پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، افضال بھٹی
اشاعت کی تاریخ: 5th, April 2025 GMT
او پی ایف کے ایم ڈی محمد افضال بھٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام آیا ہے، ہم دنیا کے ساتھ ملکر ہی مشترکہ مستقبل اور ترقی کی منازل حاصل کرسکتے ہیں، حکومت کی اولین ترجیح عوام کی خوشحالی ہے.
محمد افضال بھٹی نے کہا کہ اپریل میں او پی ایف کنونشن ایک نئے باب کا اضافہ ہوگا، اورسیز پاکستانی اب راج کریں گے، موجودہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو مکمل تحفظ فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر معروف سیاسی شخصیت و ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین سی ایم پنجاب کمیٹی عدنان چھٹہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پہلے 365 دن کی کارکردگی میں مجموعی طور پر 90 سے زیادہ عوامی فلاحی منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو پیشگوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کی پیش گوئی کم کر کے 2.6 فیصد کر دی۔
آئی ایم ایف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے تجارتی ٹیرف کے اقدامات کی وجہ سے پیدا ہونیوالی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے عالمی اقتصادی نمو کو بھی تبدیل کر دیا ہے۔
عالمی مالیاتی ادارے کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا تخمینہ 3 فیصد سے کم کر کے 2 اعشاریہ 6 فیصد کر دیا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے آئندہ مالی سال کیلئے بھی پاکستان کی معاشی شرح نمو میں کمی کا تخمینہ لگایا ہے۔
آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق جنوری 2025 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3 فیصد لگایا تھا۔
یاد رہے کہ اکتوبر 2024 میں آئی ایم ایف نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نموکا تخمینہ 3 اعشاریہ 2 فیصد لگایا تھا، رواں مالی سال پاکستان کے معاشی شرح نموکا مقررہ ہدف حاصل نہ ہونے کاخدشہ ہے۔
علاوہ ازیں ایک اور مثبت پیشرفت یہ ہوئی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے تخمینے کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے کم کر کے 0.1 فیصد کر دیا ہے۔
قبل ازیں آئی ایم ایف کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 3.7 بلین ڈالر تک بڑھنے کی توقع کر رہا تھا جسے اب 400 ملین ڈالر تک کم کر دیا گیا ہے، آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال بھی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ جی ڈی پی کے 0.4 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
Post Views: 1