نیوکلیئر بیٹری تیار، صدیوں تک جارجنگ کی ضرورت ختم
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
سیئول(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سائنسدانوں نے نیوکلیئر بیٹری کا ایک نیا خیال پیش کیا ہے جو ڈیوائسز کو ری چارجنگ کیے بغیر صدیوں تک توانائی فراہم کر سکتی ہے۔
ڈائیگو گائیونگبک انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سائنس دانوں کی جانب سے پیش کیے جانے والے اس خیال کے مطابق اس ٹیکنالوجی کا مقصد لیتھیئم بیٹریوں کی جگہ لینا ہے جو وقت کے ساتھ خراب ہوجاتی ہیں اور ان کو ری چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔
یہ نئی بیٹری بیٹا وولٹائکس کے اصول پر مبنی ہے جس کے مطابق بِیٹا تابکاری کی توانائی کو بجلی میں تبدیل کیا جاتا ہے۔ اس مقصد کے لیے سائنس دان ریڈیو کاربن (کاربن-14) نامی کاربن کے ریڈیو ایکٹیو آئیسوٹوپ کو استعمال کرتے ہیں جو صرف بِیٹا ذرات خارج کرتا ہے۔
ریڈیو کاربن نیوکلیئر ری ایکشنز کا ایک فضلا ہوتا ہے اور اپنے کم قیمت، دستیابی اور دوبارہ استعمال کیے جانے کی وجہ سے ماحول دوست متبادل ہوسکتا ہے۔
اس کا دیر سے خراب ہونا بیٹری لائف کو کافی عرصے تک بڑھا سکتا ہے۔ ایک اعتبار سے یہ ہزاروں برس تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھ سکےگا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے؛ مسرت جمشید چیمہ
ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہاہے کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنے کیلئے مؤثر میکنزم کی ضرورت ہے۔
مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہاکہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول میں رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جانا چاہیے ،عوام کا استحصال روکنے کیلئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول کا موجودہ نظام نتائج نہیں دے رہا ،دکاندار سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں لائے بغیر من مانے نرخوں پر اشیائے ضروریہ فروخت کرتے ہیں۔
لاہور :ڈمپر نے موٹر سائیکل کو کچل دیا، 3 افراد جاں بحق
مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ انتظامیہ تھوک کی منڈیوں میں قیمتوں کو کنٹرول کرے اس کے بعد ریٹیل کی سطح پر سخت اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہاکہ قیمتوں کی چیکنگ کے نظام میں بھی تبدیلیاں لانے کی ضرورت ہے اور اس کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے ،گراں فروشی پر سخت سزائوں اور بھاری جرمانوں کے نفاذ کے لئے پہلے سے موجود قانون میں فوری ترامیم کے لئے پیشرفت کی جانی چاہیے ۔