او نیجا اینڈریو رابنسن، وہ امریکی خاتون جو چند ماہ قبل اپنے انٹرنیٹ پر ملنے والے محبوب کو تلاش کرنے کے لیے کراچی آئی تھی، نیو یارک پہنچ چکی ہے۔

نیویارک پہنچنے پر اونیجا نے مقامی میڈیا کو انٹرویو دیا جہاں اس نے اپنے امریکہ سے پاکستان اور پھر دبئی کے سفر پر گفتگو کی۔

او نیجا نے دبئی میں اپنی گرفتاری کی خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ گرفتار نہیں ہوئیں بلکہ اسے ایک ایسی صورتحال کا سامنا تھا جس نے ان کے واپسی میں تاخیر کر دی۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by VMG Culture & Entertainment (@beingblackislit)

 امریکی خاتون نے کہا کہ ’میں جیل نہیں گئی، بس دبئی میں پھنس گئی تھی۔ یہ ایسی صورتحال تھی جسے میں اس وقت نہیں سمجھ پا رہی تھی۔‘

پاکستان کے بارے میں بات کرتے ہوئے او نیجا نے بتایا کہ اس نے ایک پاکستانی مرد سے آن لائن بات کی تھی اور وہ اس کے ساتھ ایک رومانوی تعلق میں تھیں۔ اونیجا نے کہا، ’ہم انٹرنیٹ کے ذریعے ملے تھے‘۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Johnny Nunez (@johnnynunez)

جب اونیجا سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے لاپتہ آن لائن بوائے فرینڈ کو تلاش کرنے کے لیے پاکستان واپس جائیں گی، تو انہوں نے مبہم انداز میں کہا ’ہم اس پر بات کریں گے‘۔

اونیجا کا مزید کہنا تھا کہ اس کا واپس جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور وہ نیو یارک میں ہی رہنا چاہتی ہے۔ اونیجا کے اس نئے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan)

یاد رہے کہ 33 سالہ امریکی خاتون نے 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی اور اس نے 19 سالہ ندال میمن سے شادی کے ارادے سے پاکستان کا سفر کیا تھا، مگر ندال کے خاندان نے شادی کی مخالفت کی اور وہ لاپتہ ہو گئے۔ اس کے بعد امریکی خاتون کی محبت کا یہ عجیب و غریب واقعہ سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا جس کی کئی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون

پڑھیں:

کراچی میں گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد

شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے منگل کی شب ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کو شناخت کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے سیکٹر اے 21 میں جھاڑیوں سے بوڑھی خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا اور پھر اسے مردہ خانے منتقل کردیا گیا۔

اب اس خاتون کی شناخت 60 سالہ رقیہ کے نام سے ہوئی جس کی تصدیق شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کے اسٹیشن ہیڈ آفیسر (ایس ایچ او) صدر الدین میرانی نے کردی ہے۔

انہوں نے ایکسپرس کو بتایا کہ متقولہ کی لواحقین نے شناخت کردی ہے وہ ناظم آباد کی رہائشی تھی۔ لواحقین کے مطابق رقیہ گھروں میں صفائی کا کام کرتی تھیں، وہ منگل کی شام پانچ بجے گھر سے سبزی لینے نکلیں اور رات تک گھر واپس نہیں آئیں تھیں۔ متوفیہ کی 8 بیٹیاں تھیں۔

پولیس کے مطابق فوری طور پر خاتون کے ناظم آباد سے لاپتہ ہو کر لاش شاہ لطیف سے ملنے کے حوالے سے تعین نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی جبکہ اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

 انھوں نے مزید بتایا کہ خاتون کے ورثا اسے تلاش کرتے ہوئے جناح اسپتال پہنچے تھے جہاں انھوں نے اس کی لاش دیکھ کر رقیہ کی حیثیت سے شناخت کیا۔

 انھوں نے بتایا کہ مقتولہ کے لواحیقن کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد واقعے کا مقدمہ درج کرانے کے لیے پولیس سے رابطہ کرینگے جبکہ مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی خفیہ ادارے پینٹاگون کی رپورٹ لیک کرنے والے کو اب تک تلاش نہ کرسکے
  • لاہور: نجی اسپتال سے ملنے والی غیر ملکی خاتون کی لاش کی شناخت ہوگئی
  • ایران اسرائیل جنگ سے بچ کر روس پہنچنے والی خاتون کے بچے کو ایک شخص نے زمین پر دے مارا
  • نیشنز کپ والی بال ٹورنامنٹ: سلور میڈل جیتنے والی پاکستانی ٹیم جمعے کو وطن پہنچے گی
  • کراچی میں گھر سے سبزی خریدنے کیلیے جانے والی 8 لڑکیوں کی 60 سالہ ماں کی تشدد زدہ لاش برآمد
  • ملازمہ یا ملکہ؟ گھر میں کام کرنے والی خاتون کی کروڑوں کی جائیداد کا راز فاش
  • غوطہ خور نے جھیل میں کھو جانے والی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی ڈھونڈ نکالی
  • پاکستان ڈی پورٹ کی گئی خاتون کو 10 دنوں کے اندر واپس لایا جائے، ہائی کورٹ
  • کیا ایران اسرائیل جنگ بندی خطرات سے دوچار ہوگئی؟
  • قائد آباد میں گھر میں کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق