ایس ایل ایکس ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع، شائقین کے لیے انعامات جیتنے کا موقع
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں:’یہ کس کی شادی کا گانا ریلیز کردیا‘، پی ایس ایل 10 کے ترانے پر صارفین کے تبصرے
ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس ایونٹ کا آغاز 11 اپریل سے ہو رہا ہے، ایسے میں شائقین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت شروع کر دی گئی ہے۔
6 ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ 4 شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جس کا فائنل 18 مئی کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ 37 روز تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں کل 34 میچ کھیلے جائیں گے۔
آن لائن ٹکٹسایچ بی ایل پی ایس ایل ایکس کے لیے فزیکل ٹکٹس 7 اپریل شام 4 بجے سے ملک بھر میں نامزد TCS ایکسپریس سینٹرز پر فروخت کیے جائیں گے۔ آن لائن بک کیے گئے ٹکٹس بھی نامزد TCS پک اپ مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں، یا TCS کے ذریعے گھر پر منگوائے جا سکتے ہیں۔
ٹورنا منٹ میں شائقین کی دلچسپی بڑھانے کے لیے ہر میچ کے دوران ایک ٹکٹ ریفل کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں جیتنے والوں کو دلچسپ انعامات جیسے موٹرسائیکلیں، اسمارٹ فونز اور گفٹ ہیمپرز بطور انعام دیے جائیں گے۔
ٹکٹ ریفل سے متعلق مزید تفصیلات وقت پر شیئر کی جائیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آن لائن ٹکٹس ایچ بی ایل پی ایس ایل پی ایس ایل ٹی سی ایس.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ن لائن ٹکٹس ایچ بی ایل پی ایس ایل پی ایس ایل ٹی سی ایس آن لائن کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
اسلام آباد وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا کردار بالکل واضح ہے، جبکہ افغان عبوری حکومت دہشت گرد عناصر کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور ملک میں پائیدار امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے، تاہم ملکی استحکام، دفاع اور قومی یکجہتی میں اس کا کردار انتہائی اہم رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی سیاسی قیادت نے ہمیشہ قومی مفاد کو ترجیح دی اور قیامِ پاکستان میں بھی بلوچستان کے عوام نے تاریخی کردار ادا کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے مثال قربانیاں دی ہیں اور 90 ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔ انہوں نے مستونگ میں سیشن جج پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ ایک وقت ایسا تھا جب ملک سے دہشت گردی کا تقریباً مکمل خاتمہ ہو چکا تھا، تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی نے دوبارہ سر اٹھایا۔ انہوں نے زور دیا کہ اس چیلنج کا مقابلہ پوری قوم کو متحد ہو کر کرنا ہوگا تاکہ پاکستان کو امن، استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھا جا سکے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی حالیہ سفارتی کامیابیاں عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کی عکاس ہیں۔ انہوں نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور عسکری قیادت، بالخصوص فیلڈ مارشل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو عالمی برادری قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وفاق اور چاروں صوبوں کے باہمی تعاون سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا اور پاکستان کو معاشی ترقی، امن اور خوشحالی کی نئی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔