شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں: محسن نقوی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔
اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
عید پر گیس کے حوالے سے خوشخبری
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عالمی یوتھ چیمپئن عثمان وزیر اور انکے بھارتی حریف کے درمیان فائٹ ہفتےکو ہوگی
عالمی یوتھ چیمپئن پاکستان کے عثمان وزیر اور ان کے بھارتی حریف کے درمیان ہفتہ کو بنکاک میں فائٹ ہوگی۔
ورلڈ سائم اسٹیڈیم میں ہونےوالی فائٹ میں پروفیشنل باکسر 25 سالہ عثمان وزیر کو بھارت کے ایسوارن ساھیتا دورتھی کے خلاف فیوریٹ قرار دیا گیا ہے۔
فائٹ سے قبل بدھ کو دونوں باکسرز کے وزن کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
عثمان وزیر اب تک اپنے تمام 15 پروفیشنل مقابلے جیت کر ناقابل شکست ہیں۔10 فائٹس میں عثمان وزیر ناک آوٹ کی بنیاد پر کامیابیاں حاصل کیں۔
گزشتہ ستمبر میں بنکاک ہی میں عثمان وزیر نے بھارتی باکسر کو پہلے ہی راونڈ میں 65 ویں سکینڈ میں ناک آوٹ کرکے عالمی اعزاز اپنے نام کیا تھا۔
عثمان وزیر سندھ پولیس کےاسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)کےخیر سگالی سفیر بھی ہیں۔