اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ وہ پہلی ملاقات میں ہی سمجھ گئے تھے ماہین کی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزار سکتے ہیں۔

حال ہی میں شہریار منور احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی۔

دوران گفتگو حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے شہریار نے بتایا کہ ان کی ماہین صدیقی سے پہلی ملاقات 4 سے 5 سال قبل ہدایتکار عاصم رضا کے گھر ہوئی تھی جس کے بعد وہ بس دوست تھے۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل وہ ماہین صدیقی کے ساتھ سنڈے کافی پر گئے اور وہ کافی کب ڈنر میں تبدیل ہوگئی انہیں پتہ ہی نہیں چلا کیونکہ انہیں ماہین کے ساتھ وقت کا اندازہ ہی نہیں ہوا اور پورا دن ایک ساتھ گزر گیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

انہوں نے بتایا کہ وہ ماہین سے ان کی پہلی باقاعدہ ملاقات تھی اور اس ہی پہلی ملاقات میں انہیں سمجھ آگیا تھا کہ ماہین ہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ وہ اپنی پوری زندگی گزارنا چاہیں گے۔

شہریار منور نے بتایا کہ انہوں نے اس کافی ڈیٹ کے بعد جلد ہی ماہین صدیقی کو اپنے والدین سے ملوا دیا اور ایک سے میں ہی ان سے شادی بھی کرلی۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شہریار منور کے ساتھ

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

بیجنگ: پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ممکنہ ملاقات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔

ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اور بھارت کے وزرائے دفاع کے درمیان یہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دو روزہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔

اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جو چین پہنچ چکے ہیں، جبکہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ راج ناتھ سنگھ اس موقع پر چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الوقت خواجہ آصف اور راج ناتھ سنگھ کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا شیڈول طے نہیں ہوا۔

ترک میڈیا کے مطابق ایس سی او اجلاس میں علاقائی و عالمی سلامتی، دہشت گردی کے خلاف تعاون اور عسکری تعلقات جیسے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • ایمازون کے بانی جیف بیزوس کی دلہن لورین سانچیز کون ہیں؟ حیران کن داستان
  • برسات کی پہلی بارش، کچے گھروں کیلئے قدرتی آفت بن گئی، کئی جاں بحق، درجنوں زخمی
  • اسرائیلی حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان اپنے خاندان کے  11 افراد کے ساتھ شہید ہوئے، ایرانی میڈیا
  • فیضان شیخ نے عدنان صدیقی کو سلمان خان سے بہتر ہوسٹ قرار دے دیا
  • عاصم منیر سے میری ملاقات ہوئی، ان کی شخصیت متاثر کن ہے، ٹرمپ
  • جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، وہ پاکستانی حاجی جسے حج کے دوران 5 بار دل کا دورہ پڑا
  • پاکستان بھارت جنگ کے بعد دونوں ملکوں کے وزرائے دفاع کی پہلی بار ملاقات متوقع
  • پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان
  • بجٹ اجلاس کے دوران حکومتی رکن پنجاب اسمبلی کی گھڑی کیسے چوری ہوئی؟  
  • ڈاکٹر توقیر شاہ کی پہلی مرتبہ قومی اسمبلی آمد، گرمجوشی سے استقبال کیا گیا