اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، راہزنی میں ملوث بین الصوبائی گروہ گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق تھانہ سنگجانی پولیس نے راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث ایک منظم بین الصوبائی گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزمان میں بلال، عدنان اور شاہد خان شامل ہیں جو سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں۔ پولیس نے ان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا۔
یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر مبینہ فائرنگ کا واقعہ، گرفتار ملزم زخمی
ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ انہوں نے دورانِ تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مزاحمت پر شہریوں کو زخمی بھی کیا۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزمان کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منظم اور متحرک گینگز کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈاکو راہزنی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام ا باد پولیس ڈاکو راہزنی اسلام آباد
پڑھیں:
حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث افغان شہری سمیت 3 ملزمان گرفتار
---فائل فوٹووفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔