بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
بیرسٹر گوہر کی علی امین سے ملاقات، پارٹی رہنماں کے خلاف بیان نہ دینے کی درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 4 April, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )بیرسٹر گوہر کی علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے علی امین کو پارٹی رہنماں کے خلاف بیانات نہ دینے اور خاموش رہنے کا مشورہ دے دیا۔دریں اثنا بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے کے پی کے ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی اور علی امین کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے مستقبل میں انہیں خاموش رہنے کا مشورہ دیا۔ بیرسٹر گوہر نے تیمور جھگڑا کو امریکا میں ٹیلی فونک کال کی، بیرسٹر گوہر خان نے لندن میں موجود اسد قیصر سے بھی ٹیلی فونک گفتگو کی۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر خان نے علی امین گنڈاپور سے خاموش رہنے کی استدعا کی اور اختلافات کو پارٹی کے اندر ہی رکھنے کا مشورہ دیا، انہوں ںے دونوں رہنمائوں سے متعلق بیان کو بانی چئیرمین پی ٹی آئی کے نوٹس میں لانے کا بھی کہہ دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ دونوں رہنما میڈیا پر بیانات دینے سے گریز کریں گے۔دریں اثنا پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتساب کمیٹی نے تیمور جھگڑا کے خلاف چھان بین کے معاملے پر مکمل تحقیقات کیلئے بانی پی ٹی آئی سے اجازت لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی اجازت ملتے ہی محکمہ خزانہ اور صحت میں مبینہ کرپشن، بیقاعدگیوں کی تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق تیمور جھگڑا کے سوشل میڈیا پر خفیہ دستاویزات شیئر کرنے پر کمیٹی میں سخت تشویش کا اظہار کیا گیا۔ کمیٹی بانی پی ٹی آئی سے تیمور جھگڑا کے خلاف انضابطی کارروائی کی سفارش بھی کرے گی۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر علی امین کے خلاف
پڑھیں:
افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران کی بانی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر
انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں افواج پاکستان کے 4 ریٹائرڈ سینئر افسران نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے درخواست دائر کردی۔
درخواست ایڈووکیٹ احسن ایاز خان کی جانب سے دائر کی گئی، ملاقات کی درخواست کرنے والوں میں میجر جنرل ریٹائرڈ مسعود برقی، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ زاہد اکبر، لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سکندر افضل اور لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فاروق خان شامل ہیں۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ہماری طویل ایسوسی ایشن رہی ہے، بانی پی ٹی آئی سے چند اہم امور پر ملاقات کرنی ضروری ہے، اہم ملاقات کی اجازت دے دی جائے، اہم اور قومی ایشوز پر جلد از جلد ملاقات کا انتظام کروایا جائے، بانی پی ٹی آئی سے اہم امور پر مشاورت کرنی ہے۔
عدالتی عملے نے ملاقات سے متعلق درخواست وصول کرلی، درخواست اے ٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں دائر کی گئی ہے۔