کراچی، لڑکی عمارت کی پہلی منزل سے گر کر زخمی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے رام سوامی اربع والی گلی میں لڑکی عمارت کی پہلی منزل کی کھڑکی سے گر کر زخمی ہوگئی۔
پولیس نے لڑکی کے ماموں سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی سول اسپتال منتقل کردی گئی، تاہم لڑکی کا بیان نہیں لیا جاسکا۔
پولیس حکام کے مطابق لڑکی کے ہوش میں آنے کے بعد بیان قلمبند کیا جائے گا۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
خیبر پی کے میں پہلی خاتون ایس ایس پی تعینات
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) خیبر پی کے کی تاریخ میں پہلی بار محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا۔ ضلع صوابی سے تعلق رکھنے عالی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹی گیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے۔ عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ سے تعلق رکھتی ہیں اور اس سے قبل وہ اے آئی جی جینڈر خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی خاتون آفیسر حال ہی میں بیرون ملک کورس کر کے وطن واپس آئیں ہیں۔