بیرون ملک جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
جرمنی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم خبر آگئی، ویزے کی درخواستوں کیلئے نیا نظام متعارف کروادیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصلیٹ جنرل نے شینگن اور طویل مدتی ویزوں کے لیے اپنے ویزا اپائنٹمنٹ کے بکنگ سسٹم کو تبدیل کر دیا ہے۔بڑھتی ہوئی طلب کے باعث درخواست گزاروں اب براہ راست اپائنٹمنٹ بک نہیں کر سکیں گے، اس کے بجائے ایک ویٹنگ لسٹ متعارف کرائی گئی ہے جس میں افراد کو پہلے اپنے ناموں کا اندراج کرنا ہوگا۔
اپائنٹمنٹس بعد میں دستیاب جگہ کی بنیاد پر ترتیب وار تقسیم کی جائیں گی۔ یہ تبدیلی ویزا کی منظوری کے لیے انتظار کے وقت میں اضافہ کرے گی اور فوری درخواست گزاروں کے لیے مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔
قونصل خانے نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نئے نظام کا مقصد ویزا سلاٹس کی منصفانہ اور موثر تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔قونصل خانے نے درخواست گزاروں سے درخواست کی ہے کہ وہ تمام مطلوبہ تفصیلات کے ساتھ انتظار کی فہرست کے اندراج کو احتیاط سے مکمل کریں کیونکہ اپائنٹمنٹس صرف اسی صورت میں دی جائیں گی جب معلومات درست اور مکمل فراہم کی جائیں۔
قونصلیٹ نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ اندراج کے لیے کسی ایجنٹ کا استعمال کرنے کی ضرورت نہیں، کیونکہ انتظار کی فہرست کا عمل مفت ہے۔یہ پالیسی موقع کارڈ / چانسنکارٹ کے درخواست گزاروں پر لاگو نہیں ہوتی، جو اب بھی براہ راست اپائنٹمنٹ بک کر سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: درخواست گزاروں کے لیے
پڑھیں:
کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا: یاسر خان
ملتان سلطانز کے کھلاڑی یاسر خان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، موقع کا انتظار کر رہا تھا۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے کپتان ہر کھلاڑی کو مثبت طور پر سمجھاتے ہیں، بیٹنگ میں بھی ہر گیند پر رضوان نے کافی مدد کی اور سمجھایا۔
یاسر خان کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کی گیند اندر آتی ہے اس لیے پلاننگ کر کے آیا تھا کہ اچھا پرفارم کروں گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے ہرایا تھا۔
سلطانز نے ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 228 رنز بنائے تھے۔
اوپنر یاسر خان نے 44 گیندوں پر 87 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ کپتان محمد رضوان نے 32، عثمان خان نے 39 اور اشٹن ٹرنر نے 15 رنز بنائے تھے۔
Post Views: 1