data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا جس میں بتایا گیا تھا کہ فتنے الہندوستان نامی تنظیم کے دہشت گرد علاقے میں موجود ہیں۔

ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد خواتین کا بھیس بدل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے تاہم فورسز نے انہیں گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد مختلف دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں اور ان کے خلاف مزید تحقیقات جاری ہیں۔ فورسز نے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی شروع کردیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ علاقے میں امن قائم رکھا جاسکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ماسکو: شامی سابق صدر بشار الاسد کو زہر سے مارنے کی کوشش ناکام

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ماسکو:۔ شام کے سابق صدر بشارالاسد کو زہر دے دیا گیا، تاہم اب ان کی حالت قدرے بہتر ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 10 ماہ قبل اقتدار سے ہٹائے گئے شام کے سابق صدر بشارالاسد کو ماسکو میں زہر دے کر مارنے کی کوشش کی گئی۔ حالت بگڑنے پر انہیں اسپتا ل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد اسپتا ل سے فارغ کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ بشار الاسد کو زہر دے کر قتل کرنے کا مقصد روس کو بدنام کرنا اور روس کو بشارالاسد کی موت کا ذمہ دار ٹھہرانا تھا۔ بشارالاسد سے اسپتال میں صرف ان کے بھائی ماہرالاسد کو ملاقات کی اجازت دی گئی ۔

واضح رہے کہ 60 سالہ بشار الاسد شام کی صدارت سے ہٹائے جانے کے بعد روس میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ شام میں نئی حکومت نے روس سے بشارالاسد کی حوالگی کا دعویٰ کر رکھا ہے تاہم روس سابق صدر کی حوالگی سے انکاری ہے۔ بشار الاسد کو زہر دینے کے حوالے سے اب تک روسی حکومت کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک
  • خضدار میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، فتنتہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک، 20 سے زائد زخمی
  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 14 دہشتگرد ہلاک
  • سیکیورٹی فورسز کی شیرانی میں کارروائی، فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد ہلاک
  •  شیرانی میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی,بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد شیرانی میں انجام کو پہنچ گئے
  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • ماسکو: شامی سابق صدر بشار الاسد کو زہر سے مارنے کی کوشش ناکام
  • خضدار میں آپریشن، خواتین کے لباس میں فرار4 دہشتگرد گرفتار