2025-11-04@21:19:49 GMT
تلاش کی گنتی: 856
«بھی گرفتار»:
(نئی خبر)
خاتون یوٹیوبر نے بھارتی بھوج پوری فلم اندسٹری کے اداکار پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد پولیس نے خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر بھوج پوری اداکار اور آئی پی ایل کمنٹیٹر مانی معراج کو پٹنہ (بہار) سے گرفتار کر لیا۔ خاتون یوٹیوبر نے مانی معراج پر جبری مذہبی تبدیلی، جنسی زیادتی، زبردستی اسقاط حمل اور فراڈ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم پر تین سال کے دوران لاکھوں روپے کا مالی دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی معراج کی پہلے گوشت کی دکان تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور لاکھوں فالوورز...
سونم وانگچک کو 26 ستمبر کو لداخ میں 24 ستمبر کو پرتشدد مظاہروں کے دو دن بعد حراست میں لیا تھا، اسکے بعد انہیں راجستھان کے جودھ پور کی جیل میں منتقل کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا لداخ تشدد کے الزام میں نیشنل سیکورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار سماجی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کل یعنی 6 اکتوبر کو گیتانجلی انگمو کی طرف سے ان کے شوہر سونم وانگچک کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرنے والا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جسٹس اروند کمار اور جسٹس این وی انجاریا کی بنچ اس کیس کی سماعت کرے گی، جس میں ماحولیاتی کارکن...
غزہ فلوٹیلا سے گرفتار پاکستانیوں کی محفوظ اور فوری واپسی کیلئے عالمی شراکت داروں سے رابطہ ہے، دفتر خارجہ
پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ ان پاکستانی شہریوں کی ’سلامتی اور فوری واپسی‘ کو یقینی بنایا جا سکے جنہیں اسرائیلی فورسز نے اس ہفتے کے آغاز میں غزہ کا محاصرہ توڑنے اور امداد پہنچانے کے لیے جانے والے بحری قافلے کو روکنے کے بعد غیرقانونی طور پر حراست میں لیا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں سابق سینیٹر جماعتِ اسلامی مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا ’ایک دوست یورپی ملک کے سفارتی ذرائع سے ہمیں تصدیق ہوئی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد اسرائیلی قابض فورسز کی حراست میں ہیں اور وہ محفوظ و صحت مند...
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چھندواڑہ میں بچوں کی اموات کے معاملے پر دوائی تجویز کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ اموات مبینہ طور پر زہریلی کھانسی کی شربت پینے کے بعد ہوئی تھیں۔ حکام کے مطابق اب تک 11 بچوں کی جان جا چکی ہے، پیڈیاٹریشن ڈاکٹر پروین سونی، جو کہ سرکاری ڈاکٹر ہیں، نے اپنے نجی کلینک میں آنے والے مریض بچوں کو کولڈرف سیرپ تجویز کیا تھا۔ بعدازاں بچوں کی حالت بگڑ گئی اور وہ موت کے منہ میں چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیے: ملک بھر میں جان بچانے والی ادویات کی قلت، پی ایم اے نے خبردار کردیا مدھیہ پردیش حکومت نے کولڈرف سیرپ بنانے والی کمپنی سریسان فارماسیوٹیکلز (کانچی پورم،...
یورپ کے متعدد بڑے شہروں میں غزہ میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف عوامی ردِعمل شدت اختیار کر گیا ہے، جہاں اٹلی، اسپین اور پرتگال سمیت مختلف ممالک کے شہری مراکز میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں، جبکہ لندن میں احتجاج کرنے پر انتظامیہ نے گرفتاریاں عمل میں لائی ہیں۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپین کے شہروں بارسلونا اور میڈرڈ میں احتجاجی مظاہرے کئی ہفتے پہلے ہی طے کیے جا چکے تھے، جبکہ روم اور لزبن میں مظاہروں کی کال اس وقت دی گئی جب اسرائیلی فورسز نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والی ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کو روک کر اس میں سوار 450 سے زیادہ کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ یہ...
اپنے بیان میں پی ایس ٹی کے چیئرمین نے اقوام متحدہ اور مسلم دنیا سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی مظالم کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے اور فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا ہے کہ پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک اسرائیل کو کبھی قبول نہیں کریں گے، اسرائیل نے اپنی ریاستی دہشت گردی جاری رکھتے ہوئے حماس سے اپنے گرفتار دہشت گردوں کو چھڑوانے کے لیے صمود فلوٹیلا پر سوار افراد کو گرفتار کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل مظلوم فلسطینی عوام پر ظلم و بربریت کے...
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی گرفتاری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جب کہ طیفی بٹ کو دبئی میں ایک دعوت کے دوران ڈرامائی انداز میں گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ محکمہ پولیس کے ایکسٹراڈیشن سیل کے ڈی ایس پی خالد وریا دبئی میں گوجرانوالہ کے 2 اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے موجود تھے۔ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے دبئی پولیس کے ساتھ خالد وریا نے ایک فلیٹ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران اسی فلیٹ میں طیفی بٹ بھی دعوت پر موجود تھا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں اہم پیشرفت، مرکزی ملزم دبئی سے گرفتار پولیس نے کہا کہ ڈی ایس پی خالد وریا نے طیفی بٹ کو...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔پی ٹی آئی...
قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ،نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلیٰ سوار یورپ سمیت دنیا بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری،ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے، ٹریفک بند،بعض مقامات پر توڑ پھوڑ اسرائیلی فوج نے غزہ میں امدادی سامان لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کے گرفتار 500 کارکنوں کو یورپ ڈی پورٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔فلوٹیلا کے قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد ، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن منڈیلا کے پوتے، نکوسی زویلیولیلی بھی سوار تھے۔فلوٹیلا کے منتظمین نے بتایا کہ ان کے قافلے میں شامل 42 کشتیوں کو اسرائیلی بحریہ نے تحویل میں لیا جبکہ کشتیوں میں سوار0 50 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، صیہونی فوج نے...
پاکستان سٹاک ایکسچینج انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 68 ہزار 990 کی ریکارڈ حد پر بند ہوا۔ دوران ٹریڈنگ 100 انڈیکس 1498 پوائنٹس بڑھ کر پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار 988 کی بلند ترین حد تک ٹریڈ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج کیلئے کاروباری ہفتے کا آخری روز بھی تاریخ ساز رہا، 100 انڈیکس کی شانداز رفتار نے آج بھی 2 نئے ریکارڈز بنا ڈالے۔ 100 انڈیکس آخری ٹریڈنگ سیشن میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوکر ریکارڈ سطح پر بند ہوا، انڈیکس ٹریڈنگ کا اختتام 500 پوائنٹس بڑھ کر پہلی...
اسرائیل نے صمود فلوٹیلا کی آخری کشتی کو بھی روک لیا، 500 کارکنان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی فورسز نے امدادی سامان سے لدے جہازوں کے قافلے کی آخری کشتی کو بھی غزہ میں داخل ہونے کی کوشش میں روک لیا۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق “مارینیٹ” (Marinette) نامی اس کشتی پر پولینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا اور اس پر 6 رضاکار سوار تھے جن کا تعلق جرمنی، ترکی، عمان اور آسٹریلیا سے ہے۔ یہ کشتی غزہ کے ساحل سے صرف 42.5 ناٹیکل میل کی دوری پر تھی کہ اسرائیلی بحریہ نے اسے روک کر اشدود کی بندرگاہ منتقل کر دیا اور تمام رضاکاروں کو بھی حراست میں لے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> اکثر لوگ سیڑھیاں چڑھتے وقت اچانک دل کی دھڑکن تیز ہونے یا سانس پھولنے کا تجربہ کرتے ہیں، یہ عارضی کیفیت عام طور پر تشویش کی بات نہیں ہوتی، تاہم کچھ صورتوں میں یہ علامات کسی اندرونی بیماری کی نشاندہی بھی کر سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنا سپاٹ زمین پر چلنے کے مقابلے میں زیادہ توانائی کا متقاضی عمل ہے۔ اس دوران ٹانگوں اور رانوں کے پٹھے اضافی آکسیجن مانگتے ہیں، جس کے باعث دل خون کو زیادہ تیزی سے پمپ کرتا ہے تاکہ جسمانی ضرورت پوری ہو سکے۔ یہی وجہ ہے کہ دل کی دھڑکن اچانک تیز ہو جاتی ہے۔ عموماً یہ کیفیت ایک سے دو منٹ میں خود بخود معمول پر آجاتی ہے۔تحقیقات...
ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار تمام افراد کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے پر ردعمل کا اظہار کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ غزہ جانے والا کھانا اور دوا کوئی خطرہ نہیں، اسرائیل نے ڈاکٹروں اور رضاکاروں کو حراست میں لے کر انسانیت پر کھلا حملہ کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد خان کو گرفتار کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔...
اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ پی ٹی آئی رہنماوں کے تھانہ رمنا کے مقدمہ نمبر 153 میں وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں میں میجر (ر) طاہر صادق اور علی نواز اعوان بھی شامل ہیں۔ عدالت کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے حوالے سے وزارت داخلہ کو ایک بار پھر لیٹر جاری کیا گیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے بھانجے حسان نیازی کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ پی...
اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے، مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں،اسحاق ڈار
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 45جہازوں میں سے 22جہازوں کے لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے،ہماری اطلاعات کے مطابق مشتاق احمد بھی گرفتار افراد میں شامل ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہاکہ اسرائیل نے 22کشتیاں قبضہ میں لے کر لوگوں کو حراست میں لیا ہے،ہم گرفتار افراد کی رہائی کیلئے ایک بااثر یورپی ملک سے رابطے میں ہیں۔ ان کاکہناتھا کہ ٹرمپ نے جن 20نکات کا اعلان کیا ہے وہ ہمارے نہیں ہیں۔میں نے دفتر خارجہ کی بریفنگ میں یہ بات بالکل واضح کردی ہے،یہ وہ ڈرافٹ نہیں ہے جو ہم نے تیار کیا، اس میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ٹرمپ...
اسرائیلی فوج نے گلوبل صمود فلوٹیلا کی 42 کشتیوں کے 450 رضاکاروں کو گرفتار کرلیا، ڈی پورٹ کرنے کی تیاریاں
فلوٹیلا کے منتظمین کا کہنا ہے کہ ایک کشتی "میرینیٹ" ابھی بھی اپنی منزل کی طرف بڑھ رہی ہے جبکہ عرب صحافی حسن مسعود نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ کشتی "میکینو" غزہ کی سمندری حدود میں داخل ہوگئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے "گلوبل صمود فلوٹیلا" پر ایک بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے 42 کشتیوں کو تحویل میں لے لیا اور ان میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔ فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق، گرفتار ہونے والوں میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سویڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی بحریہ نے کشتیوں کا مواصلاتی نظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے کشتیوں میں سوار 450 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ قافلے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد، سوئیڈش ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ اور نیلسن مینڈیلا کے پوتے نکوسی زویلیولیلی سمیت تقریباً 500 افراد شامل تھے۔فلوٹیلا کے منتظمین کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے قافلے کی 42 کشتیوں پر قبضہ کیا اور ان کا مواصلاتی نظام اور براہِ راست نشریات بند کر دیں۔ تازہ کارروائی میں کشتی “آلکاتالا” کو بھی تحویل میں لے لیا گیا، جس میں سابق سینیٹر مشتاق احمد سوار تھے۔رپورٹس کے مطابق قبضے میں لی گئی کشتیاں اشدود بندرگاہ منتقل کر دی گئی ہیں جہاں سے گرفتار کارکنوں کو یورپ...
راولپنڈی: نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے خاتون کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ کے انکشاف کے بعد کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این سی سی آئی اے کے مطابق خاتون کو بلیک میل کرنے والا ملزم ہاشر گل نے متاثرہ خاتون کی ویڈیوز ریکارڈ کر کے واٹس ایپ پر شیئر کیں اور خاتون کے شوہر کو بھی نازیبا مواد بھیج کر متاثرہ خاندان کی عزت و وقار مجروح کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار روپے اکاؤنٹ میں بھیجنے پر مجبور کیا، ملزم سے موبائل فون اور الیکٹرونک ڈیوائسز برآمد کرلیے اور دیگر شواہد بھی قبضے میں لے...
صمود فلوٹیلا کے قافلے میں 40 کشتیاں شامل ہیں جن میں دنیا بھر سے 500 سے زائد افراد سوار ہیں اور ان کی منزل غزہ میں محصور فلسطینیوں کو خوراک پہنچانا تھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی بحریہ نے ان کشتیوں کو غزہ پہنچنے سے پہلے ہی روک لیا اور 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا تھا۔ حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستان کے سابق سینیٹر مشتاق احمد بھی شامل ہیں جو بطور رضاکار کشتی میں سوار تھے۔ دیگر اسیروں میں معروف سماجی کارکن، وکلا اور خواتین بھی شامل ہیں۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and her friends...
اسرائیل نے ایک بار پھر عالمی قوانین کو پامال کرتے ہوئے گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملہ کر دیا۔یہ قافلہ خوراک اور ادویات لے کر غزہ کے عوام کے لیے روانہ ہوا تھا، لیکن اسرائیلی بحریہ نے گھیراؤ کر کے 200 سے زائد انسانی حقوق کارکن گرفتار کر لیے، جن میں سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ بھی شامل ہیں۔اہم بات یہ ہے کہ اس قافلے میں پاکستان کی نمائندگی بھی موجود تھی۔ سینیٹر مشتاق احمد اس مشن کا حصہ تھے اور انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ فلسطینی عوام کی مدد انسانیت کا سب سے بڑا فریضہ ہے۔فلوٹیلا انتظامیہ نے کہا کہ یہ اقدام کھلی بین الاقوامی قانون شکنی ہے، اور عالمی برادری کو خاموشی توڑنی ہوگی۔ دنیا بھر...
اسرائیلی افواج نے غزہ جانے والی گلوبل صمود فلوٹیلا پر کارروائی کرتے ہوئے 37 ممالک سے تعلق رکھنے والے 200 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا جن میں گریٹا تھنبرک اور مشتاق احمد بھی شامل ہیں۔ یہ افراد فلوٹیلا کی 13 کشتیوں میں سوار تھے جو غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش کر رہی تھیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق فلوٹیلا کے ترجمان سیف ابوکشیک نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں تصدیق کی کہ حراست میں لیے گئے افراد میں 30 اسپین، 22 اٹلی، 21 ترکی اور 12 ملائیشیا کے شہری شامل ہیں۔ ???? SENATOR MUSHTAQ AHMED KHAN ARRESTED BY ISRAEL #SenatorMushtaqArrestedByIsrael#GlobalSumudFlotilla #FlotillaUnderAttack Source: Only one ship has managed to escape i.e. observer boat, whose...
غزہ تک امدادی سامان لیجانے کی کوشش میں رواں گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سینکڑوں انسانی حقوق کے کارکنوں کو اسرائیلی فوج نے بین الاقوامی سمندری حدود سے گرفتار کرلیا ہے، جن میں جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان بھی شامل ہیں۔ معروف برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق فلوٹیلا میں شامل ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ کو بدھ کے روز اسرائیلی افواج نے اس وقت حراست میں لے لیا، جب فوج نے غزہ امدادی فلوٹیلا کی متعدد کشتیوں پر سوار غیر ملکی کارکنوں کو گرفتار کر کے انہیں اسرائیلی بندرگاہ کی طرف موڑ دیا۔ Already several vessels of the Hamas-Sumud flotilla have been safely stopped and their passengers are being transferred to an Israeli port. Greta and...
اسرائیل کا گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ، گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت درجنوں کارکن گرفتار
قابض ریاست اسرائیل نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کارکن گریٹا تھنبرگ، سابق سینیٹر مشتاق احمد سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی جارحیت نے ایک بار پھر عالمی سطح پر ہلچل مچا دی ہے اور تازہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب قابض صہیونی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر دیا۔ 40 سے زائد کشتیوں پر سوار تقریباً 500 انسانی حقوق کارکن، پارلیمانی نمائندے، وکلا اور صحافی فلسطینی عوام تک خوراک اور ادویات پہنچانے کے مشن پر روانہ ہوئے تھے، مگر اسرائیلی بحریہ نے جنگ زدہ علاقے سے 90 میل دور ہی ان کا گھیراؤ کر لیا۔...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے بھیس میں فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہے...
بھارتی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر 2 کے معروف اداکار منشیات اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار 32 سالہ وشال برہما کے بیگ سے چنئی ایئرپورٹ پر بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 40 کروڑ بھارتی روپے ( ایک ارب 26 کروڑ پاکستانی روپے) ہے۔ وشال برہما سنگاپور سے ایئر انڈیا کی پرواز AI 347 کے ذریعے چنئی پہنچے تھے جہاں ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (DRI) کے اہلکاروں نے تلاشی لی تو میتھاکولون نامی ممنوعہ منشیات برآمد ہوئی۔ تحقیقات کے دوران یہ انکشاف ہوا ہے کہ اداکار کو مبینہ طور پر نائیجیریا کے ایک منشیات فروش گروہ نے بڑی رقم کے عوض یہ بیگ اسمگل کرنے کے لیے استعمال کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ فتنے الہندوستان نامی تنظیم کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں۔ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فورسز نے علاقے میں...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ سیکورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7دہشت گرد ہلاککوئٹہ بلوچستان کے ضلع خضدار کے علاقے زہری میں... آئی ایس پی آر نے بتایا کہ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے، مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے خضدار میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے اس آپریشن میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والے مذکورہ دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔گرفتار دہشت گرد متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ مزید دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے...
خضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد
خضدار میں فورسز کا آپریشن، خواتین کے کپڑوں اور برقع میں ملبوس 4دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا لبادہ اوڑھ کر فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار...
راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے خواتین کا لبادہ اوڑھ کر فرار کی کوشش کرنے والے فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یکم اکتوبر کو بلوچستان کے ضلع خضدار میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کیا اور بھارت کی پراکسی تنظیم فتنہ الہندوستان کے چار دہشت گردوں کو گرفتار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں دہشت گرد آپریشن کے دوران بزدلانہ طور پر خواتین کا لباس پہن کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جبکہ گرفتار ہونے والے فتنہ الہندوستان کے کارندے متعدد تخریبی سرگرمیوں میں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بلغراد: سربین پولیس نے فرانس اور جرمنی میں مساجد میں خنزیر کا سر پھینکنے والے اور یہودی مذہبی مقامات کی توہین میں ملوث 11 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے یورپ میں مسلمانوں اور یہودیوں کے خلاف نفرت انگیزی اور امتیازی رویے کو ہوا دینے کے لیے منظم کارروائیاں کیں۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق یہ گروہ ایک مشتبہ فرد کے زیر اثر تھا جو اس وقت مفرور ہے اور شبہ ہے کہ وہ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کرتا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ماہ پیرس اور اس کے گردونواح میں مساجد کے باہر خنزیر کے سر پھینکے گئے، جس پر مسلم کمیونٹی میں سخت غصہ...
لاہور پولیس نے تین بچوں کی ماں پر سرعام تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے خاتون پر تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا جن میں متاثرہ کا شوہر بھی شامل ہے۔ ایس پی اقبال ٹاؤن محمد عمر نے بتایا کہ متاثرہ خاتون مقدس بی بی کی سات سال قبل سلیم سے شیراکوٹ میں شادی ہوئی جن کے تین بچے تھے، سلیم بیوی پر گاہے بگاہے بغیر کسی وجہ کے تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ سلیم اور اس کے والد رمضان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل فون بھی چھین لیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ خاتون مقدس بی بی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں ایک غیر معمولی اور عجیب و غریب واقعے نے عوام کو حیران کر دیا، جہاں ایک خاتون کو گاڑی میں زندہ گھوڑا لے جاتے ہوئے پولیس نے دھر لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ خاتون اپنی کار کی پچھلی سیٹ اور ڈگی کے درمیان ایک گھوڑے کو زبردستی فٹ کیے ہوئے تھیں، جس کی وجہ سے گاڑی کی ڈگی کا دروازہ مکمل طور پر بند بھی نہیں ہو پا رہا تھا۔ یہ منظر سڑک پر موجود دیگر ڈرائیوروں نے دیکھ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی۔پولیس کے پہنچنے پر خاتون کو روکا گیا اور معائنہ کرنے پر انکشاف ہوا کہ وہ گھوڑے کو ایک دوسرے شہر لے جانے کی کوشش کر رہی تھیں، تاہم نہ تو...
لاہور پولیس نے خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی افسر عائشہ بٹ نے عالمی ایوارڈ جیت لیا لاہور پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ملزمان نے واردات کے دوران پہلے خاتون کی گاڑی کو پیچھے سے موٹر سائیکل سے ٹکر ماری اور جب خاتون صورتحال دیکھنے کے لیے باہر نکلیں تو ایک ملزم گاڑی میں بیٹھ گیا۔ دوسرے ملزم نے خاتون کو پستول دکھا کر ڈرایا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے۔ یہ مناظر سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ریکارڈ ہوئے۔ لاہور پولیس کی برق رفتار کارروائی???? خاتون شہری سے اسلحہ کے زور پر گاڑی چھیننے والے ملزمان...
مقبوضہ کشمیر کے علاقے لداخ میں علیحدہ ریاستی حیثیت اور خصوصی حقوق کے حق میں جاری احتجاجی تحریک پر مودی سرکار کے طاقت کے بے دریغ استعمال کے باوجود پورے زور و شور کے ساتھ جاری ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مودی سرکار کی ایما پر کٹھ پتلی کشمیری انتظامیہ نے مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ واقعے میں پولیس کی فائرنگ سے مزید 4 افراد مارے گئے جب کہ احتجاجی مظاہرے کی قیادت کرنے والے ماحولیاتی رہنما سونم وانگچک کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ رواں ماہ کی ابتدا سے جاری ان احتجاجی مظاہروں میں پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 20 سے زائد ہوگئی جب کہ 50 سے زائد زخمی ہیں۔ ایک...
عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا فضائی سفر کے دوران بھی بچا بچا کر نکلنا ہوتا چاہے اس کے لیے انھیں دگنا فاصلہ طے کرنا پڑے۔ جیاس کہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متھدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہوا جہاں شرکت کے لیے نیتن یاہو کو...
بھارت کے زیر انتظام لداخ میں جاری عوامی بےچینی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سرگرم معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کو مظاہرین کو اکسانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دن بعد عمل میں آئی جب وانگ چک نے ایک انٹرویو میں ممکنہ گرفتاری کے امکان کو خوش دلی سے قبول کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے مشن کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ حکومت کی تنقید، فنڈنگ پر پابندی بھارتی وزارت داخلہ نے گرفتاری سے ایک روز قبل سونم وانگ چک کی غیر منافع بخش تنظیم اسٹوڈنٹ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ...
مظاہروں کے دوران بی جے پی سمیت کئی سرکاری و سیاسی دفاتر پر بھی سخت حملے ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ لیہہ پولیس نے آج لداخ کے معروف ماحولیاتی کارکن اور سماجی رہنما سونم وانگچک کو نیشنل سکیورٹی ایکٹ (این ایس اے) کے تحت گرفتار کر لیا۔ یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں عمل میں آئی ہے جب بدھ کے روز لیہہ میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم چار افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ اس احتجاج کی قیادت وانگچک، لیہہ ایپکس باڈی (LAB) اور کرگل ڈیموکریٹک الائنس (KDA) کر رہے ہیں، جو دو بڑے مطالبات پر مرکوز ہے "لداخ کو مکمل ریاستی درجہ دینا اور آئین کے چھٹے شیڈول میں شمولیت"۔ بدھ کے روز دی...
جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث تقریباً 1,000 افراد کی نشاندہی کر لی ہے،ان میں 295 کم عمر افراد بھی شامل ہیں جنہیں باضابطہ طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کمشنر جنرل سیاحر دیانتونو نے کہا کہ 936 افراد کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو پُرتشدد کارروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث تھے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں...
کینیڈا میں گرفتار ہونے والے خالصتانی تنظیم سکھ فار جسٹس کے منتظم اندرجیت سنگھ گوسل کو گرفتاری کے ایک ہفتے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے فوراً بعد انہوں اپنے قریبی ساتھی اور خالصتان تحریک کے سرگرم رہنما گروپتونت سنگھ پنوں کے ساتھ مل کر بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو بھی چیلنج کردیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اندرجیت سنگھ گوسل کو اونٹاریو سینٹرل ایسٹ کریکشنل سینٹر سے باہر آتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، جس میں وہ انڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی آزادی کا اعلان کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا اور کینیڈا مودی حکومت کے خلاف سخت رویہ اختیار کریں، گروپتونت سنگھ پنوں ’گروپتونت سنگھ پنوں کا ساتھ دینے اور 23...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو قتل کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسرائیل میں یہودیوں کے نئے سال کی چھٹیاں شروع ہونے والی تھیں — ایک ایسا موقع جب سیکیورٹی ویسے ہی بڑھا دی جاتی ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، پیر کی شام ایک شخص اچانک كريات جات نامی شہر کے مقامی پولیس اسٹیشن پہنچا اور براہِ راست یہ دھمکی دی کہ وہ نیتن یاہو کو قتل کرنا چاہتا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق، مذکورہ شخص، جس کی عمر چالیس سال کے لگ بھگ ہے، نہ صرف دھمکی دے رہا تھا بلکہ وہ اسلحہ خریدنے کی منصوبہ بندی بھی کر رہا تھا۔...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2025ء) تھانہ کہوٹہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں شہری کے لاکھوں روپے مالیتی طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا، اشتہاری کے قبضہ سے زیورات اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ مقدمہ اگست 2024 میں درج کیا گیا تھا۔(جاری ہے) ایس پی صدر کے مطابق کہوٹہ پولیس نے ٹیکنیکل اور ہیومن انٹیلی جنس ذرائع استعمال کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا، ملزم سے ساڑھے 20 لاکھ روپے مالیت کے 7 تولے طلائی زیورات اور 45 ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی۔ زیر حراست اشتہاری کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ شہریوں کو قیمتی اثاثوں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی آئی کی ورکر فلک جاوید کو دو روز قبل جعلی ویڈیو کے مقدمے میں گرفتار کیا گیا جو کہ عظمیٰ بخاری کی مدعیت میں درج ہے تاہم اب س معاملے پر سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے رد عمل جاری کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ جو بھی ضمیر رکھتا ہے وہ اس معاملے میں عظمیٰ بخاری کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ خواتین رہنماؤں جیسے بشریٰ بی بی ، علیمہ خان اور مریم نواز شریف اور دیگر کو سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے قانونی تحفظ ملنا چاہیے، میں نے کافی عرصہ پہلے پی ایم ڈی اے (PMDA) کو تجویز دی تھی لیکن سیٹھ...
اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز کرنے کی ہدایت...
اسلام آباد میں اب بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے پر ناصرف گرفتاری ہو گی بلکہ گاڑی بھی ضبط ہوگی۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ آئی جی اسلام آباد کی زیر صدارت پبلک سروس ڈلیوری سے متعلق اجلاس ہوا جس میں یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر ایف آئی آر درج کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ترجمان کے مطابق یکم اکتوبر سے بغیر لائسنس ڈرائیونگ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا اور گاڑی بھی بند ہو گی۔ وفاقی دارالحکومت کی پولیس نے اپیل کی ہے کہ شہری یکم اکتوبر سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر لیں جبکہ اس حوالے سے آئی جی اسلام آباد نے ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیز...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے، جن میں سے 2 زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے حوا گوٹھ کے قریب پولیس نے نبیل نامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ جبکہ نیوی کراچی کے بلال کالونی میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، جس میں علی خان ولد اجمل شاہ اور سلمان خان ولد نصیب گل نامی دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول اور ایک بغیر نمبر پلیٹ والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی ہے۔ موٹر سائیکل کی تفصیلات حاصل کرنے کے لیے سی پی ایل سی سے رابطہ کیا جا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے 36 بی لعل مزار کے قریب کچرا کنڈی سے 7 سالہ سعد علی ولد سلمان علی کی بوری بند لاش ملنے کے بعد پولیس نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق سعد علی 18 ستمبر کو گھر سے 20 روپے لے کر چیز لینے نکلا اور واپس نہ آیا جس پر اہل خانہ نے اس کی گمشدگی کا مقدمہ تھانہ لانڈھی میں درج کرایا تھا۔ پانچ روز بعد بچے کی لاش گھر کے قریب کچرا کنڈی سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے کے ساتھ جنسی زیادتی اور سر پر وزنی چیز لگنے سے موت کی تصدیق ہوئی۔ ڈی آئی جی کے مطابق ایس ایس...
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 ستمبر2025ء)سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا جس کا ڈی پی او نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور پولیس کو تمام پہلوں پر تفتیش مکمل کر کے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا میں سوشل میڈیا کے ذریعے نوکری کا جھانسہ دے کر بھیرہ کے اوباش نوجوان نعمان سلطان نے کراچی کے نوجوان صابر زمان عباسی کی 23سالہ بیوی(ایف)کو اسلام آباد بلوا لیا اور پھر فیض آباد سے پرائیویٹ گاڑی میں بھیرہ لا کر سات روز تک حبس بجا میں رکھ کر زبردستی زیادتی کا...
کراچی میں سندھ بھر سے آئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس میوزک ٹیچرز امیدواروں نے جوائننگ آرڈرز نہ ملنے کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر اپنے مطالبات کے حق میں آٹھویں روز بھی احتجاج جاری رکھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ دو سال قبل ٹیسٹ پاس کرچکے ہیں اور آفر لیٹرز بھی جاری کیے گئے تھے، لیکن اس کے باوجود اب تک انہیں جوائننگ نہیں دی گئی، جس کے باعث وہ شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے ریڈ زون کی جانب پیش قدمی کی کوشش کی، تاہم پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے انہیں روک دیا اور پریس کلب تک محدود کردیا۔ پولیس کی کارروائی کے دوران متعدد اساتذہ کو حراست...
کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پنجاب بھر میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران 940 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے نتیجے میں 89 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لاہور اور راولپنڈی سے 14، فیصل آباد اور بہاولپور سے 7، جھنگ اور سرگودھا سے 6، ساہیوال سے 5، گوجرانوالہ سے 4 جبکہ بہاولنگر اور گجرات سے 3، 3 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: خیبرپختونخوا: 8 ماہ کے دوران دہشتگردی کے 605 واقعات میں 138 شہری شہید ہوئے، سی ٹی ڈی سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ہونے والے دہشت گردوں میں 55 کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، 5 کا تعلق داعش سے...
لاہور فیکٹری ایریا کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 2موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے نتیجے میں 2 موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، متوفین کی موقع پر شناخت نہ ہو سکی، لاشیں مردہ خانے منتقل کر دی گئیں،ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے ٹرک کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کردی، جاں بحق افراد کے لواحقین کو تلاش کرنے کیلئے بھی کارروائی شروع کردی۔
ایف آئی اے اسٹیٹ بینک سرکل نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسے سہراب گوٹھ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کو غیر ملکی کرنسی کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ ملزم کے قبضے سے مجموعی طور پر 70 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی جن میں 13 ہزار امریکی ڈالر، 8 ہزار سعودی ریال، 1556 یو اے ای درہم، 7 ہزار انڈونیشین روپیہ، ایک ہزار یمنی ریال، 318 عمانی ریال اور 305 چائنیز یوآن شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی:...
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد، آپریشن کے بعد علاقہ کو کلیٔر ہوگیا اگست گزشتہ دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ،جولائی کے مقابلے میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا،سکیورٹی ذرائع صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 2 دہشت گردوں مارے گئے اس دوران 2 کو زندہ گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق لکی مروت میں سکیورٹی فورسزکی جانب سے کی جانے والی کارروائی کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 2 کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، آپریشن کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں ایک یوٹیوبر کو مشکلات نے گھیر لیا، کیوں کہ اس نے اپنے چینل پر گوا کے منوہر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو ’آسیب زدہ‘ قرار دیا تھا۔پولیس کے مطابق یوٹیوبر نے اپنی ویڈیوز میں افواہیں پھیلانے اور عوام میں خوف و ہراس پیدا کرنے کی کوشش تھی، جس کا مقصد اپنے چینل کی ناظرین میں مقبولیت حاصل کرنا تھا۔گرفتار ہونے والا شخص اکشے وشیشت نامی یوٹیوبر ہے جسے دہلی کے علاقے دوارکا سے حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے چھاپے کے دوران اس کا موبائل فون، لیپ ٹاپ اور کیمرہ بھی ضبط کرلیا تاکہ شواہد محفوظ کیے جاسکیں۔ اس کے خلاف باضابطہ طور پر ایف آئی آر درج کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق مذکورہ یوٹیوبر...
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں50 ہزار سے زائد افراد نے حکومتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پر شدید احتجاج کیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اس دوران مظاہرین کی پولیس کے ساتھ شدید جھڑپیں ہوئیں جس میں 39 پولیس اہلکار اور کئی شہری بھی زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے منیلا میں املاک کو نقصان پہنچایا اور میٹرو سٹیشن پر تھوڑ پھوڑ کی۔ پولیس پر شدید پتھرائو کیا گیا جس کے جواب میں مظاہرین پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی۔ جلائو گھیرائو کے دوران ایک کنٹینر جلادیا گیا جبکہ پولیس نے 72 سے زائد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کے خلاف فلڈ کنٹرول پروجیکٹس میں بدانتظامی پر احتجاج کیا جارہا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق...
سینیئر پولیس انسپکٹر ونائک گائیکواڈ نے بتایا کہ اترپردیش کے انسداد دہشتگردی دستہ (اے ٹی ایس) نے تینوں مسلم نوجوانوں کو رات دیر گئے گرفتار کیا اور مزید تفتیش کیلئے لکھنؤ میں اے ٹی ایس کے دفتر لے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش پولیس کے انسداد دہشتگردی اسکواڈ (یو پی اے ٹی ایس) نے تھانے کے ممبئی سے ملحقہ علاقے کے بھیونڈی ضلع سے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان تینوں مسلم نوجوانوں پر تقریباً 3 لاکھ روپے جمع کر کے فلسطین بھیجنے کی پاداش میں گرفتار کیا گیا۔ تفتیشی ادارے تینوں مشتبہ نوجوانوں سے وسیع پیمانے پر پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ یو پی اے ٹی ایس نے سنیچر کی دیر رات بھیونڈی کے مختلف...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی چلانے والوں کے خلاف پولیس نے بڑا فیصلہ کرلیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں مقدمات اور گرفتاریاں ہوں گی۔ بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی پرائیویٹ ہو یا سرکاری، بلاتفریق کاروائی کی جائے گی ۔ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کی جانب سے ٹریفک پولیس کو واضح احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں سرکاری ڈرائیورز کی سہولت کے لیے ان کے دفاتر میں ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت بھی فراہم کردی گئی ۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر کے بعد ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کی صورت میں ڈرائیور اور...
گلشن اقبال میٹروول میں مبینہ طور پر شوہر سے جھگڑے کے بعد برساتی نالے میں کود کر لاپتہ ہونے والی ڈاکٹر مشعل کریم کے کیس کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مبینہ ٹاؤن کے علاقے گلشن اقبال میٹروول تھرڈ کے قریب برساتی نالے میں گزشتہ اتوار کی شب مبینہ طور پر چھلانگ لگا کر لاپتہ ہونے والی خاتون کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ پولیس نے خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے شوہر کو گرفتار کرلیا۔ ایدھی کے غوطہ خوروں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے لیکن کوئی کامیابی حاصل نہیں ہو سکی۔ ایدھی حکام کے مطابق گزشتہ روز بھی خاتون کی تلاش کا ریسکیو...
سکھر میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے واقعے کے بعد پولیس نے ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمے میں نامزد دوسرے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق ایس ایس پی سکھر اظہر خان کے سخت احکامات اور نوٹس لینے کے بعد ایس ایچ او تھانہ کندرا نے خفیہ اطلاع پر ایک اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دوسرے ملزم رسول بخش شیخ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔اس سے پہلے اس واقعے میں ملوث ملزم قربان بروہی کو پولیس نے آج صبح گرفتار کیا تھا، پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے حکم پر اونٹ کا علاج جاری سکھر: بااثر وڈیرے کا جانور...
تھانہ کھنہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ہراسمنٹ، سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش، منشیات فروشی اور راہزنی کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم افغانی گروہ کے 5 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے مختلف بور کے پانچ پستول اور آئس برآمد کی گئی۔ گرفتار ملزمان کی شناخت ابراہیم، شاہد خان، محمد ابراہیم، خوشحال اور عین الحق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ تحقیقات کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ گروہ کم عمر لڑکوں کو مجرمانہ سرگرمیوں میں شامل...
ساہیوال: نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔ جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا...
لاڑکانہ ریجن میں سی جی ٹی او لاڑکانہ، تھیفٹ سیکشن اور ڈسٹری بیوشن شکارپور کی ٹیموں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے شکارپور کے علاقے صدیق ماری سرکلر روڈ پر گیس چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق چھاپے کے دوران دو ملزمان مہتاب علی سومرو ولد مراد علی سومرو اور اعجاز شاہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ دونوں افراد غیر قانونی طریقے سے سروس والوو کے نیچے رائزر پیس سے براہِ راست گیس حاصل کر کے 15 کلو واٹ کا جنریٹر چلا رہے تھے، جس کے ذریعے دکانوں اور گھروں کو کمرشل بنیادوں پر بجلی فراہم کی جا رہی تھی۔ تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ ملزمان نے گیس کو دو پلاسٹک کے غباروں میں...
بھارتی ریاست مغربی بنگال کے ضلع بیربھوم میں ایک دل خراش واقعے نے سب کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ ایک مقامی اسکول کی طالبہ، جو گزشتہ ایک ماہ سے لاپتہ تھی، کی لاش ایک ویران علاقے سے بوری میں بند حالت میں ملی ہے۔ پولیس نے طالبہ کے ایک استاد کو گرفتار کرلیا ہے، جس پر اغوا اور قتل کا الزام ہے۔ طالبہ 22 اگست کو حسب معمول اسکول کے لیے نکلی تھی لیکن واپس گھر نہ پہنچی۔ اہل خانہ اور مقامی افراد نے کئی دنوں تک اس کی تلاش جاری رکھی، مگر کامیابی نہ ملی۔ بالآخر منگل کی شب کالی ڈانگا گاؤں کے مضافات میں واقع ایک سنسان مقام سے ایک بوری برآمد ہوئی، جس میں طالبہ کی لاش...
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے 22 پاکستانیوں کو گرفتار کر لیا ہے جو پیشہ ور فٹبالرز کا روپ دھار کر جاپان جانے کی کوشش کر رہے تھے مگر جاپانی امیگریشن حکام نے جعلی سفری دستاویزات پر شبہ ظاہر کرتے ہوئے انہیں ڈی پورٹ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار یہ تمام افراد فٹبال کٹس میں ملبوس تھے اور دعویٰ کر رہے تھے کہ وہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے رجسٹرڈ کھلاڑی ہیں اور جاپان میں ایک مقامی فٹبال کلب کے ساتھ میچ کھیلنے جا رہے ہیں۔ جاپانی حکام کی جانب سے تفتیش کے دوران جعلسازی کا انکشاف ہوا جس کے بعد انہیں واپس پاکستان بھیج دیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے پاک کالونی میں کے ایم سی کٹ کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلے کے بعد دو خطرناک ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سے ایک مدثر عرف ساوا عرف خوف کو زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم شاہزیب عرف شاھو کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے دو پستولیں، موبائل فونز، نقدی اور گارڈن کے علاقے سے چھینی گئی 125 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ تحقیقات کے مطابق دونوں ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے نعیم ڈاڈا گروپ سے ہے جو کراچی میں منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم، اور موٹر سائیکل چوری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر کراچی میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف مہم جاری ہے منگل کو ڈپٹی کمشنر شرقی ابرار جعفر نے کمشنر کراچی سید حسن نقوی کو رپورٹ پیشِ کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ضلع شرقی میں دو روز میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف جاری مہم میں کارروائی کرکے مختلف چوراہوں اور بازاروں سے 34 گداگر وں کو گرفتار کیاگیا گداگروں کو ایدھی ہوم کے حوالے کیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر گلشن اقبال نے کارروائی کرکے پل کے نیچے گداگروں کے ٹینٹ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اسسٹنٹ فیروز آباد بلال علوی نے عالمگیر روڈ پر کارروائی میں 4 گداگروں کو گرفتار کیا ہے اسسٹنٹ کمشنر فیروز...
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جعلی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے ذریعے 17 نوجوانوں کو جاپان بھیجنے والے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوہاٹ: انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاؤن، 2 گرفتار، 3 بینک اکاؤنٹس منجمد ایف آئی اے کی کارروائی میں بدنام زمانہ ایجنٹ وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا، جو جعلی فٹ بال ٹیم ظاہر کر کے نوجوانوں کو جاپان بھجوانے میں ملوث تھا۔ ملزم نے ویزا حاصل کرنے کے لیے جعلی پاکستان فٹ بال فیڈریشن کا لیٹر اور وزارتِ خارجہ کا جعلی این او سی استعمال کیا۔ حکام کے مطابق وقاص علی نے 17 افراد کو جاپان کے وزٹ ویزے دلوا کر یکم جنوری 2024 کو روانہ کیا اور ہر شخص سے 40 سے...
لاہور: ایشیا کپ اور غیر ملکی لیگز کے میچز پر آن لائن جواء کروانے والے 4 بکیے گرفتار کر لیے گئے۔ جوہر ٹاؤن پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عبدالحفیظ، غلام مرتضیٰ، علی رضا اور حمزہ نواز نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان نے پاک بھارت ایشیا کپ میچ پر بھی جواء لگایا ہوا تھا، ملزمان کے قبضے سے 4 موبائل فونز اور 40ہزار 500 روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی۔ ملزمان انٹرنیشنل کرکٹ ورلڈ کپ میچز پر بھی جواء کرواتے تھے جبکہ مختلف موبائل ایپ اکاؤنٹس کے ذریعے گروپ جواء کروانے کا انکشاف بھی ہوا۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر کے مطابق مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ ایس پی کی جانب سے ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 250916-02-5 کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈیفنس میں پولیس کے ہاتھوں بچوں سے زیادتی میں ملوث ملزم شبیر تنولی نے دوران تفتیش محلے کے ایک بچے سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اب تک 100 سے زائد بچیوں کے چہرے شناخت کر چکا تھا، جبکہ اس کے قبضے سے بچیوں کے کپڑے اور اسکول کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے موبائل فون اور یو ایس بی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد: راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/xkn72vTw-jBGrqoj9.html اجلاس میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سمیت اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔ آئندہ...
راولپنڈی اسلام آباد کے لیے بڑا منصوبہ؛ جڑواں شہروں کے درمیان جدید و تیز رفتار ٹرین چلے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)راولپنڈی اور وفاقی دارالحکومت (جڑواں شہروں ) کے درمیان تیز رفتار اور جدید ٹرین سروس شروع کرنے کے منصوبے پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ منصوبے کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر محض 20 منٹ میں طے ہوگا، جس سے شہریوں کا وقت اور ایندھن دونوں بچیں گے جب کہ ٹریفک دباؤ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن سے راولپنڈی صدر اسٹیشن تک ریل...
اسلام آباد کے تھانہ نون کے علاقے میں گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر جانے والی پولیس ریڈنگ ٹیم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق مطابق پولیس ٹیم ملزمان زبیر اور سجاد کو ان کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے لے جا رہی تھی کہ راستے میں چھپے ملزمان نے اچانک پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس افسران بلٹ پروف جیکٹ اور حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ رہے تاہم فائرنگ سے گرفتار ملزمان زبیر اور سجاد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: 100 سے زائد بچوں سے زیادتی کا مرتکب شخص گرفتار، ویڈیوز برآمد، این سی آر سی کا شدید ردعمل پولیس...
کراچی کے علاقے قیوم آباد سے پولیس نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جس کے موبائل فون اور یو ایس بی ڈیوائس سے درجنوں نازیبا ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:قائمہ کمیٹی: بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت کے لیے چائلڈ کورٹس کے قیام کا بل منظور پولیس نے مقدمے میں چائلڈ پورنوگرافی اور پیکا ایکٹ کی دفعات شامل کرتے ہوئے ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔ قومی اخبار میں شائع ثاقب صغیر کی رپورٹ کے مطابق، ملزم کئی سال سے قیوم آباد میں مقیم تھا اور شربت کا ٹھیلا لگانے کے بہانے کم عمر بچوں اور بچیوں کو ورغلا کر اپنے گھر لے جاتا تھا۔ پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرین کی عمریں 5 سے...
کراچی کی تاریخ کا سب سے بڑا جنسی اسکینڈل، ملزم کا 100 بچوں سے زیادتی کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)شہر قائد کی تاریخ کے سب سے بڑے جنسی اسیکنڈل کے گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے تفتیش اور انکشافات جاری ہیں۔ گرفتار ملزم شبیر احمد تنولی سے ہونے والی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آگئی جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2011 می ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 میں ملزم قیوم آباد بی ایریا میں منتقل ہوا اور شربت کا ٹھیلا لگایا، ملزم 2016 سے کم عمر بچوں اور بچیوں کے ساتھ بدفعلی اورذیادتی کررہا ہے، گرفتارملزم 5 سال سے 12 سال تک کی بچیوں اوربچوں کو اپنی ہوس کا نشانہ...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میلنگ اسکینڈل بے نقاب کردیا۔ یہ بھی پڑھیں:نفرت انگیز تقریر کا معاملہ: اینکر پرسن عمر عادل کو سائبر کرائم ایجنسی کا دوسرا نوٹس ترجمان کے مطابق ملزمان نے متاثرہ لڑکی کی نازیبا ویڈیوز واٹس ایپ پر شیئر کیں اور والد سمیت منگیتر کو بلیک میل کیا۔ کارروائی کے دوران اہم ملزم رانا محمد معظم کو گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی حمد اللہ کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے موبائل فون اور ریکارڈ قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک...
امریکی شہر ڈلاس کے ایک موٹل میں خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں واشنگ مشین کے تنازع پر ایک بھارتی شہری کا سر قلم کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق 50 سالہ چندرا ناگمالیہ، جو کہ بھارت کی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھتے تھے، موٹل میں مینیجر کے طور پر کام کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:چارلی کرک کے قاتل کی تلاش ، اطلاع دینے والے کو کتنا انعام ملے گا؟ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انہوں نے اپنے ملازم یورڈانس کوبوس مارٹینز (37) کو خراب واشنگ مشین استعمال نہ کرنے کی ہدایت کی۔ اس بات پر تلخ کلامی ہوئی اور ملزم نے مبینہ طور پر شدید غصے میں آ کر مینیجر پر حملہ کر دیا۔ A brutal scene unfolded...
کراچی: تھانہ ڈیفنس کی حدود قیوم آباد سے بچیوں سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزور علی نے کہا کہ ڈیفنس قیوم آباد میں بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ہوا ہے، ملزم کے خلاف ایک ہفتے کے دوران 3 مقدمات درج کیے جاچکے ہیں۔ مہزور علی نے کہا کہ گرفتار ملزم اب تک کئی چھوٹی بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا چکا ہے، ملزم کے موبائل فون سے بھی چند ویڈیوز ملی ہیں جو فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی ویڈیوز کے ذریعے متاثرین کی تلاش کر رہے ہیں۔ مقدمہ درج کرانے والے شکایت کنندہ نے کہا کہ میری دو...
کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر مبینہ فحش، قابلِ اعتراض اور غیر اخلاقی مواد پھیلانے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ہے اور 7 ایف آئی آر درج کرکے خواتین سمیت 10 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لڑکی کا روپ دھارنے والا صوابی کا نوجوان ٹک ٹاکر گرفتار، حقیقت بے نقاب ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد بنگش نے پولیس کریک ڈاؤن کی تصدیق کی اور بتایا کہ پولیس کو سوشل میڈیا پر فحاشی کے حوالے سے شکایات مل رہی تھیں جس کی بنا پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند روز میں پشاور کے تھانوں میں 7 ایف آئی آر درج کرکے اب...
کراچی: ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر کی چھاپہ مار کارروائیوں میں مجموعی طور پر 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا جس میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ سے، 3 کا تعلق منڈی بہاءالدین، 4 کا تعلق سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ گرفتار 9 ملزمان نے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کی، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔ ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر پاکستان داخل ہونے میں ملوث 5 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا گیا جن میں ایرانی شہری بھی شامل ہیں۔ ملزمان نے پی...
ایف آئی اے گوادر سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی سمیت متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے کمپوزٹ سرکل گوادر نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے 14 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں ایک ایرانی شہری بھی شامل ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 3 کا تعلق گوجرانوالہ، 3 کا منڈی بہاءالدین، 4 کا سانگھڑ اور 3 کا تعلق شیخوپورہ سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ملزمان گرفتار ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ 9 ملزمان سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے کی کوشش کر رہے تھے تاکہ آگے دیگر ممالک جا...
کوئٹہ:بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ میں پہیہ جام اور شٹرڈاو ¿ن ہڑتال کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے 200 سے زیادہ رہنماو ¿ں اور کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر علاقوں میں پہیہ جام اور شٹرڈائون ہڑتال کوئٹہ میں دو ستمبر کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے جلسے کے بعد اس کے شرکا پر خود کش حملے کے خلاف کی گئی تھی، جس میں 15افراد ہلاک اور 38 لوگ زخمی ہوئے تھے۔ ہڑتال کی وجہ سے نہ صرف کوئٹہ بلکہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں معمولات زندگی مفلوج رہے۔چھ سیاسی جماعتوں کی طرف سے دی گئی ہڑتال کی کال کی حمایت متعدد تاجر اور ٹرانسپورٹ تنظیموں نے بھی کی تھی۔ہڑتال کی وجہ سے کوئٹہ شہر میں تمام اہم...
لندن: برطانوی پولیس نے تصدیق کی ہے کہ گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کے دوران 890 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ احتجاج اس وقت شدت اختیار کر گیا جب مظاہرین نے ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ پولیس کے مطابق 857 افراد کو تنظیم کی حمایت کرنے پر گرفتار کیا گیا جبکہ 33 دیگر مظاہرین کو مختلف الزامات میں حراست میں لیا گیا، جن میں 17 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے کا الزام بھی شامل ہے۔ پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی وارننگ جاری کی تھی کہ جو بھی اس گروپ کی حمایت کرے گا، اسے فوری طور پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ واضح...
کراچی: شہر قائد میں سچل پولیس نے سعدی ٹاؤن میں مقابلے کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے ملزم رحیم اللہ کا تعلق محمد خان گوٹھ سے ہے اور اس پر سید حسنین حیدر نقوی کے قتل میں بھی ملوث ہونے کا الزام ہے۔ پولیس کے مطابق، ملزم رحیم اللہ نے 14 جون 2023 کو سید حسنین حیدر نقوی کا قتل کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ سچل میں الزام نمبر 832/2023 کے تحت درج ہے۔ پولیس نے کہا کہ رحیم اللہ کئی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے اور اس نے متعدد بار جیل کی ہوا کھائی ہے۔ رحیم اللہ، جسے پولیس نے انتہائی خطرناک ملزم قرار...
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس نے راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم بین الصوبائی گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں بلال، عدنان اور شاہد خان شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مزاحمت پر شہریوں کو زخمی بھی کیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق...
ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
امریکا کی ریاست جارجیا میں ہنڈائی موٹر اور ایل جی کی مشترکہ بیٹری فیکٹری پر امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای) کے چھاپے کے دوران 475 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جن میں 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہری شامل ہیں۔ اس بڑے پیمانے پر ہونے والی گرفتاریوں کے بعد جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے ہنگامی ردعمل کا حکم دیا ہے اور تمام متعلقہ اداروں کو اپنے شہریوں کی گرفتاری پر فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں امریکی فوجی اڈوں کی زمین امریکی ملکیت ہونی چاہیے، ٹرمپ انہوں نے واضح کیا ہے کہ امریکی سرزمین پر سرمایہ کاری کرنے والی کورین کمپنیوں کے کاروباری مفادات اور شہریوں کے...
پاکستان رینجرز (سندھ) نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران مچھر کالونی سے شہریوں کے اغوا میں ملوث بدنام زمانہ ملزم محمد نور عرف منا ڈانسر ولد عبدالشکور کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز نے گرفتار ملزم کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون بھی برآمد کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اغوا برائے تاوان کا مقدمہ درج ہے جبکہ گزشتہ ماہ 14 اگست کو ملزم اور اس کے دیگر ساتھیوں نے مزار قائد سے 15 سالہ راشد بلیدی کو اغوا کرنے کی کوشش کی تھی جس میں ملزم کے دیگر 7 ساتھیوں عامر علی ، بلال علی ، فیصل رانا ، محمد نعمان ، فرید الحق ، محمد نور اور ملزمہ...
کراچی: انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو معروف وکیل خواجہ شمس الاسلام قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں خیبرپختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے ملزم احسن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم احسن کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار ہونے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور سہولت کاری کی ہے۔ دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور جنرل ہسپتال سے نقاب پوش خواتین کے ہاتھوں اغوا ہونے والا نوزائیدہ بچہ پولیس نے 48 گھنٹوں کے اندر بازیاب کروا لیا۔ کارروائی کے دوران سیف سٹی اتھارٹی کے کیمروں اور 500 سے زائد نجی سی سی ٹی وی فوٹیجز نے فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ کاہنہ کی رہائشی خاتون نے تقریباً 10 برس بعد بیٹے کو جنم دیا تھا، لیکن پیدائش کے فوراً بعد لیبر روم سے بچے کے اغوا کی اطلاع ملنے پر وہ شدید صدمے سے دوچار ہوگئیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کمران نے فوری طور پر ایس پی ماڈل ٹاؤن، ایس ایچ او کوٹ لکھپت اور دیگر تفتیشی افسران کو متحرک کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ خواتین نے ہسپتال کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے بیجنگ سے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو ٹیلیفون کیا اور ملک میں سیلابی صورتحال سمیت جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ حاصل کی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے نے وزیراعظم کو دریائے راوی، چناب اور ستلج میں بڑھتی ہوئی طغیانی سے آگاہ کیا، جس پر شہباز شریف نے قبل از وقت ریسکیو اور ریلیف آپریشن کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے دریائے چناب میں مزید پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ، متعدد دیہات خالی کرا لیے انہوں نے مزید کہا کہ این ڈی ایم اے صوبائی حکومتوں کے ساتھ قریبی تعاون رکھے اور حفاظتی اقدامات و امدادی کارروائیوں کی رفتار کو تیز کیا جائے۔ وزیراعظم...
انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے معروف قانون دان خواجہ شمس الاسلام کے قتل کیس میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیے گئے ملزم احسن کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں سماعت کے دوران خیبر پختونخوا سے گرفتار ملزم احسن کو عدالت میں پیش کیا گیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے مؤقف اپنایا کہ ملزم نے مرکزی ملزم کو فرار کرانے کے لیے اپنی گاڑی فراہم کی اور اس کی معاونت کی، لہٰذا اسے مزید تفتیش کے لیے جسمانی ریمانڈ پر دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل تاہم وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ اور اسامہ علی نے...