لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) پنجاب کے قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے الزامات کے بعد سیکرٹری جنرل اور قائم مقام صدر پی ٹی آئی پنجاب حماد اظہر پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے پارٹی کے تمام عہدے چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

اس حوالے سے جاری اپنے خصوصی بیان میں حماد اظہر کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی نے بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ عالیہ حمزہ کے کام میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے جس پر بانی پی ٹی آئی نے سوال کیا کہ کون رکاوٹ ڈال رہا ہے تو اعظم سواتی نے میرا نام لیا۔

چیئرمین سینیٹ انٹرپارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد  

حماد اظہر کا کہنا تھا کہ عالیہ حمزہ سے پوچھا کہ آپکو میری طرف سے کبھی رکاوٹ ملی تو انہوں نے تعجب کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ مسئلے کا بڑا آسان حل موجود ہے، میرے اختیارات پہلے ہی 4 ریجنل صدور کو پچھلے سال جون میں منتقل کر دئیے گئے تھے اور اب میرے حلقے کی تنظیم بھی میرے مشورے یا مرضی سے نہیں لگ سکی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے دو باراستعفیٰ دے چکا ہوں جس کو رد کیا گیا تھا لیکن آج تیسری دفعہ اور حتمی طور پر اپناعہدہ چھوڑ رہا ہوں جبکہ ایک کارکن کی حییثت سے آئندہ اپنے قائد کیلئے کام کروں گا۔حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ میرا یہ استعفی ناقابل واپسی ہے اور آئندہ کیلئے کسی عہدے کا خواہشمند نہیں ہوں۔

حکومت کودی گئی ڈیڈ لائن ختم، اخترمینگل کا مستونگ سے کوئٹہ کیجانب لانگ مارچ کا اعلان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ اعظم سواتی پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم

سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 9 لاکھ نئے ٹیکس فائیلرز کا ٹیکس نیٹ میں آنا عوام کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے، جس پر عوام کے تہہ دل سے مشکور ہیں. 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مالی سال 2025 میں 5.9 ملین ریکارڈ ٹیکس گوشوارے جمع ہونے پر ایف بی آر حکام کی پزیرائی کی۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ٹیکس نظام کی اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں ۔ ایف بی آر میں میرٹ کی بالادستی کو اولین ترجیح دی.  

بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار

وزیراعظم نے کہا کہ قابل اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی اور ناقص کارکردگی کی حوصلہ شکنی کے نظام سے ایف بی آر میں پرفارمنس کلچر متعارف کرایا گیا. ایف بی آر کی ڈیجٹائیزیشن کی نگرانی بذات خود ہر اجلاس کی ہفتہ وار صدارت میں کی. ٹیکس گوشواروں کو آسان اور سہل بنایا گیا. بندرگاہوں پر خود کار کلیئرنس کے نظام سے کرپشن کے خاتمے اور پرفارمنس کی بہتری کو یقینی بنایا گیا. انہوں نے کہاکہ غیر رسمی معیشت کے خاتمے کیلئے پوائنٹ آف سیل کی تعداد میں اضافے سے سیلز ٹیکس کی چوری کو روکا گیا.

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹونٹی میچ آج ہوگا  

 وزیرِ اعظم نے کہا کہ ٹیکس آمدن میں گزشتہ برس کی نسبت 9 ارب کا اضافہ حکومت کی ایف بی آر اصلاحات کا منہ بولتا ثبوت ہے. ایف بی آر کے نظام کی مزید اصلاحات کا سلسلہ تسلسل سے جاری ہے. انہوں نے کہا کہ کرپشن اور غیر رسمی معیشت کے مکمل خاتمے کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں.

متعلقہ مضامین

  • ’استغفراللہ کہنا مناسب نہیں تھا‘، صبا قمر کے کراچی سے متعلق بیان پر حنا بیات کا ردعمل
  • وزیرِاعظم نے پیپلز پارٹی سے 27ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے: بلاول بھٹو زرداری
  • NLFوفد کا PTCLوائرلیس کالونی کا دورہ
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے: حافظ نعیم
  • اداکارہ خوشبو خان کا ارباز خان سے طلاق کے بیان پر یوٹرن
  • پیپلز پارٹی نے کراچی کی نوکریوں پر قبضہ کر رکھا ہے، شہر کو لوٹ مار سے آزاد کرائیں گے: حافظ نعیم
  • شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد کیخلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی: بیرسٹر سیف
  • ٹیکس نظام میں اصلاحات سے مثبت نتائج وصول ہو رہے ہیں؛ وزیر اعظم
  • میرے کیریئر کو سب سے زیادہ نقصان وقار یونس نے پہنچایا: عمر اکمل کا سابق ہیڈ کوچ پر سنگین الزام
  • کے پی کی نئی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھالیا، وزراء اپنے عہدوں پر فائز