طوفانی بارشوں کے باعث پانی کی سطح میں اضافے سے کراچی  کے متعدد علاقوں میں شہری پھنس گئے، تاہم پاک فوج کی فوری اور موثر امدادی کارروائیوں نے صورتحال کو قابو میں لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

پاک فوج کی امدادی ٹیمیں ایمرجنسی بنیادوں پر متحرک ہوئیں اور متاثرہ افراد کی بروقت ریسکیو شروع کر دی گئی۔

پاک فوج کے جوان دن رات عوام کی حفاظت اور ریسکیو میں مصروف ہیں جبکہ پاکستان رینجرز سندھ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے سول انتظامیہ کے تعاون سے مختلف رہائشی علاقوں میں پانی کی نکاسی کا بھی کام کر رہے ہیں۔ خاص طور پر موٹر وے M9 اور صائمہ، سعدی ٹاؤن جیسے علاقوں میں پھنسے ہوئے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

فوجی دستے ٹریفک کی بحالی اور عوامی امداد کے لیے بھی مختلف علاقوں میں سرگرم عمل ہیں تاکہ روزمرہ زندگی کو جلد سے جلد معمول پر لایا جا سکے۔ متاثرین نے پاک فوج کی فوری اور مؤثر ریسکیو و ریلیف آپریشنز کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

کراچی اور گردونواح میں بارش کے تھمنے کے بعد بھی پاک فوج کی ریسکیو ٹیمیں عوام کے درمیان موجود رہیں گی اور انہیں اس مشکل وقت سے نکالنے کے لیے مسلسل کوشاں رہیں گی۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علاقوں میں پاک فوج کی

پڑھیں:

مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی

دریائے چناب کےحالیہ سیلاب میں ضلع مظفرگڑھ میں اب تک 9 ہلاکتوں کی تصدیق ریسکیو ٹیم کی جانب سے کی گئی ہے۔

مظفرگڑھ کی سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ تحصیل علی پور میں فوج، نیوی اور ریسکیو کا مشترکہ آپریشن جاری ہے۔

مظفرگڑھ: سیلاب کی تباہ کاریاں و امدادی کارروائیاں جاری

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے۔

 ریسکیو حکام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں 28 اگست سے 14 ستمبر تک 9 افراد سیلابی ریلے میں ڈوب کر جاں بحق ہوئے، جن کی لاشیں پانی سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

دوسری جانب ریلیف آپریشن میں شامل سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تحصیل علی پور میں تاحال کئی افراد لاپتہ ہیں اور سیلابی پانی کے اترنے کے بعد اموات کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
  • موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب، گرم چشمہ تا چترال روڈ مختلف مقامات سے بند
  • مون سون بارشوں کے 11 ویں سپیل کا آغاز، ایبٹ آباد اور دیگر علاقوں میں طوفانی بارش
  • نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران، شہری پریشان
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • بحیرہ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل
  • مظفرگڑھ میں سیلاب سے اموات کی تعداد 9 ہو گئی
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش
  • دریائے راوی میں مختلف مقامات پر پانی کا بہاؤ نارمل
  • کراچی میں صبح سویرے ہلکی بارش، آج سے 19 ستمبر تک مختلف شہروں میں تیز بارش کا امکان