بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار نے ایک موقع پر بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان پر 100 کروڑ ہرجانے کا مقدمہ دائر کردیا تھا، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ اس تنازعے کی اصل وجہ کیا تھی؟

2007 میں فلم ’اوم شانتی اوم‘ کی ریلیز نے بالی ووڈ میں ہلچل مچا دی تھی، لیکن فلم کا ایک خاص سین اداکار منوج کمار کےلیے ناقابل قبول ثابت ہوا۔

فلم میں شاہ رخ خان کے کردار اوم پرکاش مکھیجا کا ایک سین، جس میں وہ منوج کمار کا پاس چرا کر فلم پریمیئر میں داخل ہوتے ہیں اور پولیس ان کے ہاتھ سے چہرہ ڈھانپنے کے انداز کی وجہ سے انہیں پہچان نہیں پاتی، اس لیجنڈری اداکار کو ناگوار محسوس ہوا۔ 

منوج کمار نے فلم سازوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سین کو فلم سے نکال دیں، جس پر فریقین نے اتفاق کیا۔ شاہ رخ خان نے معافی مانگتے ہوئے کہا، ’’میں بالکل غلط تھا… اگر انہیں تکلیف پہنچی ہے تو میں معافی چاہتا ہوں۔ میں نے انہیں فون کیا تو انہوں نے کہا ’بیٹا، یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے‘۔‘‘

لیکن یہ معاملہ 2013 میں دوبارہ زندہ ہوگیا جب فلم کو جاپان میں دوبارہ ریلیز کیا گیا اور وہی متنازع سین شامل کیا گیا جس پر منوج کمار نے اعتراض کیا تھا۔ اس بار آنجہانی اداکار نے شاہ رخ خان اور ایروس انٹرنیشنل کے خلاف 100 کروڑ روپے کے معاوضے کا مقدمہ دائر کردیا۔

منوج کمار کے وکیل نے کہا، ’’شاہ رخ خان نے پہلے وعدہ کیا تھا لیکن انہوں نے جاپان میں یہی غلطی دہرائی… کوئی ذاتی معافی نہیں دی گئی۔‘‘

منوج کمار نے اپنی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ’’انہوں نے میری بے عزتی کی ہے۔ عدالت نے 2008 میں ہی انہیں ہدایت کی تھی کہ وہ اس سین کو تمام پرنٹس اور براڈکاسٹ مواد سے ہٹا دیں۔‘‘

طویل قانونی جنگ کے بعد منوج کمار نے مقدمات واپس لے لیے، کیونکہ ان کا خیال تھا کہ قانونی کارروائی سے شاہ رخ خان اور فرح خان میں ذمے داری کا احساس پیدا نہیں ہوا۔

’پورب اور پچھم‘ اور ’کرانتی‘ جیسی وطن پرست فلموں کےلیے مشہور منوج کمار 87 سال کی عمر میں ممبئی کے کوکلیابن دھیروبھائی امبانی اسپتال میں دل کے عارضے کے باعث انتقال کرگئے ہیں۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: شاہ رخ خان

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران  الگ الگ کارروائیوں میں  خاتون سمیت 3ملزمان   کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد  کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد  ہوئی۔

کراچی ہی میں  کلفٹن کے علاقے میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد  ہوئی۔  اس کے علاوہ چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اسٹیل ملز میں 24.90 ارب کے بھاری نقصانات کی نشاندہی
  • امبانی گروپ کی 85 کروڑ ڈالر مالیت کی جائیدادیں منجمد
  • سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے بینک الفلاح کا مزید 50 لاکھ ڈالرعطیہ کرنے کا اعلان
  • بلو اسکائی کے صارفین کی تعداد 4 کروڑ سے تجاوز کرگئی
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
  • لیفٹیننٹ گورنر"ریاستی درجے" کے معاملے پر لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں، فاروق عبداللہ
  • وزارت خزانہ کے اہم معاشی اہداف، معاشی شرح نمو بڑھ کر 5.7 فیصد تک جانے کا امکان
  • پاکستان کو ایک ارب ۲۰ کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کی منظوری متوقع
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد