Islam Times:
2025-07-25@13:28:00 GMT

محصور پاراچنار میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی

اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT

‍‍‍‍‍‍

اسلام ٹائمز: ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے فرمایا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل و غارتگری کی بھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔ انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اسکے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: ایس این حسینی

پیر 31 مارچ کو نصف سال سے محصور پاکستانی غزہ پاراچنار میں عیدالفطر روایتی اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی۔ 6 ماہ سے محصور علاقے پاراچنار میں تیل، گیس اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت اور مجبوری کے باوجود روایتی انداز سے عید منا کر اپنی ثابت قدمی اور رضا برضائے الہیٰ کا عملی نمونہ پیش کیا، اس دوران ڈیڑھ سو سے زائد مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ تاہم علاقے کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی عیدگاہ پاراچنار میں منعقد ہوا۔ جس میں 30 ہزار سے زائد لوگوں نے مرکزی جامع مسجد کے پیش امام اور حسینی مرکز کے پیش امام فدا حسین مظاہری مد ظلہ العالی کی اقتداء میں نماز عید ادا کی۔ اس کے علاوہ زیڑان قباد شاہ خیل میں سابق سینیٹر علامہ سید عابد الحسینی کی اقتداء میں نماز ادا کی گئی۔ ادائیگئ نماز کے بعد خطبہ عید دیتے ہوئے حسینی مرکز کے سپریم لیڈر جناب شیخ فدا حسین مظاہری نے کہا کہ طوری بنگش قوم علاقے میں امن و امان کی خواہاں ہے، اپنے آبائی علاقے کو وہ بدامنی اور قتل وغارتگری کی پھینٹ کسی صورت میں نہیں چڑھنے دے گی۔

انہوں نے امن معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوہاٹ اور اس کے بعد 29 مارچ کو صدہ عباس قلعہ میں طے پانے والے امن معاہدے کے بعد روڈ بلاک رہنے کا کوئی جواز نہیں رہتا۔ مجمع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن حسینیہ کے سیکرٹری حاجی ضامن حسین نے کہا کہ امن معاہدے کے بعد اپر کرم میں ہم اپنی طرف سے روڈ کھولنے کا اعلان کرتے ہیں اور یہ واضح کرتے ہیں کہ کوئی روڈ بند کرتا ہے، وہ کرتے رہیں۔۔ اس سے ہمارا کوئی واسطہ نہیں۔ وہ حکومت کی ذمہ داری ہے، جبکہ ہماری طرف سے یک طرفہ اور خیر سگالی کے طور پر روڈ کھلا ہے۔ کسی کو روڈ پر روکا نہیں جائے گا۔ خیال رہے کہ کسی بھی خطرے یا حادثے سے نمٹنے کیلئے پولیس اور مقامی رضا کار فورس پاسداران حسینی کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.

youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial  

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاراچنار میں امن معاہدے دیتے ہوئے کے بعد

پڑھیں:

  استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر

پاکستان میں استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت ایک عام رجحان ہے، جہاں خریدار کم قیمت میں گاڑی حاصل کرتا ہے اور بیچنے والے کو اپنی گاڑی اپ گریڈ کرنے کا موقع ملتا ہے تاہم پرانی گاڑی خریدنے والے افراد کو چند اہم باتوں کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے استعمال شدہ گاڑیوں کی خریداری سے پہلے چند ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ گاڑی خریدنے سے پہلے اس کا ای چالان لازمی چیک کریں تاکہ رجسٹریشن نمبر سے منسلک کسی بھی بقایا جرمانے کی بروقت جانچ کی جا سکے۔
اس مقصد کے لئے شہری پنجاب سیف سٹی اتھارٹی   کی ویب سائٹ https://echallan.psca.gop.pk پر جا کر گاڑی کے چالان کی تفصیلات حاصل کر سکتے ہیں۔

اتھارٹی نے واضح کیا ہے کہ ای چالان کی عدم ادائیگی کی صورت میں قانونی کارروائی ہو سکتی ہے، اس لیے خریدار اور بیچنے والے دونوں کو بروقت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

ساتھ ہی یہ بھی ہدایت کی گئی کہ گاڑی فروخت کرنے کے بعد اس کی ملکیت فوراً خریدار کے نام منتقل کی جائے تاکہ بعد میں کسی قسم کی قانونی یا جرمانے سے متعلق پیچیدگیاں پیدا نہ ہوں۔ اگر گاڑی وقت پر ٹرانسفر نہ کی گئی تو پرانے مالک کو نئی خلاف ورزیوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے۔
ادائیگی کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لئے حکومت پنجاب کی جانب سے ’’ای پے پنجاب‘‘ موبائل ایپلیکیشن استعمال کرنے کی تجویز دی گئی جس کے ذریعے شہری آسان، محفوظ اور تیز طریقے سے ای چالان کی ادائیگی آن لائن کر سکتے ہیں۔
خلاصہ:
گاڑی خریدنے سے پہلے ای چالان ضرور چیک کریں۔
گاڑی فروخت کرتے ہی ملکیت فوری طور پر منتقل کریں۔
ای چالان کی ادائیگی ای پے پنجاب ایپ سے کریں تاکہ قانونی کارروائی سے بچا جا سکے۔
یہ اقدامات آپ کو نہ صرف مالی نقصان سے بچا سکتے ہیں بلکہ مستقبل میں قانونی مسائل سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان کے علاقے دکی میں 4 بہنیں ندی میں نہاتے ہوئے ڈوبنے سے جاں بحق
  • لیبیا کشتی حادثہ، جاں بحق مزید 2 افراد کی میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • لیبیا کشتی حادثہ، مزید 2میتیں پاراچنار پہنچا دی گئیں
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی
  • پاراچنار میں یوم حسینؑ
  •   استعمال شدہ گاڑی خریدنے والوں کے لئے اہم خبر
  • کے الیکٹرک نے سندھ حکومت کے واجبات کی ادائیگی شروع کر دی، سوا اب روپے جمع کرا دیئے
  • بیروت اور دمشق سے ابراہیم معاہدہ ممکن نہیں، اسرائیلی اخبار معاریو
  • دیامر‘ بوسرٹاپ جاں بحق ‘ 15سیاھ لاپتہ ؛ بھارت نے پانی چھوڑدیا ‘ آزاد کشمیر کے کئی علاقے زیرآب 
  • فیضان خواجہ نے شوبز انڈسٹری کی حقیقت سے پردہ اُٹھا دیا ، کیا انکشافات کیے؟