کراچی، دنداناتے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 11th, October 2025 GMT
کراچی:
شہر میں دنداناتے ہوئے تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور شہری کی جان لے لی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایدھی سینٹر ٹاور کے سامنے تیز رفتار ڈمپر نے راہگیروں اور موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق اور ایدھی کے رضا کار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے پتھراؤ کر کے ڈمپر کے شیشے توڑ دیے جبکہ ایدھی کے رضا کاروں نے متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ متوفی کی شناخت 25 سالہ باسط علی کے نام سے ہوئی جبکہ زخمی ہونے والے 55 سالہ شفیق، 28 سالہ جنید اور ایدھی کے رضا کار روشن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ڈمپر حادثے کے نتیجے میں موقع پرموجود 3 ایمبولینسوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے اور اس حوالے سے مزید جانچ پڑتال کا عمل جاری ہے۔
ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے، حادثے میں موٹر سائیکل سوار اور ایدھی سینٹر کے سامنے کھڑے افراد زد میں آئے ہیں جس میں ایک راہگیر نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقعے پر پہنچ کر صورت حال پر قابو پالیا ہے اور ڈمپر کو تھانے منتقل کیا، جائے وقوع اور اسپتال میں زیر علاج زخمیوں سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
شارع فیصل پر ٹریفک حادثہ‘ ماں بیٹی سمیت3خواتین جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کراچی میں شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، افسوسناک حادثے میں ماں بیٹی سمیت تین خواتین جاں بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوا، جاں بحق خواتین اور زخمی گاڑی میں سوار تھے۔تفصیلات کے مطابق شارع فیصل اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی گاڑی میں سوار3 خواتین جاں بحق اورایک نوجوان زخمی ہوگیا۔حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ماں بیٹی اور کزن شامل ہے۔ حادثے میں گاڑی مکمل تباہ ہو گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ممکنہ طورپر تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔اتوارکی علی الصبح ایئرپورٹ تھانے کے علاقے شارع فیصل ملیر اسٹارگیٹ کے قریب تیزرفتارگاڑی رجسٹریشن نمبر ’بی جی کیو 469‘ ڈرائیور سے بے قابو ہونے کے بعد الٹ گئی تھی، جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ 2خواتین سمیت 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔اسپتال منتقلی کے بعد مزید 2 خواتین دوران علاج دم تور گئیں، خوفناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین کی شناخت 50 سالہ اسماء زوجہ غلام طارق، 19 سالہ منتہا دختر غلام طارق اور 22 سالہ فریال شایان کے نام سے ہوئی۔حادثے میں جاں بحق ہونے والی خواتین میں ماں بیٹی اورچچا زاد کزن شامل ہے، زخمی نوجوان کی شناخت اویس کے نام سے کی گئی۔ حادثے میں جاں بحق اور زخمی افراد ملیرلیاقت مارکیٹ کے قریب کے رہائشی تھے۔