حکومتی وفد اور سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
بی این پی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومتی وفد اور بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کے درمیان مذاکرات تاحال تعطل کا شکار ہیں۔ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل سے مذاکرات کیلئے حکومتی وفد لکپاس پہنچا، وفد میں صوبائی وزیر ظہور بلیدی و دیگر شامل تھے، حکومتی وفد کی جانب سے سردار اختر مینگل سے دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی گئی۔ بی این پی راہنما کے مطابق مذاکرات میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور پھر حکومتی وفد مذاکرات ناکام ہونے پر واپس کوئٹہ روانہ ہو گیا۔
سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ گرفتار خواتین کی رہائی تک بی این پی کا دھرنا اور مارچ جاری رہے گا، مظاہرین آج مستونگ شہر سے لکپاس تک مارچ کریں گے۔ سربراہ بی این پی نے مزید کہا ہے کہ رات کو پارٹی اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق نیا لائحہ طے کریں گے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار اختر مینگل حکومتی وفد بی این پی
پڑھیں:
امریکا: دہشت گردی کی کوشش ناکام، 5 افراد گرفتار
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی گئی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے سربراہ کاش پٹیل نے بتایا ہے کہ امریکی ریاست مشی گن میں داعش سے متاثر گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی سازش ناکام بنادی گئی ہے۔
کاش پٹیل نے بتایا کہ ہالووین ویک اینڈ پر ممکنہ حملے کا منصوبہ بنایا گیا تھا جسے ناکام بنادیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ نے بتایا کہ اس معاملے میں مشتبہ افراد نے “پمپکن ڈے” کے نام سے منصوبے پر آن لائن بات چیت کی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس حوالے سے کارروائی میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایف بی آئی سربراہ کے مطابق گرفتار افراد میں 16 بر س کا ایک نوجوان بھی شامل ہے۔