لاہور؛ جدہ جانے والی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
لاہور:
جدہ جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر821 بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی جہاں 8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ کی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ائیرپورٹ سے ٹیک آف کرتے ہی طیارے کے انجن میں خرابی سامنے آئی اور8 گھنٹے تاخیر سے لاہور سے جدہ روانہ ہونے والی پرواز نے اڑان بڑھتے ہی ہنگامی لینڈنگ ہوئی۔
ذرائع نے بتایا کہ کاک پٹ کریو کی جانب سے انجن میں شدید وائبریشن کی نشان دہی کی گئی، جس پر پائلٹ کی جانب سے اے ٹی سی حکام سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی گئی۔
اے ٹی سی حکام کی جانب سے طیارے کو فوری لینڈنگ کی ہدایات دی گئیں اور پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت لاہور ائیرپورٹ لینڈ کروایا گیا، جس کے بعد طیارے میں سوار 200 سے زائد مسافروں کو اتار کر ویٹنگ ایریا میں بجھوا دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ رن وے پر طیارے کی ابتدائی انسپیکشن میں انجن میں خرابی سامنے آئی، ائیرلائن انجینئرز کی جانب سے طیارے میں خرابی کی وجوہات کے حوالے سے تفصیلی معائنہ جاری رہا۔
بعد ازاں ائیرلائن انتظامیہ نے متبادل پرواز میں مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے جدہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی جانب سے
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔