آزاد کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس 7 اپریل کو طلب کر لیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس آزاد کشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے آزادجموں و کشمیر اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس نمبر 109 (موجودہ کونسل کا الوداعی اجلاس) 7 اپریل بروز پیر 12 بجے دن بمقام کانفرنس روم سپریم کورٹ بلڈنگ مظفرآباد میں طلب کیا ہے۔ اجلاس میں معزز اراکین کونسل مفتی سید کفایت حسین نقوی، مولانا سعید یوسف خان، مولانا صاحبزادہ پیر محمد حبیب الرحمان محبوبی، محمد ادریس تبسم، مولانا محمد الطاف حسین سیفی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف، مولانا مفتی محمد عارف، مولانا مفتی محمد حسین چشتی، مولانا قاری محمد اعظم عارف اور سیکرٹری صاحبان حکومت و دیگر متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ دوران اجلاس موجودہ کونسل کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت جسٹس راجہ سعید اکرم خان چیف جسٹس آزاد جموں وکشمیر و چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل کریں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسلامی نظریاتی کونسل
پڑھیں:
جماعتِ اسلامی کا کل خیبر پختونخوا حکومت کی اے پی سی میں شرکت کا اعلان
جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان کے پی حکومت کی اے پی سی میں شریک ہوں گے—فائل فوٹوجماعتِ اسلامی نے کل خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) میں شرکت کا اعلان کر دیا۔
اس حوالے سے جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا کے صوبائی امیرِ وسطی عبدالواسع کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی امن وامان سے متعلق اے پی سی میں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا ہے کہ اس وقت صوبہ بد ترین بدامنی کا شکار ہے، جماعتِ اسلامی امن کی ہر کوشش کی حمایت کرتی ہے۔
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ کے پی کابینہ کے اجلاس میں پائیدار امن کے لیے آئندہ ہفتے اے پی سی بلانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عبدالواسع نے مزید کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں تمام سیاسی جماعتیں متحد تھیں تو امن کے لیے کیوں متحد نہیں ہوتیں؟
جماعتِ اسلامی کے ترجمان نورالواحد جدون نے اس حوالے سے بتایا ہے کہ جماعتِ اسلامی کے نائب امیر پروفیسر محمد ابراہیم خان اے پی سی میں شریک ہوں گے۔