وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی کے گھر پر نامعلوم افراد کی فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 April, 2025 سب نیوز
پشاور:
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی جیل خانہ جات کے گھر پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی کے گھر میں تعینات سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: معاون خصوصی کے گھر
پڑھیں:
پختونخوا میں کار کھائی میں جاگری؛ 2 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان:پختونخوا میں کار کھائی میں گرنے کے حادثے میں دو بھائیوں سمیت چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ کے سیاحتی مقام المرکلاں میں افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک کار ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق گاؤں بیاران، خدرزائی سے ہے۔ جاں بحق افراد میں عبدالرحیم اور انس خان شامل ہیں جو سگے بھائی تھے۔ عبدالرحیم حال ہی میں عیدالفطر کے موقع پر دبئی سے وطن واپس آئے تھے۔
حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
جاں بحق افراد کی نماز جنازہ آج شام 5 بجے گاؤں بیاران رغہ سر قبرستان، خدرزائی میں ادا کی جائے گی۔
علاقے میں حادثے کے بعد فضا سوگوار ہے اور گاؤں میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔