حقیقی عید اس دن ہوگی جب اہل فلسطین و کشمیر اپنے حقوق حاصل کر پائیں گے، طاہر اشرفی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فائل فوٹو۔
چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ اہل اسلام اور اہل پاکستان کو عید الفطر مبارک ہو۔
لاہور سے جاری عید الفطر کے حوالے سے اپنے پیغام حافظ طاہر محمود اشرفی کہا کہ ہماری حقیقی عید اس دن ہوگی جب اہل فلسطین اور اہل کشمیر اپنے حقوق حاصل کر پائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے اپنی افطار اعلیٰ پیمانے کی رکھی انہیں فطرہ بھی اعلیٰ پیمانے پر دینا چاہیے۔
حافظ طاہراشرفی نے کہا ہمیں اس پر توجہ دینی چاہیے کہ جس کو فطرہ دے رہے ہیں اس کو فائدہ بھی ہو۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارت اپنے جرائم چھپانا چاہتا ہے، صدر آزاد کشمیر سلطان چوہدری
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے، بھارت پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر اپنے جرائم کو چھپانا چاہتا ہے لیکن بھارت کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو اب دنیا جان چکی ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے علاقے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں معصوم سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر سلطان محمود چوہدری کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ: وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کرکے نئی دہلی پہنچ گئے
’دنیا کا کوئی بھی مذہب انسانیت کے قتل کی اجازت نہیں دیتا، مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ سیاحوں کا قتل عام قابل مذمت ہے۔‘
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کے مطابق مودی سرکار پر جنگی جنون کا بھوت سوار ہے اور اس سے قبل بھی بھارت نے 2019میں پلوامہ میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات کیے بغیر ہی پاکستان کو مورد الزام ٹھہرایا اور اب بھی بھارت نے پہلگام واقعہ کے صرف 5 منٹ بعد ہی پاکستان کو کسی ثبوت کے بغیر ہی اس حملے کا ذمہ دار قرار دے دیا۔
مزید پڑھیں: بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل اور پاکستان کے ساتھ سرحد بند کرنے کا اعلان
’پاکستان مخالف بھارتی الزام تراشی مودی سرکار کی بوکھلاہٹ کا واضح ثبوت ہے، پاکستان پر بے بنیاد الزامات لگا کر بھارت اپنے جرائم چھپانا چاہتا ہے لیکن بھارت کے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو اب دنیا جان چکی ہے۔‘
صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ بھارت پہلے ہی عالمی دہشت گرد کے طور پر سامنے آچکا ہے کیونکہ بھارت کی کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی کی کارروائیاں ریکارڈ پر آچکی ہیں اور دنیا بھارت کے مکروہ عزائم سے بخوبی آگاہ ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ:پاکستان کیخلاف بھارتی اقدامات کا مؤثر جواب دینے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری
’امریکی نائب صدر کے دورہ بھارت کے دوران بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچا کر دنیا کی آنکھوں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش کی ہے لیکن بھارت کے ان مکروہ عزائم کی قلعی جلد دنیا کے سامنے آشکار ہو جائے گی۔‘
صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ بھارت ماضی میں بھی مقبوضہ کشمیر میں یا بھارت کے اندر مختلف فالس فلیگ آپریشن کر کے اس کا الزام پاکستان پر لگاتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: پہلگام حملہ: انڈیا میں پاکستان کا سرکاری ’ایکس اکاؤنٹ‘ بلاک کر دیا گیا
’بھارت پہلگام میں ہونے والے اس واقعہ کا الزام پاکستان پر لگانے کی بجائے صاف و شفاف تحقیقات کرائے اور اس میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔‘
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پلوامہ پہلگام جنگی جنون فالس فلیگ آپریشن کشمیر مودی سرکار