شانگلہ میں خوفناک ٹریفک حادثہ ،4افراد جاں بحق ،ایک زخمی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں ٹریفک حادثے میں 4افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔ ریسکیوحکام کے مطابق شانگلہ کی تحصیل الپوری کے علاقے مٹہ اعوان میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک گاڑی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر گہری کھائی میں جاگری۔ حادثے کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کے فورا بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ زخمی کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتا ل الپوری منتقل کر دیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق ملتان سے ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی: ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم، کمسن بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 افراد زخمی
کراچی میں واٹر ٹینکر اور سوزوکی میں تصادم کے نتیجے میں ایک بچے جاں بحق جب کہ خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ گلشن حدید الجنت شادی ہال کے قریب پیش آیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ خواتین سمیت خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔
چھیپا ذرائع کا کہنا تھا کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کی شناخت کرلی گئی، حادثے میں جاں بحق بچے کی عمر ڈیڑھ سال تھی، شناخت ساحل ولد نعیم کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم شامل، کراچی: 50 سالہ عزیزا، 50 سالہ کمالہ نامی خواتین بھی اسپتال منتقل کردی گئیں۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ 35 سالہ سکینہ اور22 سالہ نعیمہ بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔
پولیس نے کہا کہ سوزوکی اور واٹر ٹینکر کو ٹینکر ڈرائیور سمیت تحویل میں لے لیا ہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔