پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا نہ میں اس کا حصہ ہوں، ریاض فتیانہ
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
ریاض فتیانہ (فائل فوٹو)۔
تحریک انصاف کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا اور نہ ہی میں اس کا حصہ بن رہا ہوں۔
کمالیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے کہا کہ میرے حوالے سے فارورڈ بلاک بنانے اور شامل ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات ہونے چاہیئیں، تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جانا چاہیئے۔
ریاض فتیانہ نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو آزادانہ طور پر کام کرنے دیا جائے، ان کے سیاسی دفاتر بھی کھولے جائیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
7 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار،
7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر غازی آباد پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشن لیا۔
ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بتایا کہ 7 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم ریاض گرفتار کرلیا گیا۔
بچی گھر سے باہر گلی میں کریانہ اسٹور پر سرف لینے گئی تھی تو اسٹور والے ملزم ریاض نے بچی کو ورغلا پھسلا کر بچی کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی۔
ایس پی کینٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کے والد عابد کھوکھر کی مدعیت میں نامزد ملزم ریاض کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا۔