پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز

پشاور (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے رہنماں کے درمیان اختلافات مزید شدت اختیار کرگئے، پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے صدر جنید اکبر سے ملاقات کی، جنید اکبر نے شوکت یوسفزئی کو اپنے خدشات سے آگاہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے کے لیے سرگرم ہوگئے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر سے اہم ملاقات کی، جس میں انہوں نے اختلافات کے خاتمے کے لیے بات چیت کی۔شوکت یوسفزئی کی جنید اکبر کو وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے اختلافات ختم کرنے کی گزارش کی، جس پر جنید اکبر نے اختلافات کے خاتمے کے لیے شوکت یوسفزئی کی گزارش پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا اور اپنے خدشات سے بھی آگاہ کردیا۔

ذرائع کے مطابق شوکت یوسفزئی نے پارٹی اختلافات کی دوسری نشست وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں علی امین گنڈاپور کو اختلافات ختم کرنے پرآمادہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جلد رہائی کیلئیپارٹی کیاندرونی اختلافات کا خاتمہ ناگزیر ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پی ٹی آئی

پڑھیں:

9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی

9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی۔

جنید افضل ساہی ضمانت کے لیے لاہور ہائیکورٹ پیش ہوئے تھے، عدالت نے متعلقہ تھانے میں سرنڈر کرنے کا حکم دیا۔

جنید افضل ساہی نے تھانہ سول لائن میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔

نومئی مقدمات میں جنید ساہی کو تین سال کی سزا سنائی گئی تھی، جنید افضل ساہی پی پی 98 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

سزا کے بعد حلقہ خالی ہونے پر 23 نومبر کو پی پی 98 میں ضمنی انتخابات ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • آڈیو لیک کیس: عدالت کا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
  • 9 مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے جنید افضل ساہی نے گرفتاری دے دی
  • ایس پی عدیل اکبر کی بیوہ کو خصوصی مراعات کا اعلان
  • ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ
  • پیپلز پارٹی کے بغیر کوئی بھی ترمیم نہیں ہوسکتی، طلال چوہدری
  • پی ٹی آئی  اہم رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی 
  •  ٹریفک پولیس خود ہی ای چالان نظام سے بچنے کے حربے اختیار کرنے لگی
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • بنگلہ دیش: عبوری حکومت کا سیاسی اختلافات پر اظہارِ تشویش، اتفاق نہ ہونے کی صورت میں خود فیصلے کرنے کا عندیہ
  • عمران خان کو مفاہمت کا راستہ اختیار کرنے کی تجویز