بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی آن لائن پلیٹ فارم کڈ فلکس بند
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 اپریل 2025ء) یورو پول کے مطابق اکتیس ممالک کے تفتیش کاروں نے مل کر دنیا بھر میں تقریباﹰ اٹھارہ لاکھ صارفین والے ایک بہت بڑے آن لائن پیڈو فائل نیٹ ورک کو بند کر دیا ہے۔ یوروپول نے بتایا کہ اس گھناؤنے جرم میں ملوث 79 افراد کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔
اس کارروائی کی قیادت جرمنی کی جنوبی ریاست باویریا کے فوجداری پولیس آفس نے کی۔
کم سن بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی Kidflix نامی اس آن لائن پلیٹ فارم کو آف لائن کر دیا گیا ہے۔ یوں ڈارک نیٹ پر 1.8 ملین صارفین پر مشتمل چائلڈ پورنوگرافی کا یہ پلیٹ فارم اب موثر طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی
یوروپول کے مطابق Kidflix دنیا بھر میں پائے جانے والے آن لائن پیڈو فائل کے سب سے بڑے پلیٹ فارمز میں سے ایک ہے۔
(جاری ہے)
اس کے خلاف کیا جانے والا کریک ڈاؤن یورپ ایکٹ کے تحت بچوں کے جنسی استحصال کے خلاف کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی کارروائی ہے۔آن لائن پورن شیطان کے داخل ہونے کا ذریعہ ہے، پوپ فرانسس
اطلاعات کے مطابق تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی سرگرمیوں کے زریعے دنیا بھر میں چلائے جانے والے اس پلیٹ فارم کے سرورز پر 70,000 سے زائد ویڈیوز موجود تھیں، جنہیں مارچ کے آغاز میں جرمن اور ڈچ حکام نے بند کروا دیا ہے۔
اس جرم میں ملوث دنیا بھر سے تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی شناخت ہو چکی ہے اور اس سلسلے میں گرفتار کیے گئے 79 افراد پر نہ صرف بچوں کے جنسی استحصال کی ویڈیوز دیکھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کا الزام ہے بلکہ ان میں سے کچھ کے بارے میں بچوں کے ساتھ فعال بدسلوکی اور ان کے جنسی استحصال کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔تحقیقات کا آغاز
ڈارک نیٹ پر چائلڈ پورنوگرافی کے اس پلیٹ فارم کے خلاف تحقیقات کا آغاز 2022 ء میں ہوا تھا۔
دریں اثناء رواں برس دس سے تیئیس مارچ تک تفتیش کاروں تک رسائی حاصل کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق ہزاروں الیکٹرانک ڈیوائسز اور مجموعی طور پر 91 ہزار سے زائد ویڈیوز ضبط کر لی گئی ہیں۔ایک سال میں اٹھارہ ہزار جرمن بچوں، نوجوانوں کا جنسی استحصال
یوروپول کے مطابق سائبر کرمنلز کی طرف سے قائم کردہ اس پلیٹ فارم (کڈفلکس) کے خلاف پہلی مرتبہ 2021 ء میں کارروائی کی گئی تھی۔
اس کے بعد یہ مبینہ طور پر یہ پیڈو فائلز کے لیے مقبول ترین پلیٹ فارمز میں سے ایک بن گیا تھا۔ Kidflix کے ذریعے صارفین فیس کی ادائیگی کر کے بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور ان کے جنسی استحصال کے بارے میں ویڈیوز کی ڈاؤن لوڈ اور لائیو اسٹریم بھی کر سکتے تھے۔کئی سالوں کا تعاقب
جرمن صوبے باویریا کے تفتیش کاروں نے کئی سال سے اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کی تحقیقات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا تھا۔
آخر کار میونخ میں باویرین اسٹیٹ کریمنل پولیس آفس اور بامبرگ پبلک پراسیکیوٹر آفس نے بدھ کو اعلان کیا کہ ڈارک نیٹ پر بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی ویڈیوز کا ایک بہت بڑا اسٹریمنگ پلیٹ فارم ختم کر دیا گیا ہے۔چائلڈ پورنوگرافی کابہت بڑا پلیٹ فارم بےنقاب: بندش، گرفتاریاں
یوروپول کا مرکزی کردار
رپورٹ کے مطابق اس کریک ڈاؤن میں 31 ریاستوں میں مختلف مقاما پر چھاپے مارے گئے اور تلاشی کی کارروائیاں کی گئیں۔
گئی اور تقریباً 1400 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی۔ یوروپول نے اس آپریشن کے رابطہ کار کی ذمہ داری سنبھالی۔ اطلاعات کے مطابق جرمنی میں 103 مشتبہ افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے صارفین کے لیے 91,000 سے زیادہ آن لائن ویڈیوز دستیاب تھیں، اور فی گھنٹہ اوسطاً ساڑھے تین نئی ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی تھیں۔ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے بچوں کے جنسی استحصال اس پلیٹ فارم مشتبہ افراد افراد کی دنیا بھر کے مطابق ا ن لائن کے خلاف گیا ہے کی گئی کر دیا
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور انگریزی چینل کا افتتاح کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پاکستان ٹیلیویژن کے نئے منصوبے پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل اور اس کے انگریزی چینل کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔ وزیراعظم نے تختی کی نقاب کشائی کے بعد ڈیجیٹل چینل کی نشریات کا آغاز کیا اور اس موقع پر اپنا پہلا انٹرویو بھی ریکارڈ کروایا۔
افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، سیکرٹری اطلاعات عنبرین جان اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ وزیراعظم نے چینل کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا، نوجوان اسٹاف سے گفتگو کی اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی بیانیے کی جنگ میں نوجوانوں کا کردار انتہائی اہم ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل کا مقصد حقیقی اور بروقت خبریں فراہم کرتے ہوئے پاکستان کے بارے میں غلط بیانی اور پروپیگنڈے کا مؤثر جواب دینا ہے۔ یہ پلیٹ فارم دنیا کے سامنے پاکستان کی ایک مستند اور فعال آواز کے طور پر ابھرے گا۔
وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستان ٹی وی ڈیجیٹل بین الاقوامی امور، ثقافت، معیشت اور تجزیے کو ایک منفرد پاکستانی تناظر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان اپنی خبریں سب سے پہلے دنیا تک پہنچائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ چینل کی نشریات Reuters اور AP جیسی معروف وائر سروسز کے ساتھ شراکت داری، عالمی فری لانسرز کے نیٹ ورک اور مقامی رپورٹنگ کو جوڑتے ہوئے ریئل ٹائم، تصدیق شدہ اور اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کریں گی۔ یہ پلیٹ فارم مغربی اور بھارتی اثر زدہ علاقائی میڈیا کے یک طرفہ بیانیے کا توڑ ثابت ہوگا۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان ڈیجیٹل ٹی وی بڑی خبروں کو پاکستانی زاویے سے پیش کرے گا اور عوامی سفارت کاری میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
Post Views: 4