وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی یوٹیوبرز پر شدید تنقید
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوشل میڈیا کے ذریعے پیسے کمانے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر ویوز اور فالوورز کے لیے شوشے چھوڑتے ہیں، وہ نظریے کی بات کرنے کے اہل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “ہم نے کبھی کسی یوٹیوبر یا سوشل میڈیا تھنک ٹینک کے مشورے پر نہیں چلنا، کیونکہ ان کا اپنا حال بے حال ہے دو یا چار سال پہلے یہ لوگ کچھ اور کہتے تھے، اور آج ان کے ضمیر جاگ گئے ہیں۔”
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ “ایسی شخصیات جو صرف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ اور مقبولیت کی جستجو میں ہوں، ان کا نظریات سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ ان کے کردار پر سوالات اٹھتے ہیں اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا سکتا۔”
انہوں نے سوشل میڈیا پر نظریاتی اور اخلاقی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ “لگے رہو منا بھائی، کیونکہ ان کی باتوں میں حقیقت کم اور چمک دمک زیادہ ہے۔”
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا کہا کہ
پڑھیں:
نہیں سمجھتا بیرسٹر سیف بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے: علی امین گنڈاپور
وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹووزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف نے آج تک کبھی جھوٹ نہیں بولا، میں نہیں سمجھتا کہ وہ کبھی بانیٔ پی ٹی آئی کے حوالے سے جھوٹ بولیں گے۔
پشاور میں وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے بیرسٹر سیف اور ظہیر ایڈووکیٹ کی ملاقات ہوئی، پارٹی نے دونوں سے تصدیق کے بعد امیدواروں کا اعلان کیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ 5 اگست سے پاکستان کی حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی، پی ٹی آئی کو ختم کرنے والے آج ماضی کا قصہ بنتے جارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ کل اے پی سی میں بریفنگ دیں گے کہ جب ہم آئے تو صوبے کے حالات کیا تھے، جو اے پی سی میں شرکت نہیں کرے گا، اس سے پتہ چلے گا کہ انہیں عوام کا کوئی احساس نہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب صرف وہ خوراک فروخت ہوگی جو فوڈ ٹیسٹنگ لیب پاس کرے گی، لائیو اسٹاک، زراعت اور دیگر محکمے بھی اس لیبارٹری سے مستفید ہو سکیں گے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے پولیس پر اربوں روپے خرچ کیے ہیں، عوام کا تعاون حاصل کرنے کے لیے جرگے بھی کیے ہیں، انگلیاں اٹھانا آسان ہے اپنا عمل ٹھیک کرنا چاہیے۔