ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ملک میں ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایس آئی ایف سی کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔
سپیشل انوہیسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ہواوے نے 3 لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جب کہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ اس سلسلے میں ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کے اشتراک سے 15 جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔
منصوبے کے تحت نوجوانوں کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔ ہواوے ٹریننگ پروگرام سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے اس اہم اقدام کی بدولت ڈیجیٹل انفراسٹرکچر میں بہتری اور آئی ٹی انقلاب کی راہیں ہموار ہوں گی جب کہ پاکستانی معیشت کو ڈیجیٹل ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں یہ منصوبہ سنگ میل ثابت ہوگا ۔
ہواوے کے تربیت یافتہ ماہرین کی جانب سے مقامی سطح پر نوجوانوں کو آئی ٹی مہارتوں پر تربیت دی جائے گی ۔ ایس آئی ایف سی ٹیکنالوجی کی ترقی سے معاشی استحکام اور ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان ایس آئی ایف سی ٹیلی کام آئی ٹی
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف کا ترکیہ کے صدر سے ٹیلی فونک رابطہ
اسلا م آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور عید الاضحی کے پرمسرت موقع پر ان کو اور ترکی کے برادر عوام کو عید کی مبارکباد اور نیک تمنائیں پیش کیں۔وزیر اعظم نے اپنے حالیہ دورہ استنبول اور لاچین کے دوران ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے، پاک-بھارت بحران کے دوران ترکیہ کی جانب سے پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت پر صدر اردوان کا ایک مرتبہ پھر شکریہ ادا کیا۔
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام نے پاکستانیوں کے دل جیت لیے اور پاک ترک بھائی چارے کی تاریخ میں ایک اور شاندار باب کا اضافہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے اپنی پچھلی ملاقاتوں کے دوران کیے گئے اہم فیصلوں پر تیزی سے عملدرآمد پر بھی اتفاق کیا، اس سے دوطرفہ تعاون بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تیزی لانے میں مدد ملے گی۔دونوں رہنماؤں نے بنیادی مفادات پر ایک دوسرے کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا جب کہ انہوں نے غزہ کی صورتحال سمیت تازہ ترین علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ترکیہ کے صدر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر نیک خواہشات کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے بھی خیر خواہی کے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام اہم معاملات میں پاکستان کے لئے ترکیہ کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
دنیا کے مقبول ترین ٹک ٹاکر خابی لامی کو امریکہ میں حراست میں لے لیا گیا
مزید :