فٹبال پریزینٹر کے “نامناسب لباس” نے نئی بحث چھیڑ دی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
معروف ٹی وی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کے نامناسب لباس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیزن اسپورٹس چینل کی پریزینٹر ایلینورا انکارڈونا کو ‘ٹرانس پیرنٹ’ متنازع لباس پہننے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
واقعہ یووینٹس اور انٹر کے درمیان میچ کے دوران پیش آیا، جب پریزینٹر نے میچ کی میزبانی کرتے ہوئے ایک ٹرانس پیرنٹ نامناسب لباس کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کی بدترین کارکردگی پر ہیڈکوچ فارغ
سوشل میڈیا پر 10 لاکھ سے زائد فالوورز رکھنے والی ایلینورا انکارڈونا کی تصاویر پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ کچھ صارفین نے انہیں ‘نئی ڈیلیٹا لیوٹا’ کا خطاب دیا۔
مزید پڑھیں: تاریخ رقم، جاپان فیفا ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا پہلا ملک بن گیا
ایک صارف نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ “یہ لباس اسپورٹس براڈکاسٹنگ کے معیارات کے منافی ہے”۔
اسی طرح ایک اور صارف نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ “کھیل کی بجائے پریزینٹر کے لباس پر توجہ مرکوز ہو رہی ہے”۔
دوسرے صارف نے ردعمل دیا کہ “یہ ایک اسپورٹس شو ہے، فیشن شو نہیں!”۔
واضح رہے کہ ایلینورا انکارڈونا نے ابھی تک اس تنقید پر کوئی رسمی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز
اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کے کوچ سلمان بٹ پر پابندی کے متنازع فیصلے کی تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) ایجوڈی کیٹرز نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کو طلب کرلیا۔
ایتھلیٹ ارشد ندیم اور کوچ سلمان بٹ کو بھی 3 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔
سینیٹر پرویز رشید کی سربراہی میں ایجوڈی کیٹرز معاملے کی سماعت کرے گا۔
وفاقی حکومت نے ایتھلیٹکس فیڈریشن کے متنازعہ فیصلے کا نوٹس لے کر پاکستان اسپورٹس بورڈ کو غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت کی تھی۔
یاد رہے کہ ایتھلیٹکس فیڈریشن نے کوچ سلمان بٹ پر اچانک تاحیات پابندی عائد کی تھی۔
کوچ سلمان بٹ نے الزامات کو ذاتی عناد اور تعصب پر مبنی قرار دیا تھا۔