متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ اس قسم کے اقدامات کر سکتے ہیں لیکن یہ سمجھنا کہ بارشیں نہیں ہوں گی کیونکہ ہم کچھ کرلیں گے تو اب بہت دیر ہو چکی ہے، کلائمٹ چینج جو دنیا مین شروع ہوگیا ہے وہ ہوگیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ جتنے بھی پیسے خرچ کر دیں سیلاب نہیں رک سکتے پاکستان میں، فلڈز تو آئیں گے، آپ ان کی شدت کم کر سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ ایسے نالیں بنا دیں کہ سمندر کا پانی سمندر میں چلا جائے یا کچھ...
اسلام آباد: اسلام آباد پولیس نے دفاعی تجزیہ کار اور سرکاری تھنک ٹینک سے وابستہ سردار فہیم کے قتل کا معمہ حل کرلیا، انہیں دوران ڈکیتی قتل کیا گیا جس میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ یہ بات وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور آئی جی اسلام آباد نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے لوگوں کی جان ومال کا تحفظ ہو، سردار فہیم نامی شخص کا اندھا قتل ہوا جو کہ افسوسناک ہے، اسلام آباد پولیس نے جس فرض شناسی سے ان اندھے قاتلوں کے مجرمان کو گرفتار کیا اس پر یہ شاباش کے مستحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان گزشتہ روز گرفتار کرلیے گئے...
معاشی و دفاعی تجزیہ کار سردار فہیم قتل کیس کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، سردار فہیم کو بدھ کے روز اسلام آباد کے سیکٹر جی۔6/4 کے علاقے کورڈ مارکیٹ کے قریب ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا گیا تھا۔ وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے اسلام آباد میں آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پچھلے چند مہینوں میں کچھ واقعات تشویش کا باعث بنے، ان میں ایک کیس حالیہ دنوں میں سردار فہیم کا قتل بھی شامل ہے، یہ اندھا قتل تھا جس سے لوگ بہت پریشان ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹیکسلا، غیرت کے نام پر بہن کو قتل کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار طلال چوہدری نے...
لاہور: رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا کہنا ہے کہ یوم پارلیمنٹ اگر منا رہے ہیں تو میںاس کو برا نہیں کہتا لیکن میرے خیال میں اگر آپ مجھ سے پوچھیں پچھلے بارہ تیرہ سال میں جب سے میں پارلیمنٹ کا حصہ بنا ہوں میرے خیال میں پارلیمنٹ نے اپنی وقعت کم کی ہے اور بہت حد تک اپنی افادیت کھوئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ دیکھیں تو جس طریقے سے رجیم چینج ہوئی وہ نیچرل نہیں تھا سارا، اس کے ساتھ ساتھ جب اس دور میں اپوزیشن لیڈر ایسے بنے جو دوسری جماعت سے ٹرن کوٹ تھے۔ سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی اور پنجاب سے ’را‘ کے 10 سہولت کار گرفتار، حملوں کی منصوبہ بندی بھی بے نقاب کی گئی۔ کراچی سے بھارتی ایجنسی را کے 4 دہشت گردوں کی گرفتاری کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے بھی مختلف اضلاع سے را کے 6 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔ پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے چھاپے میں ٹوبہ ٹیک سنگھ سے دھماکا خیز مواد اور ڈیٹو نیٹرز برآمد کرلیے، بہاولپور میں دبئی سے فنڈنگ کرنے والا ’’را‘‘ کا سہولت کار گرفتار کرلیا، بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس سے براہ راست IEDs حاصل کرنے والے 2 افراد بہاولنگر سے گرفتار کرلیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بہاولپور میں مسجد اور ریلوے اسٹیشن پر حملے...
شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس میں کار ڈیلر کے گھر ہونے والی 13 کروڑ روپے کی بڑی ڈکیتی کا معاملہ کئی سوالات کو جنم دینے لگا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ای سی ایچ ایس میں چند روز قبل ہونے والی 13 کروڑ نقد اور دیگر قیمتی اشیا کی ڈکیتی اور اس میں معروف ٹک ٹاکر کی گرفتاری کے بعد پولیس کی پراسرار خاموشی ایک بڑا معمہ بن گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مدعی مقدمہ سالک اور نامزد ملزم شہریار کے درمیان روابط کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں نہ صرف ایک ہی جم میں ورزش کرتے تھے بلکہ اسنوکر کلب میں بھی ایک ساتھ وقت گزارتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، ایک ماہ قبل دونوں کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہفتہ وار مہنگائی میں کمی دیکھنے میں آئی، چینی چاول سمیت 14 اشیاء مہنگی، 12 سستی اور 25 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں کمی کا رجحان بدستور جاری ہے،گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی میں اضافے کی رفتار میں 0.18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے سالانہ بنیاد پر بھی مہنگائی میں اضافے کی رفتار کی شرح منفی 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے،اعدادو شمار کے مطابق حالیہ ایک ہفتے کے دوران بجلی 6.88 فیصد، گڑ ایک فیصد، چینی0.88 فیصد، ایل پی جی 1.24 فیصد،...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں گاڑیوں کے شو روم کے مالک کے گھر ڈکیتی کی بڑی واردات کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان معروف ٹک ٹاکر بہن بھائی نکلے۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزمان نے جعلی ایف آئی اے اہلکار بن کر 13 کروڑ روپے، قیمتی موبائل فونز، گھڑیاں، پرفیوم اور دیگر اشیاء لوٹی تھیں۔ ایس ایچ او فیروزآباد انعام جونیجو کے مطابق واردات 25 اور 26 جون کی درمیانی شب ساڑھے تین بجے ہوئی، جب متاثرہ شہری محمد سالک خالد بن ولید روڈ سے اپنے گھر پہنچا اور گاڑی پارک کر رہا تھا کہ اسی دوران ایک سیاہ رنگ کی گاڑی آ کر...
وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری—فائل فوٹو وزیرِ مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ اسپین میں مفرور دیگر ملزمان بھی گرفتار کر کے پاکستان کے حوالے کیے جائیں گے۔ترجمان کے مطابق طلال چوہدری نے ہسپانوی ہم منصب مارلاسکا گرینڈے سے ملاقات کی تھی اور مطلوب ملزمان کی انٹرپول کے ذریعے گرفتاریوں اور پاکستان حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔طلال چوہدری نے 2 مطلوب ملزمان کی گرفتاری پر ہسپانوی ہم منصب سے اظہارِ تشکر کیا ہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کو اگر اوپر لے کر جانا ہے تو انصاف اور قانون کی حکمرانی ہونی چاہیئے، ہم نے اپنی پارٹی علیحدہ بنائی ہی اس لئے تھی کہ مسلم لیگ ن نے ووٹ کو عزت دینے کے نعرے سے علیحدہ ہوگئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے تو انصاف کے تقاضے پورے کرنے ہونگے، یہ کس طرح کے فیصلے ہیں جو قانون سے بالاتر ہوکر ہورہے ہیں، سندھ میں تعلیم کا ہزاروں ارب کا بجٹ ہضم کرلیا گیا ہے، 17 سالوں میں سندھ میں ترقی صرف کرپشن میں ہوئی ہے، پیپلز پارٹی تعصب...
صوبہ پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ میں قتل ہونے والی دو بہنوں کے کیس میں پولیس نے ان کے والدین کو گرفتار کرلیا، جنہوں نے خود گذشتہ ماہ اپنے گھر پر ڈکیتی اور بیٹیوں کے قتل پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا تھا۔ 19 مئی کو گوجرانوالہ کے علاقے نوشہرہ ورکاں میں 22 اور 19 سالہ دو بہنوں کے قتل کا مقدمہ ان کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا مگر اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ ان بہنوں کے قتل میں ان کے والدین ملوث تھے اور یہ کہ اس نے آلہ قتل کے ساتھ ساتھ لاکھوں روپے کی وہ رقم بھی برآمد کر لی ہے جس کا والد نے ڈکیتی اور قتل کے مقدمے...
---فائل فوٹو لاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔
چین کی خودکار ڈرائیونگ (Autonomous Driving) ٹیکنالوجی تیزی سے اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑ رہی ہے۔ وہ اب نہ صرف چین کی سڑکوں پر نئی شان اور زیادہ تیز رفتاری سے دوڑ رہی ہے بلکہ دنیا کے دیگر ممالک کی سڑکوں پر بھی پہلے کی نسبت زیادہ نظر آ رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی، برق رفتاری، اور بڑھتی ہوئی عالمی طلب کے سبب اب چینی کمپنیاں دنیا بھر کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہیں۔ سان ہوزے سے ریاض تک، چینی ٹیکنالوجی کا راج چاہے وہ کیلیفورنیا کا سان ہوزے ہو یا سعودی عرب کا الُعلا، چینی خودکار گاڑیاں اب دنیا کے مختلف شہروں میں رواں دواں ہیں۔ وی رائیڈ اور پونی اے آئی جیسی معروف چینی کمپنیاں مشرق وسطیٰ سے یورپ...
لاہور: داتا دربار پولیس نے کامیابی کارروائی کے نتیجے میں 6 دن قبل اغوا ہونے والے 3 سالہ بچے کو بازیاب کروایا اور ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔ لاہور پولیس نے بتایا کہ بازیا ب ہونے والا 3 سالہ بچہ 6 دن قبل اپنی والدہ اور بھائیوں کے ساتھ داتا دربار سلام کی غرض سے آیا تھا اور والدہ بچوں کو داتا دربار کے سامنے پارک میں بیٹھا کر کھانا لینے گئی۔ ایس پی سٹی بلال احمد نے کہا کہ ملزم والدہ کی غیر موجودگی میں بچوں کے پاس 45 منٹ تک موقع کی تلاش میں بیٹھا رہا اور موقع ملنے پر مغوی کے بڑے بھائی کو پیسے دے کر دوکان پر چیز لینے کے لیے...
کیمروں نے چہرے کی مدد سے 72 انتہائی مطلوب ملزمان کا الرٹ بھی جاری کیا، کریمنل ڈیٹا میں موجود 2 ہزار 487 چہروں کو بھی شناخت کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ سیف سٹی کیمرے اپنی ٹیسٹنگ پیریڈ میں الرٹس کامیابی سے بھیج رہے ہیں، گزشتہ 21 روز میں 15 گرفتاریاں اور مقدمات درج کرکے گاڑیاں ضبط کی گئیں، جب کہ اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس بھی جاری ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی سیف سٹی آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے کیمروں کی ٹیسٹنگ کے دوران 21 روز میں اسنیچر گینگ کی گرفتاری اور ہزاروں الرٹس جاری ہوئے ہیں۔ ڈی جی سیف سٹی اتھارٹی آصف اعجاز شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ اب تک 12 سائٹس...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی خاتون کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ کہ خاتون چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملازمہ کا رکھا گیا ملازم بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، شہناز...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) پنجاب نے بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کیا ہے۔ لاہور میں ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب شہزادہ سلطان اور ایس ایس پی سی ٹی ڈی وقار عظیم نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘ کے لیے کام کرنے والے 6 دہشتگردوں کو مختلف شہروں سے گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی میں ملوث ’را‘ کے 2ایجنٹس کراچی سے گرفتار شہزاد سلطان کے مطابق ’را‘ نیٹ ورک پاکستان میں بڑی دہشتگردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا، را نیٹ ورک کے 3 ایجنٹس ٹوبہ ٹیک سنگھ سے گرفتار کیے گئے جن میں بہاولنگر کا اعظم عرف ججی، منظور عرف قاری، اور پاکپتن کا...
گرفتار ملزمان سجاول سے پاکستانی سرحد عبور کرکے سمندر کے راستے بھارت بھی گئے اور وہاں جا کر بی ایس ایف کے کیمپ نمبر 59 میں رپورٹ کرتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے خفیہ اطلاع پر ملیر قائد آباد کے علاقے میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار مرکزی ملزم 20 مرتبہ اور ایک ملزم 6 مرتبہ بھارت جا چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس ادارے اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پولیس نے ’’را‘‘ کیلئے کام کرنے والے 4 دہشتگردوں محمد خان بریو عرف گلو ولد سونڈ خان، جمین ملاح عرف جمن ولد لونگ، اختر عرف فوجی اور غلام...
کراچی کے علاقے خیابان تنظیم میں گھر سے 5 کروڑ روپے کی چوری کا واقعہ پیش آیا جس کے بعد پولیس نے تفتیش کے لیے گھر میں کام کرنے والی ماسی کو حراست میں لیا، تفتیش کے بعد نہ صرف یہ ماسی چوری میں ملوث پائی گئی بلکہ ماسی کی جائیدادوں اور شاہانہ طرز زندگی کے حوالے سے ہوشربا انکشافات بھی سامنے آئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کروڑ پتی ماسی کی جائیدادیں سامنے آگئیں ہیں، ملزمہ 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکلوں، 3 فلیٹس اور دکان کی مالکن نکلی جبکہ ملزمہ کے بینک اکاؤنٹس میں بھی تقریباً 40 لاکھ روپے موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟ پولیس نے...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) جنوبی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن کے دوران شہید ہونے والے میجر معیز کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ شہید کی نمازجنازہ چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں فیلڈمارشل عاصم منیر، وزیرداخلہ اور اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ میجر سید معیز عباس نے وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ دیا، اُن کی یہ قربانی بہادری اور حب الوطنی کی اعلیٰ روایتوں کی علمبردار ہے، قوم ان کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتی ہے، ہم اپنے شہدا کےمقروض ہیں، شہدا کا لہو...
لاہور: شہر میں ٹریفک حادثات سمیت مختلف واقعات میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ترجمان کے مطابق گجر پورہ، کرول گھاٹی تیز رفتار ٹرک نے رات گئے 30 سالہ راہگیر کو کچل دیا جبکہ چوہنگ ٹریننگ سینٹر کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ سبزہ زار میں شاہ فرید قبرستان سے نوجوان کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 28 سالہ باقر کے نام سے ہوئی۔ شیرا کوٹ بابو صابو ٹول پلازہ کے قریب سے 30 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ اچھرہ فیروزپور روڈ شمع اسٹاپ کے قریب 60 سالہ نامعلوم شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاشوں کو ایدھی ایمبولینسز کے ذریعے مردہ خانہ منتقل کردیا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں انڈین ایئر فورس نے ونگ کمانڈر ابھینندن کو گرفتار کرنے والے کو گرفتار کرنے والے میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ 11 خارجی دہشت گردوں کوہلاک کرنے کے آپریشن میں میجر معیز شہید ہوئے۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ میجر معیز نے آبی نندن کو جہاز سے گرنے کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ایوان میں میجر معیز شہید اور دیگر فوجی اہلکاروں کے لئے قومی اسمبلی میں دعائے مغفرت کی گئی۔ پاک فوج کے شہدا کے لیے دعائے مغفرت پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدلقادر پٹیل نے کرائی۔ یاد رہے کہ سال 2019 میں ...
لاہور: شہر میں دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والے جھپٹا مار گینگ کو ٹھوکر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ دوران کارروائی 3 رکنی گروپ کو ٹریس کرکے ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دفتر جاتی خاتون کا پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اور یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ ملزمان سے 9 موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی جبکہ چوری...
راولپنڈی: جی ٹی روڈ باہتر کے قریب ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی جبکہ دو ڈمپرز سمیت چار ڈرائیورز و ہیلپرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ ویڈیو میں ڈنڈے اور لوہے کی راڈ اٹھائے افراد کو باوردی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر وے پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے منت سماجت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈمپر ڈرائیورز تشدد کرنا نہیں چھوڑتے تو تنہا پولیس اہلکار بھاگ کر دکان میں پناہ لیتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس عملہ ڈمپرز کے خلاف اوور لوڈنگ مہم میں مصروف تھا کہ 40 کے قریب ڈرائیور اور عملے نے...
کراچی: ڈیفنس خیابان تنظیم کے گھر میں ملازمت کے دوران 5 کروڑ روپے لوٹنے کے الزام میں گرفتار ماسی سے تفتیش میں ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے ہیں اور ان کی مزید جائیدادوں کا انکشاف ہوا اور مبینہ طور پر شاہانہ طرز زندگی گزارنے والی ماسی کے گھریلو ملازم کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ ایس آئی یو کلفٹن سعید تھیم کے مطابق شہناز ماسی حیرت انگیز طور پر ایک شاہانہ طرز زندگی گزار رہی تھی اور تفتیش کے دوران مجموعی طور پر 5 گاڑیوں، 3 موٹر سائیکل، 3 فلیٹس اور پرچون کی دکان کی تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔ پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمہ 16 سال کے دوران مختلف اوقات میں انوشہ نامی خاتون...
27 فروری 2019ء کو بھارتی فضائیہ کے پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے پاک فوج کے میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کر گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں خفیہ اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خوارج ہلاک اور 7 زخمی ہوئے۔ جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات...
بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر ابھینندن کو 2019 میں زندہ گرفتار کرنے والے پاک فوج کے بہادر افسر میجر سید معیز عباس شاہ جنوبی وزیرستان میں خوارج دہشتگردوں کے خلاف ایک آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں آپریشن کیا۔ یہ بھی پڑھیں جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے بھارتی حمایت یافتہ 11 دہشتگرد ہلاک کردیے، میجر سمیت 2 جوان شہید آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا، اس دوران 11 دہشتگرد ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کرنے والے میجر معیز جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیر ستان میں دہشت گردوں کیخلاف لڑتے ہوئے قوم کا ایک اور ہیرو وطن پر قربان ہو گیا۔ میجر معیز جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوئے، آپریشن میں 11 دہشت گرد بھی جہنم واصل کر دیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ شہید میجر معیز ہی پاک فوج کے وہ جوان تھے جنہوں نے 2019 میں بھارتی پائلٹ ابھینندن کو گرفتار کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کررہے تھے، میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیر سے فرار ہونے والے 225 قیدیوں میں سے 176 گرفتار کر لیے گئے، 20 روز گزرنے کے باجود 48 قیدی گرفتار نہ ہو سکے۔جیل حکام کے مطابق ان قیدیوں کی گرفتاریاں کراچی کے مختلف علاقوں اور اندرون سندھ سے عمل میں آئی ہیں۔کچھ قیدیوں نے رضاکارانہ طور پر بھی گرفتاری پیش کی، ان کے اہلِ خانہ خود لے کر انہیں ملیر جیل پہنچے اور جیل حکام کے حوالے کیا۔قیدیوں کے فرار کا واقعہ 3 جون کی رات پیش آیا تھا، ہنگامہ آرائی کے دوران ایک قیدی ہلاک، متعدد زخمی جبکہ جیل پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کے اہلکار بھی زخمی ہوئے تھے۔واقعے کے بعد سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت درجنوں اہلکار معطل کر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر۔مانیٹرنگ ڈیسک) درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی۔ درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی جب کہ ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا۔ وہاں سے آئس اور کوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اس سے...
ایران نے اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ایک اور شہری کو پھانسی دے دی ہے۔ یہ اقدام ان درجنوں گرفتاریوں کے تسلسل کا حصہ ہے جو حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے ساتھ مبینہ روابط پر کی گئی ہیں۔ ایرانی عدلیہ کے سرکاری نیوز آؤٹ لیٹ میزان کے مطابق مجرم کی شناخت ماجد موسیبی کے نام سے ہوئی ہے، جس پر الزام تھا کہ اس نے حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کیں اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث رہا۔ یہ بھی پڑھیں ایرانی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں مبینہ جاسوس گرفتار، افغان شہری بھی شامل ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ماجد موسیبی کو عدالتی کارروائی کے بعد تمام قانونی تقاضے مکمل ہونے پر...
درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی جب کہ ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ درخشاں پولیس کے ہاتھوں منشیات سپلائی کرنے کے الزام میں گرفتار ٹک ٹاکر ملزمہ کی ابتدائی انٹیروگیشن پورٹ سامنے آگئی، گرفتار ملزمہ نے انکشاف کیا کہ پوش علاقوں میں پارٹیوں میں آناجانا شروع کیا۔ وہاں سے آئس اورکوکین کا نشہ کرنے لگی اورمنشیات کی سپلائی کا کام بھی شروع کیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمہ اس سے قبل بھی 2 مرتبہ چوری کے مقدمات میں گرفتار ہوچکی ہے۔ گرفتار ملزمہ نے دوران تفتیش کچھ نام لیے ہیں جن کی گرفتاری کی کوشش کی جا رہی ہے۔...
لاہور: لاہورکے علاقے شاہدری ٹاؤن میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ گھر لے گئی، جس کے بعد اُسے کمرے میں بند کر کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے لوٹ لیے اور پھر اُسے چھوڑ دیا۔ اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت منظر کے نام سے ہوئی جو تھانہ شاہدری ٹاؤن میں نائب ہیڈ محرر ہے، ملزم کی نشاندہی پر اُس...
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سکھر نے کردار کشی اورمن گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے) کے مطابق سکھر ریجن نے خوشی نامی مدعیہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ متاثرہ نے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جعلی خبروں کے ذریعے بدنامی کی شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راجہ پرویز، نیک محمد اور دیدار علی اس عمل میں ملوث تھےْ انکوائری کے دوران متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تینوں افراد پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالتی حکم پر سرچ اینڈ سیژر وارنٹ حاصل کیا گیا جس کے تحت ملزم نیک محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم...
ڈیجیٹل کار پارکنگ کیس ، اے جے سی ایل کے دو ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد نے ڈیجیٹل کار پارکنگ معاملے میں اے جے سی ایل کے دو کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ یہ کیس ڈی ایم اے اوراے جے سی ایل کے تحت آج 21 جون 2025 کو سماعت کیلئے پیش ہوا تھا۔ ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن کے وکیل محمد نذیر جواد نے عدالت میں دلائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ اے جے سی ایل کو متعدد خلاف ورزیوں کے قانون کے مطابق نوٹس جاری کئے گئے، لیکن مذکورہ کمپنی نے انہیں ٹھیک کرنے کی کوئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب: وہ نظر نہ آنے والی تباہی جس نے اسرائیل کی مضبوط دفاعی لائنوں کو لمحوں میں چکرا کر رکھ دیا، ایران کے میزائل حملے کا سب سے خطرناک پہلو بن کر سامنے آئی، میزائلوں کے زمین سے ٹکرانے پر پیدا ہونے والی دھماکے کی لہر اتنی شدید تھی کہ اسرائیل کے جدید دفاعی نظام اسے روکنے میں ناکام رہا، اس مہلک لہر نے نہ صرف عمارتوں، گاڑیوں اور دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچایا بلکہ اپنی زبردست رفتار اور دباؤ سے انسانی جانوں کے لیے بھی سنگین خطرہ بن گئی۔ ایران کے اس غیر متوقع وار نے خطے میں جاری کشیدگی کو نئی سطح پر پہنچا دیا ہے اور اسرائیل کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور محض ایک دن میں ایک ہزار سے زائد موبائل سمز غیرقانونی طور پر ایکٹیویٹ کیں۔ حیران کن طور پر ان میں سے 900 سمز پنجاب کی خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں، جن میں اکثریت ایسی خواتین کی تھی جو اندرونِ پنجاب کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں اور اس پورے عمل سے بالکل لاعلم ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق یہ غیرمعمولی انکشاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے درج کرائی گئی تحریری شکایت پر ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آیا۔...